Episode 8 - Baatein Canada Ki (aik Pakistani Immigrant Ke Zabani) By Farrukh Saleem

قسط نمبر 8 - باتیں کینیڈا کی (ایک پاکستانی امیگرینٹ کی زبانی) - فرخ سلیم

Baatein Canada Ki (aik Pakistani Immigrant Ke Zabani) in Urdu
مے آئی ہیلپ یو

ہمارے سوشل انشورنس کارڈ اور بچوں کے داخلے کے مرا حل تو بخوبی انجام پائے لیکن چائلڈ ٹیکس کا معاملہ ابھی باقی تھا۔ پتہ نہیں یہ چائلڈ ٹیکس کیا بلا ہے؟ کیا یہ ہم سے کسی قسم کا ٹیکس لیں گے وہ بھی بچوں کے معاملے میں۔ ہم تو ابھینئے آئے ہیں۔مکان مالکن سے یوں تو کافی بات چیت رہی لیکن چائلڈ ٹیکس کا پوچھنا ہی بھول گئے۔

چلیں اللہ مالک ہے۔ جب اوکھلی میں سر دیا ہے تو موصل کے دھماکوں سے کیا ڈرنا۔
  اصل میں ہمارا پروگرام تھا کہ پاکستان سے چلنے سے پہلے انٹرنیٹ کے ذریعے کینیڈا سے متعلق ساری ضروری معلومات اکٹھا کر لیں گے۔ لیکن ایک تو ہمارا امیگریشن توقعات سے کہیں پہلے ہو گیا دوسرے بدقسمتی سے اسی زمانہ میں ہمارا کمپیوٹر بھی خراب ہو گیا اور خراب بھی ایسا ہوا کہ چلنے سے پہلے اسی خراب حالت میں فروخت کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جب ہم کینیڈا کے لئے روانہ ہوئے تو ہمارے پاس کینیڈا سے متعلق بہت کم معلومات تھیں۔
ہر کام کے لئے مکان مالکن کو زحمت دینا بھی اچھا نہیں لگتا تھا، اور آج کا کام بھی ذرا لمبا لگ رہا تھا اس لئے ہم لوگوں نے خود ہی" ملٹی کلچرل کمیونٹی سنٹر" جانے کا ارادہ کیا جہاں سے کچھ مدد ملنے کی توقع تھی۔

ہمیں کچھ اندازہ نہیں تھا کہ یہ کمیونٹی سنٹر کس قسم کا ادارہ ہے، پرائیویٹ ہے یاحکومتی ادارہ ہے؟ بس یہ اطمینان تھا کہ اس کی خدمات مفت ہیں۔ اب چل کر ہی دیکھتے ہیں؟
  جب بچے سکول چلے گئے تو میں اور بیگم بس سے" کمیونٹی سنٹر" روانہ ہوئے۔ بس میں چڑھتے وقت ڈرائیور کو بتا یا کہ ہم اس علاقے میں نئے امیگرینٹ ہیں اور ہمیں کمیونٹی سنٹر جانا ہے۔

خاتون بس ڈرائیور ذرا مسکرائیں۔" کوئی مسئلہ نہیں ہے نئے امگرینٹس زیادہ تر وہیں جاتے ہیں۔ لائبریری کا سٹاپ کہلاتا ہے "
  لائبریری کا سٹاپ آ گیا ڈرائیور نے آواز لگائی اور ہم اسے تھینک یو کہہ کر اتر گئے۔
کمیونٹی سنٹر کے استقبالیہ پرہم نے بتایا کہ نئے امیگرینٹ ہیں،کچھ رہنمائی چاہئے۔

  "کسی کونسلر سے ٹیلیفون پر وقت لیا ہے؟"
" نہیں" ہم نے جواب دیا
"آپ لوگ بیٹھیں، اگر کوئی کونسلر فارغ ہوا توآپ کی ملاقات کرا دیتے ہیں" 
ہمیں ایک فارم بھرنے کے لئے دیا گیا جس میں ذاتی معلومات مثلاً نام، پتہ، کینیڈا کب آئے، تعلیم کیا ہے؟ کتنے بچے ہیں، وغیرہ وغیرہ کا اندراج کرنا تھاکچھ سوالات ہماری سمجھ میں نہیں آئے مثلاً 
آپ ریفیوجی ہیں یا فیملی کلاس؟ ریفیوجی کیا مطلب؟
قانونی طور پر ملازمت کرنے کے اہل ہیں یا نہیں؟
انگلش کلاسز میں داخلہ لینا ہے یا نہیں، چائلڈکیئر کی ضرورت ہے؟ اور اسی طرح کے دیگر سوالات ۔

جو سوالات سمجھ میں نہیں آئے وہ ہم نے چھوڑ دیئے۔
ہم نے فارم بھرنے کے بعداستقبالیہ پر جمع کرادیئے۔آس پاس زیادہ تر ہماری ہی طرح کے نئے امیگرینٹ نظر آ رہے تھے۔ نوٹس بورڈ پر مختلف پروگراموں کے فلائر لگے تھے،ملازمتوں کے اشتہارات بھی تھے۔ فوٹو کاپی اور فیکس کی مفت سہولت بھی تھی۔
ابھی ہم جائزہ لے ہی رہے تھے کہ ایک خاتون ہمارے قریب آئیں اور کہا
"مے آئی ہیلپ یو "یہ وہ جملہ ہے جو یہاں بکثرت بولا جاتا ہے
" میں یہاں سٹلمنٹ کونسلرہوں۔

میرا کام آپ جیسے نئے آنے والوں کی رہنمائی اور مدد کرنا ہے"
  وہ ہمیں اپنے آفس لے گئیں۔ ان کے ہاتھ میں ہمارے بھرے ہوئے فارم بھی تھے۔انہوں نے فارم پر ایک نظر ڈالی اور پوچھا
"آپ نے فارم میں اپنا آئی ڈی نمبر نہیں بھرا ہے۔ کیا آپ کے پاس آپ کے لینڈنگ پیپر ہیں؟"
ہمارے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ یہ آئی ڈی نمبر کیا ہے۔

بہرحال ہم نے اپنے لینڈنگ پیپر انہیں نکال کر دے دئیے کہ وہ خود ہی تلاش کر لیں۔
"کیا میں اس کی فوٹو کاپی کر سکتی ہوں، اصل میں ہمیں آپ کی فائل کھولنی ہے اور یہ فوٹو کاپی آپ کے ریکارڈ میں لگے گی"
"کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہاں یہ بتائیں کہ کیا یہ گورنمنٹ کا ادارہ ہے؟" میں نے ان سے پوچھا

Chapters / Baab of Baatein Canada Ki (aik Pakistani Immigrant Ke Zabani) By Farrukh Saleem

قسط نمبر 1

قسط نمبر 2

قسط نمبر 3

قسط نمبر 4

قسط نمبر 5

قسط نمبر 6

قسط نمبر 7

قسط نمبر 8

قسط نمبر 9

قسط نمبر 10

قسط نمبر 11

قسط نمبر 12

قسط نمبر 13

قسط نمبر 14

قسط نمبر 15

قسط نمبر 16

قسط نمبر 17

قسط نمبر 18

قسط نمبر 19

قسط نمبر 20

قسط نمبر 21

قسط نمبر 22

قسط نمبر 23

قسط نمبر 24

قسط نمبر 25

قسط نمبر 26

قسط نمبر 27

قسط نمبر 28

قسط نمبر29

قسط نمبر 30

قسط نمبر 31

قسط نمبر 32

قسط نمبر 33

قسط نمبر 34

قسط نمبر 35

قسط نمبر 36

قسط نمبر37

قسط نمبر38

قسط نمبر39

قسط نمبر40

قسط نمبر41

قسط نمبر42

قسط نمبر43

قسط نمبر44

قسط نمبر45

قسط نمبر46

قسط نمبر47

قسط نمبر48

قسط نمبر49

قسط نمبر50

قسط نمبر51

قسط نمبر52

قسط نمبر53

قسط نمبر54

قسط نمبر55

قسط نمبر56

آخری قسط