Episode 38 - Abroye Maa By Shahid Jameel Minhas

قسط نمبر 38 - آبروئے ما - شاہد جمیل منہاس

پاک فوج کو سلام
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی عید پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے ساتھ منائی ۔ عید سے ایک دن قبل ہی وہ آپریشن ضرب عضب میں برسر پیکار پاک فوج کے بہادر سپاہوں کے پاس پہنچ گئے ۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ پاک فوج کے سربراہ نے اپنے اہل خانہ کے بجائے خوشی کا تہوار اس ملک کی بہادر فوج کے نڈر جوانوں کے نام کر دیا۔
میران شاہ کے فوجی کیمپ میں اپنا وقت گزار کر جوانوں کے حوصلے بلند کئے۔ 
درد اوروں کے بانٹ لینے کو
بزم ہستی میں عید کہتے ہیں
جنرل راحیل شریف نے اس علاقے کے لوگوں کی حب الوطنی کو سراہا ۔ اس موقع پر پر انھوں نے ایک پیکج متعارف کروایا جسے فاٹا پیکج کا نام دیا گیا۔اس پیکج کے تحت اگلے چھ ماہ میں فاٹا کے ایک ہزار نوجوانوں کو پاکستان آرمی کی زینت بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

صرف یہی نہیں بلکہ آئندہ پانچ برس میں چودہ ہزار نوجوانوں کو پاکستان آرمی میں بھرتی کیا جائے گا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اپنی زندگی کے اہم ترین لمحات پاک فوج کے سپاہیوں کی خاطر اپنے گھر کے بجائے اگلے مورچوں پر آپریشن ضرب عضب میں مصروف پاک فوج کے نام کر دئیے ۔یاد رہے کہ عید سال میں ایک مرتبہ آتی ہے جسے کوئی بھی اپنے گھر سے باہر نہیں گزارنا چاہتا۔
لیکن جنرل راحیل شریف کا یہ نظریہ ہے کہ جوان اپنی فیملی کو چھوڑ کر زندگی کے سنہری لمحات اس ملک پر قربان کر سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں ۔ انڈیا کی بزدل فوج نے آپریشن ضرب عضب میں مصروف پاک فوج کی مصروفیت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور نہتے شہریوں پر گولہ باری کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک بزدل ملک کی بزدل فوج ہے۔ لیکن انڈین فوج کو پتہ ہونا چاہیے کہ جو قوم اپنے جوان بیٹوں کو اس دھرتی کی بقا کے لئے قربان کر سکتی ہے وہ انڈین فوج کی گھٹیا کاروئیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوگی۔
ہندو بنیئے کو کیا پتا کہ جس سینے میں کلمئہ حق پیو ست ہو جائے وہ ناپاک لوگوں کے عزائم سے گھبرایا نہیں کرتے۔ ایسے موقع پر بھارتی فوج کی یہ کاروائی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ فوج موقع کی تلاش میں ہے کہ کب کوئی چور دروازہ میسر آئے اور وہ اپنا کام دکھائیں ۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کڑے وقت میں اور نہتے شہریوں پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ معصوم جانوں پر ظلم برپا کرنے والے بزدلوں کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔
پاک آرمی اپنی بہادری اور دلیری کی وجہ سے مقبول ہے ۔ ایمان کی طاقت ایک ایسی طاقت ہے کہ جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ الحمدللہ ہماری فوج اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان کی فوج ہے۔ قیام پاکستان کے لمحات جب بھی دہرائے جاتے ہیں تو رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس ملک کو بنانے کے لیے ہزاروں ماوٴں کے جگر گوشوں نے اپنی جانوں کے نزرانے دیے۔
لاکھوں بہنوں کے سروں سے دوپٹے نوچے گئے تو تب جاکر یہ پاکستان بنا۔ پاک آرمی میں موجودآج کا ہر سپاہی انہی ماوٴں کے راج دلاروں کی لڑی میں سے ہیں جو نہ بکنے والے اور نہ ہی پیچھے ہٹنے والے ہیں ۔ سرحدوں کے پاسبان اور اس ملک کے کونے کونے کے نگہبان ہر وقت اس پاک دھرتی کی عزت کو بچانے کی خاطر چوکس ہیں ۔ تاریخ کے اوراق پلٹیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس پاک وطن کی پاک سرزمین کے ہر زرے میں پاک آرمی کے شہدا کے خون کی سرخی اور معطر کر دینے والی خوشبو آج بھی گواہی دے رہی ہے کہ یہ ملک اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نام پر بنا ہے لہذا کوئی بے ایمان اس کی تباہی کا تصور بھی نہ کرے کہ یہ بہادر سپاہی آنکھ کے بدلے آنکھ ، کان کے بدلے کان اور جان کے بدلے جان لینا جانتے ہیں ۔
اس ملک کی عوام پہلے ہی بے شمار محاذوں پر لڑ رہی ہے جن میں سب سے بڑا محاذ اندرونی افراتفری ، غربت اور قتل و غارت گری کا سماں ہے۔ 
زندگی تیرے تعاقب میں یہ لوگ
اتنا چلتے ہیں کہ مر جاتے ہیں
یہ قو م پتا نہیں کب کی اجڑ چکی ہوتی اگر اللہ کا کرم اور پاک فوج کا آسرا میسر نہ ہوتا۔ ایک یہی تو وہ واحد ادارہ ہے کہ جو خالصتاً اس ملک کی سرحدوں کی نگہبانی کے لیے بنا تھا اور آج بھی اسی آب و تاب کے سا تھ قائم و دائم ہے ۔ پاک آرمی کے بہادر جوانوں کو میرا اور پوری قوم کا سلام ہے ۔ 

Chapters / Baab of Abroye Maa By Shahid Jameel Minhas