Episode 124 - Bheegi Palkon Par By Iqra Sagheer Ahmed

قسط نمبر 124 - بھیگی پلکوں پر - اقراء صغیر احمد

وہ اس کے متوحش چہرے کو دیکھ رہا تھا پھر اس کے چہرے کے ملکوتی نقوش میں وحشت کی جگہ سراسیمگی نے لے لی تھی اس کے بدلتے احساسات نے طغرل کے تاثرات بھی چھیڑ دیئے وہ بے ساختگی میں اس کے گرتے وجود کو اپنی گرفت میں جکڑے ہوئے تھا اس کے وجود سے اٹھنے والی دھیمی دھیمی مہک اس کے حواس کو مسحور کرنے لگی تھی وہ اس کی مسحور کن قربت میں گم ہونے لگا قبل اس کے کہ کوئی وحشی جذبہ اس کو کمزور کر دیتا معاً اس کی رگ و پے میں ایک برق سی دوڑی تھی اس نے ایک جھٹکے سے اس کو خود سے علیحدہ کیا تھا ، اس کی پیشانی ندام سے عرق آلود ہو گئی تھی۔

”اینی پرابلم! تم اس طرح بھاگی بھاگی کہاں جا رہی تھیں؟“ سرعت سے اس نے اپنے جذبات و احساسات پر قابو پاکر نارمل انداز میں پوچھا ، اس اثناء میں وہ بھی اپنی دھڑکنوں پر گرفت حاصل کر چکی تھی۔

(جاری ہے)

”میں عائزہ کے پاس جا رہی تھی میرا پاؤں سلپ ہو گیا تھا۔“
”ہوں سنبھل کر چلا کرو ، ابھی میں نہ ہوتا تو تمہارے دانت ٹوٹ چکے ہوتے اور مجھے ایسی لڑکیاں بالکل پسند نہیں ہیں۔
“ وہ مسکراتا ہوا دادی کے کمرے میں جانے لگا تو وہ رک کر بولی۔
”دادی جان سو رہی ہیں بہت فکر مند ہو رہی تھیں آپ کی طرف سے ، آپ بھی اتنے خراب موسم میں اتنی دیر تک باہر تھے ، اوپر سے اپنا سیل بھی آف کر رکھا تھا۔“
”دادی جان پریشان ہو رہی تھیں ، تم کو کوئی فرق نہیں پڑتا میرے آنے یا نہ آنے سے… ہیں نا؟“ اس کے بھاری لہجے میں سلگتا ہوا سا شکوہ در آیا تھا۔
قبل اس کے وہ جواباً کچھ کہتی وہ شانے اچکا کر سنجیدگی سے گویا ہوا۔
”ہاں بالکل ، تم کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، تم سے تمہارے والدین نے محبت نہیں کی ، اس کا انتقام تم اس سے لو گی جو تم سے محبت کرے گا ، میں ٹھیک کہہ رہا ہوں نا؟“ اس نے مسکراتے ہوئے پری کی طرف دیکھا جس کا چہرہ دھواں دھواں ہو رہا تھا۔ ”میں پاگل ہوں جو تم جیسے پتھر سے سر پھوڑ رہا ہوں۔
“ اس نے غصے سے کہا اور دھپ دھپ کرتا چلا گیا۔ پری کے اندر بے چینی سرائیت کر گئی وہ کہاں جا رہی تھی اور کیوں جا رہی تھی ، ذہن سے یکلخت ہی مٹ گیا تھا وہ گم صم انداز میں جاتے ہوئے طغرل کی پشت دیکھ رہی تھی اور اس کا ہر اٹھتا قدم وہ اپنے دل پر محسوس کر رہی تھی نظروں سے اوجھل ہونے تک وہ اس کو دیکھتی رہی تھی۔
”چچ چچ چچ… اتنا ظلم کیوں کر رہی ہو اس بے چارے پر ، اس کی محبت کا جواب محبت سے دو گی تو کیا بگڑ جائے گا تمہارا پری!“ عادلہ جو تمام منظر لاؤنج کی کھڑکی سے دیکھ رہی تھی طغرل کے جانے کے بعد وہاں آکر اس سے اپنے مخصوص انداز میں گویا ہوئی۔
”چھپ چھپ کر دوسروں کی باتیں سننے کی تمہاری عادت جائے گی نہیں۔“ وہ تیوری چڑھا کر سخت ناگواری سے گویا ہوئی۔
”ارے میں نے تو کچھ نہیں کہا ، جب تم دونوں ہی سرعام تماشا دکھانے کی بے شرمی کرتے ہوئے تو میں کیوں اپنے کان اور آنکھیں بند کر لوں ، یہ سب تو تم کو اور طغرل کو چھپ چھپ کر کرنا چاہئے۔“
”کیا کیا ہے ہم نے ایسا جو تم الزام لگا رہی ہو؟“
”اور کیا کسر باقی رہ گئی ہے تم اسی طرح پاپا کی عزت کو مٹی میں ملاتی رہو اور پھر پارسائی و معصومیت کا ڈھونگ رچاتی رہو ، دادی ہمارے اوپر تو بہت انگلیاں اٹھاتی ہیں مگر ان کو اپنی ناک کے نیچے کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا ہے۔
”کیا ہو رہا ہے عادلہ! کس بات کا شور ہے؟“ صباحت بیگم تیز تیز قدموں سے چلتی ہوئی اس طرف آئی تھیں۔
”مما دیکھیں نا چوری اور سینہ زوری ،بے ہودہ پن ان کے اندر موجود ہے اور تہذیب کے سبق مجھے سکھائے جا رہے ہیں۔“ صباحت کی غیر متوقع آمد اور کشیدہ تیوروں نے پری کے رہے سہے اوسان خطا کر دیئے تھے مارے خوف و گھبراہٹ کے اس کا جسم بے جان سا ہونے لگا کہ بات کو کچھ سے کچھ رنگ دینے میں وہ عادلہ سے بھی زیادہ ایکسپرٹ تھیں اور اس وقت تو موقع بھی نازک تھا۔
”ہوا کیا ہے آخر بتاؤ تو سہی؟“ وہ گم صم پری کو گھورتے ہوئے بولیں۔
”آپ کو معلوم ہے نا پری اور طغرل کی لو اسٹوری کا ، بس میں نے اتفاق سے ان کو ایک دوسرے کے قریب دیکھ لیا تو ان کو اعتراض ہونے لگا اور مجھے مشورہ دیا جا رہا ہے میں چھپ چھپ کر ایسی حرکتیں نہ کروں۔“
”مما ایسی بات نہیں تھی۔“ وہ بے بسی سے رونے لگی۔
”ہونہہ ، جھوٹے لوگوں کی یہی نشانی ہے وہ رو کر اپنے جھوٹ کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ، بہت ہو گیا ہے اب میں اس اسٹوری کو زیادہ دن تک چلنے نہیں دوں گی ، فیاض آ جائیں کرتی ہوں ان سے بات۔
“ صباحت کا انداز عادلہ سے بھی زیادہ زہر خند تھا۔
”مما پلیز میری بات پر یقین کریں ایسا کچھ نہیں ہے۔“ اس نے ان کا ہاتھ تھام کر التجائیہ انداز میں یقین دلانے کی کوشش کی ، اس کا بدن کانپ رہا تھا ، پاپا کا نام اس کو نیم مردہ کر گیا جب کہ وہ اس کی بات قطع کرکے نفرت بھرے لہجے میں کہہ رہی تھیں۔
”جس طرح تمہاری ماں مردوں کو اپنا دیوانہ بنانے میں ماہر تھی ، بالکل اسی طرح تم بھی اس کے نقش قدم پر چل رہی ہو ، فیاض بڑے غیرت مند بنتے ہیں بڑی اونچی ناک رکھتے ہیں اب معلوم ہوگا ان کو عزت کس طرح نیلام ہوتی ہے۔
میری عائزہ کو جس طرح سنگدلی سے انہوں نے دھتکارا ہے اس سے کہیں زیادہ تم کو حقارت سے اس گھر سے نہیں نکالیں گے تب تک میں بھی سکون سے رہنے والی نہیں ہوں یاد رکھنا تم۔“
”ممی! آپ جو کہیں گی میں کرنے کو تیار ہوں لیکن پلیز پاپا کو اس معاملے سے دور ہی رکھیں وہ پہلے ہی بے حد پریشان ہیں۔“ وہ روتے ہوئے مسلسل ان کی غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کر رہی تھی ، ان دونوں ماں بیٹی کی آنکھوں میں فاتحانہ چمک ابھری گویا وہ ایسا ہی کمزور پوائنٹ حاصل کرنا چاہ رہی تھیں۔
”اچھا ، اس بات کی کیا گارنٹی ہے جو ہم کہیں گے وہ تم کرو گی؟“ عادلہ نے مسکرا کر کاٹ دار لہجے میں کہا۔
”قسم سے۔“ وہ مجرم نہ ہوتے ہوئے بھی مجرم بن گئی تھی۔
”عادلہ اس معاملے میں مت بولو ، کل کو کوئی ایسی ویسی بات ہو گئی تو مجھے ہی جوابدہ ہونا پڑے گا تم تو جانتی ہو اپنے پاپا کے غصے کو وہ ابھی تک مجھ سے سیدھے منہ بات نہیں کرتے ہیں۔
”ایک بار معاف کر ہی دیں ممی۔“ وہ طنزاً مسکرا کر گویا ہوئی۔
###
حاجرہ بڑی نفاست سے سرخ سیب کی قاشیں کاٹ کر کانچ کی سنہری پلیٹ میں رکھ رہی تھی ، اس کی نگاہیں ماہ رخ کے حسین چہرے پر تھیں وہ پچھلے ایک ہفتے سے نڈھال ہو کر بستر دراز تھی ، احمر غفران نے اس کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی ، بہترین ڈاکٹرز سے رجوع کیا تھا اور سب نے ہی اس کو صحت مند قرار دیا تھا بظاہر تو کوئی بیماری نہ تھی ، احمر غفران کی حیثیت و مرتبے کے باعث طاقت کے ٹانک اور کثرت سے پھلوں کے استعمال کا مشورہ دے کر ڈاکٹرز فرض ادا کرکے چکے تھے۔
احمر غفران نے یہ ذمہ داری حاجرہ اور دلربا کو سونپی تھی دلربا اس کے سامنے دل میں بغض چھپائے محبت جتاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی ادا کرتی تھی ، آج احمر غفران اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں کچھ دنوں کیلئے آبائی شہر روانہ ہوا تھا اس کے جانے کے بعد از خود ہاجرہ اس کا بہت خیال رکھ رہی تھی ، ویسے بھی وہ اعوان سے ملاقات کی تمام باتیں اس کو بتا چکی تھی حاجرہ اس کی حالت سے واقف تھی۔
”حاجرہ! میرا دل نہیں چاہ رہا ہے یہ سیب تم کھا لو۔“ اس نے تکیوں کے سہارے نیم دراز ہوتے ہوئے ، نقاہت بھرے لہجے میں کہا۔
”اس طرح مت کرو رخ! میں نے رئیس سے وعدہ کیا ہے میں تمہارا خیال اپنی جان سے بھی بڑھ کر رکھوں گی ، تم نے اس طرح کیا تو میں اپنا وعدہ کس طرح وفا کر سکوں گی؟“ اس نے رسانیت سے سمجھایا تھا۔
”کوئی فائدہ نہیں ہے تم اپنا وقت مجھ پر برباد مت کرو۔
”مایوسی گناہ ہے ماہ رخ! کیوں مایوس ہوتی ہو بیماریاں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں ، یہ سب ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔“
”مایوسی گناہ؟“ ایک تلخ مسکراہٹ اس کے زرد چہرے پر لرزی تھی۔
”جہاں ساری زندگی گناہ بن کر رہ گئی ہو ، وہاں امید کی کرن نمودار نہیں ہوتی اور تم کس بیماری کی بات کرتی ہو حاجرہ! میرا جسم نہیں روح بیمار ہے ، میری روح کو میرے گناہوں کا کوڑھ لگ چکا ہے۔
“ حاجرہ نے پلیٹ ٹرالی میں رکھی تھی اور بڑی محبت سے اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر تسلی آمیز لہجے میں بولی۔
”میں تمہارے دکھ سے آشنا ہوں تم پر دوہری قیامت ٹوٹی ہے ، بڑا دکھ تمہیں اعوان کی بد اعتماد کا ملا ہے اور ساحر خان کے مکروہ فریب سے گہرا صدامہ ہو ا ہے۔ پھر اعوان نے تمہارے گھر والوں کے ذکر سے جو تمہارے زخموں سے کھرنڈ نوچ ڈالے ہیں ، ان زخموں سے رستا ہوا خون میری نظرو ں سے اوجھل نہیں ہے۔
“ حاجرہ پورے خلوص سے اس کی دلجوئی میں مصروف تھی۔
”مجھے نہ ساحر کی مکاری پر غصہ ہے نہ ہی اعوان کے رویے کا دکھ ہے۔ مردوں کی فطرت میں جان گئی ہوں بہت بے صبرے اور ضدی ہوتے ہیں یہ لوگ، اپنے مقصد کے حصول کے لیے پیار اور محبت کا ڈھونڈ رچاتے ہیں ،پھر مطلب پورا ہونے کے بعد ٹھوکر مار دیتے ہیں۔“
”ٹھیک کہہ رہی ہو تم رخ! مرد ذات شاید کسی سے محبت کرنا جانتی ہی نہیں ، دھوکہ و فریب ان کی سرشت میں شامل ہے۔
”میں سارے مردوں کو نہیں کہہ رہی ، تمام مرد ایسے نہیں ہوتے کچھ مرد عورتوں کی بے حد عزت کرتے ہیں ، میں نے اپنے باپ کو امی کی محبت و عزت کرتے دیکھا ، چچی بھی چچا سے پیار کرتے تھے گھر میں امی اور چچی کی حکمرانی تھی ، ابو اور چچا نے کبھی ان کو نیچا دکھانے کی سعی نہیں کی ، وہ کبھی اونچی آواز میں بات تک نہیں کرتے تھے۔“ اس کے دل میں پھر یادوں کے گلاب مہکنے لگے تھے۔
”وہ سیاہ فام… گلفام… کیسی چاہت تھی اس کی بادلوں میں چھپے چاند کی مانند وہ جب بھی مجھ سے بات کرتا تھا اس کے لہجے میں انوکھی مہک بسی ہوتی تھی وہ کبھی نگاہیں اٹھا کر بات نہیں کرتا تھا اور اس کی جھکی نگاہیں مجھے طیش دلاتی تھیں ، میں نہ جانے کیا کچھ اس کو کہہ دیتی تھی مگروہ برا نہیں مانتا تھا ، اکثر میں پردے کے معاملے ، میں بے پروائی سے کام لیتی تھی اور کبھی میں اس کے سامنے آ جاتی تووہ اپنے مخصوص انداز میں نرمی سے کہتا تھا… ماہ رخ! عورت کے معنی چھپی ہوئی چیز ہے اور حقیقتاً عورت پردے میں چھپی ہوئی ہی معتبر لگتی ہے۔
”بالکل درست کہتا تھا گلفام! آج اپنی بے پردگی کی قیمت جس طرح ہم ادا کر رہے ہیں وہ ہم ہی جانتے ہیں ، خیر تم ان باتوں کو بھول جاؤ تو بہتر ہے اور تم کو ایک خاص بات بتاؤں اعوان یہاں گیسٹ ہاؤس میں موجود ہے ، مجھے رئیس نے اس کی خدمت پر مامور کیا ہے میں اس کو ساحر خان کا اصل چہرہ ضرور دکھاؤں گی۔“

Chapters / Baab of Bheegi Palkon Par By Iqra Sagheer Ahmed

قسط نمبر 25

قسط نمبر 26

قسط نمبر 27

قسط نمبر 28

قسط نمبر 29

قسط نمبر 30

قسط نمبر 31

قسط نمبر 32

قسط نمبر 33

قسط نمبر 34

قسط نمبر 35

قسط نمبر 36

قسط نمبر 37

قسط نمبر 38

قسط نمبر 39

قسط نمبر 40

قسط نمبر 41

قسط نمبر 42

قسط نمبر 43

قسط نمبر 44

قسط نمبر 45

قسط نمبر 46

قسط نمبر 47

قسط نمبر 48

قسط نمبر 49

قسط نمبر 50

قسط نمبر 51

قسط نمبر 52

قسط نمبر 53

قسط نمبر 54

قسط نمبر 55

قسط نمبر 56

قسط نمبر 57

قسط نمبر 58

قسط نمبر 59

قسط نمبر 60

قسط نمبر 61

قسط نمبر 62

قسط نمبر 63

قسط نمبر 64

قسط نمبر 65

قسط نمبر 66

قسط نمبر 67

قسط نمبر 68

قسط نمبر 69

قسط نمبر 70

قسط نمبر 71

قسط نمبر 72

قسط نمبر 73

قسط نمبر 74

قسط نمبر 75

قسط نمبر 76

قسط نمبر 77

قسط نمبر 78

قسط نمبر 79

قسط نمبر 80

قسط نمبر 81

قسط نمبر 82

قسط نمبر 83

قسط نمبر 84

قسط نمبر 85

قسط نمبر 86

قسط نمبر 87

قسط نمبر 88

قسط نمبر 89

قسط نمبر 90

قسط نمبر 91

قسط نمبر 92

قسط نمبر 93

قسط نمبر 94

قسط نمبر 95

قسط نمبر 96

قسط نمبر 97

قسط نمبر 98

قسط نمبر 99

قسط نمبر 100

قسط نمبر 101

قسط نمبر 102

قسط نمبر 103

قسط نمبر 104

قسط نمبر 105

قسط نمبر 106

قسط نمبر 107

قسط نمبر 108

قسط نمبر 109

قسط نمبر 110

قسط نمبر 111

قسط نمبر 112

قسط نمبر 113

قسط نمبر 114

قسط نمبر 115

قسط نمبر 116

قسط نمبر 117

قسط نمبر 118

قسط نمبر 119

قسط نمبر 120

قسط نمبر 121

قسط نمبر 122

قسط نمبر 123

قسط نمبر 124

قسط نمبر 125

قسط نمبر 126

قسط نمبر 127

قسط نمبر 128

قسط نمبر 129

قسط نمبر 130

قسط نمبر 131

قسط نمبر 132

قسط نمبر 133

قسط نمبر 134

قسط نمبر 135

قسط نمبر 136

قسط نمبر 137

قسط نمبر 138

قسط نمبر 139

قسط نمبر 140

قسط نمبر 141

قسط نمبر 142

قسط نمبر 143

قسط نمبر 144

قسط نمبر 145

قسط نمبر 146

قسط نمبر 147

ذقسط نمبر 148

قسط نمبر 149

قسط نمبر 150

قسط نمبر 151

قسط نمبر 152

قسط نمبر 153

قسط نمبر 154

قسط نمبر 155

قسط نمبر 156

قسط نمبر 157

قسط نمبر 158

قسط نمبر 159

قسط نمبر 160

قسط نمبر 161

قسط نمبر 162

قسط نمبر 163

قسط نمبر 164

قسط نمبر 165

قسط نمبر 166

قسط نمبر 167

آخری قسط