Episode 139 - Bheegi Palkon Par By Iqra Sagheer Ahmed

قسط نمبر 139 - بھیگی پلکوں پر - اقراء صغیر احمد

سہ پہر کا وقت تھا موسم میں خنکی رچی تھی،وہ ساحل کنارے ایک اونچے پتھر پر براجمان تھا،سنہری دھوپ کی نرم حدت ان کو سرد فضاؤں میں خوشگوار لگ رہی تھی۔ سمندر خاصے جوش میں تھا اس کے نیلگوں پانی کی لہروں میں سرکشی تھی ازحد غصہ و جنون راستے میں آنے والی ہر شے کو نیست و نابود کرنے کو تیار تھا،عادلہ کی نگاہوں ان کی سرکش موجوں پر ہی جمی تھیں۔
”اب معاف بھی کر دو مجھے یار!“ برابر میں بیٹھا شیری جھک کر مخاطب ہوا۔
”ہو گئی غلطی مجھ سے اور غصے میں نہ جانے تم سے کیا کیا کہہ گیا تھا میں جس کا احساس مجھے تمہارے جانے کے بعد ہوا اور میں اس پر شرمندہ ہوں۔“
”آپ کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے؟“ عادلہ اس کی آنکھوں میں دیکھتی پراعتماد لہجے میں استفسار کرنے لگی۔

(جاری ہے)

”یس سوئٹ ہارٹ! تب ہی تو میں تم کو یہاں لے کر آیا ہوں۔ تم غصہ تھوک دو،معاف کر دو مجھ خطاکار کو۔
“ اس نے بڑی محبت سے اس کے سرد ہاتھوں کو اپنے مضبوط ہاتھوں میں تھاما اور عادلہ نے اس سے بے لچک انداز میں کہا۔
”پھر آپ کو مجھے یہاں لانے کے بجائے اپنے والدین کو میرے گھر بھیجنا چاہئے تھا میرے ممی پپا سے میرا پرپوزل مانگنے کیلئے۔“
”اوہ شٹ!“ اس نے عادلہ کے ہاتھ چھوڑ کر بے زاری سے کہا۔
”تم یہ ایک بات ہی کیوں کرتی ہو؟ مجھے چڑ ہے ایسی باتوں سے ابھی میں لائف انجواء کرنا چاہتا ہوں،پرندوں کی طرح آزادی سے رہنا میری خواہش ہے۔
میرڈ لائف مجھے گلے میں ڈالے گئے رسی کے پھندے کی مانند لگتی ہے کہ ذرا سی چوک ہوئی اور زندگی ختم۔“
”پرندوں کی مانند نہیں شیری! حیوانوں کی مانند زندگی گزارنا چاہتا ہو تم،شادی کرکے پابند ہونے کی تمہاری استطاعت نہیں ہے۔ جانوروں جیسی زندگی کو تم مزے دار زندگی کہہ رہے ہو؟“ عادلہ کے لہجے میں بلا کا طنز تھا۔
”مجھے قصور وار کہنے سے پہلے اپنا چہر بھی آئینہ میں دیکھ لو،تم بھی میرے ساتھ شریک رہی ہو۔
“ وہ ہونٹ بھینچ کر گویا ہوا۔
”اسی کا خمیازہ بھگت رہی ہوں۔“
”میری بات مان لو،جان چھڑاؤ اس مصیبت سے۔“ اس کے شانے پر ہاتھ رکھتے ہوئے شیری کے لہجے میں نرمی در آئی۔
”ابھی ہمیں ان پرابلمز کو فیس کرنے کی ضرورت نہیں ہے،ابھی موج مستی کے دن ہیں ان بیوٹی فل ڈیز کے حسن کو کیوں ان باتوں میں پڑ کر گزارنا چاہتی ہو۔“
”یہ تمہاری سوچ ہے میری نہیں،تم میرا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑ کر میرے لئے ان دنوں کو خوبصورت بنا سکتے ہو،ماں کا رشتہ دنیا کے ہر رشتے سے بڑا رشتہ ہے شیری! تم مجھے اس قابل بنا دو کہ میں سب کو فخر سے بتا سکوں کہ میں ماں بننے والی ہوں۔
“ وہ اس کے شانے پر سر رکھ کر ملتجی لہجے میں گویا ہوئی۔
”اوہ شٹ اپ اسٹوپڈ! یہ کیا تم نے رٹ لگائی ہوئی ہے شادی شادی… شادی،میں نے تم سے کہا ہے میں ابھی شادی کے حق میں نہیں ہوں،شادی نہیں کروں گا ابھی،تم کو سمجھ نہیں آتی ہے۔“ شدید غصے میں اس نے عادلہ کو خود سے دور کیا اورچیخ کر کہنے لگا۔ اس ماحول میں سمندر کی ادھم مچاتی لہروں اور شائیں شائیں چلتی ہواؤں میں اس کا دھاڑتا ہوا لہجہ دور دور تک گونج اٹھا تھا۔
”عادلہ نے اس کے اس طرح بے دردی سے خود سے دور کرنے پر خود کو سنبھالتے ہوئے سراسیمہ انداز میں ادھر ادھر دیکھا تھا لیکن یہ سرد دن تھا وہاں آنے والے لوگوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی،خاصے خاصے فاصلوں پر ان جیسے سر پھرے چند جوڑے ہی بیٹھے نظر آ رہے تھے۔
”دماغ درست نہیں ہے تمہارا،اس طرح کی باتیں یوں چیخ چیخ کر کی جاتی ہے؟ شکر ہے یہاں قریب سے کوئی موجود نہیں ہے۔
”کوئی موجود ہوتا بھی تو کیا کر لیتا میرا؟“
”تم کو تو اپنی عزت کی پروا نہیں ہے مگر مجھے فکر ہے اپنی عزت کی۔“
”ہونہہ! میرے سامنے اپنی پارسائی کی باتیں مت کیا کرو،ہنسی آتی ہے مجھے۔“
”اور مجھے رونا آتا ہے تم پر،تمہاری گندی ذہنیت پر۔“ وہ بے خوف انداز میں اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی۔
”میرے سامنے کچھ زیادہ ہی زبان نہیں چلنے لگی ہے تمہاری؟“ وہ اس کا چہرہ ہاتھ سے پکڑتے ہوئے غرایا۔
”اپنی زبان بند رکھو وگرنہ بولنے کو ترسو گی۔“
”میری زبان تم بند نہیں کر سکتے مسٹر شہریار!“ وہ ایک جھٹکے سے اس کا ہاتھ اپنے چہرے سے ہٹاتی ہوئی اسی کے انداز میں غرائی۔
”کل تک میں کمزور تھی یا دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر کھلونا بن گئی تھی تمہارے لئے لیکن اب میں تم کو بھاگنے نہیں دوں گی،ایک غلطی میں کر چکی ہوں،دوسری غلطی ہرگز نہیں کروں گی ابارشن کروا کر تمہارے گناہ پر پردہ نہیں ڈالوں گی،تمہارا مکروہ کردار سب کے سامنے لاؤں گی۔
”میں تمہاری پکڑ میں نہیں آؤں گا بے وقوف لڑکی! میں صاف انکار کر دوں گا یہ کہہ کر کہ تم جھوٹ کہہ رہی ہو،یہ بچہ میرا نہیں ہے۔ لوگ میری بات کو سچ مانیں گے یا تمہاری بات کو؟“ اس نے مسکراتے ہوئے تمسخرانہ انداز میں کہا۔
”اچھا… ایک بات بتاؤ؟“ وہ بھی اس کے انداز میں مسکرا کر بولی۔
”تم نے سچ مچ ہارورڈ سے ڈگری حاصل کی ہے یا ہمارے یہاں کے بڑے لوگوں کی طرح جعلی ڈگری خرید کر لائے ہو؟“
”شٹ اپ! میری ڈگری رئیل ہے وہاں ایسے کام نہیں ہوتے۔
”یہاں وہاں کہیں بھی فرشتے نہیں بستے ہیں ہر جگہ انسان ہیں اور پیسہ ہر انسان کی کمزوری ہے کرپشن ہر جگہ ہی ہوتی ہے۔“
”اوہو کیوں وقت ضائع کر رہی ہو عادلہ! میری بات مان لو پھر جو کہو گی وہ میں کرنے کیلئے تیار ہوں پلیز میری بات سمجھو۔“
”تم پڑھے لکھے ہو اور یہ نہیں جانتے،ڈی این اے ٹیسٹ سے تم کس طرح انکار کر پاؤ گے؟ میں اگر ڈوبوں گی تو ساحل پر تماشہ دیکھنے کیلئے تمہیں بھی زندہ نہیں چھوڑوں گی،یہ یاد رکھنا تم۔
“ وہ شاکڈ اس کا منہ تکتا رہ گیا۔
”اوہ رئیلی اس طرف تو میرا دماغ ہی نہیں گیا تھا۔“
”جاتا بھی کیسے ؟ تم دل استعمال کرنے والے بندے ہو۔“ پھر دونوں خاموش ہو کر بیٹھے رہے چند لمحے بعد وہ اٹھ کر اندر ہٹ میں چلا گیا عادلہ گیلی ریت پر اس کے پاؤں کے ابھرے ہوئے نشان دیکھنے لگی اس کو لگا یہ بھیگی ریت اس کا دل بن گئی ہے جس پر وہ بے رحمی سے چلتا ہوا گزر گیا تھا،لہر آئی اور اس کے قدموں کے نشانات مدھم کر گئی۔
ایک دو،تین لہروں نے ان سنگدل قدموں کے نشانات مٹا دیئے تھے۔ اب ریت پر کوئی نشان باقی نہ رہا اس کا دل بھی اسی طرح جذبوں سے خالی ہو گیا تھا۔ وہ دور پہاڑوں کے اس پار سورج کی سرخ تھالی کو دیکھ رہی تھی۔
وہ چند دنوں سے زینب خالہ کے گھر مقیم تھی صباحت نے ساس کی جہاں دیدہ نگاہوں کے خوف سے اس وقت تک کیلئے اس کو وہاں چھوڑ دیا تھا تب تک وہ کسی قابل بھروسہ ڈاکٹر کا بندوست نہ کر لیں۔
وہ ابارشن کے حق میں نہ تھی وہ جانتی تھی اس بچے کے ذریعے ہی وہ شہریار کو حاصل کر سکے گی۔ آج شہریار نے اس کو بلایا تو زینب کو بغیر اطلاع دیئے اس کے ساتھ آ گئی تھی،بہت ساری خوش گمانیوں کے ساتھ شاید شیری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے اور وہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپنی پسندیدہ جگہ پر اس کو لے کر آیا تھا مگر خوش گمانی… خوش گمانی ثابت ہوئی،اس کا پتھر دل پتھر ہی رہا تھا،وہ بے آواز آنسو بہانے لگی۔
”گرما گرم کافی حاضر ہے۔“ کچھ دیر بعد وہ مسکراتا ہوا ہشاش بشاش انداز میں وہاں آیا اور بھاپ اڑاتا مگ اس کی طرف بڑھاتا ہوا بولا۔
”ناراضی چھوڑو ڈیئر! یہ کافی پیو،ریلیکس ہو جاؤ گی۔“
”کافی تو پیو ابھی چلتے ہیں۔ تم مجھے کچھ سوچنے کیلئے ٹائم تو دو!“
”رئیلی تم کو میری بات سمجھ آ گئی ہے نا؟“ اس نے مگ لیتے ہوئے کہا۔
###
رات بے حد گہری تھی صحرا کی حبس آلود فضا میں شدید گھٹن پھیلی ہوئی تھی،ماہ رخ اپنے ایئر کنڈیشن کمرے میں کھڑکی کے شفاف شیشوں کے قریب کھڑی باہر برستی چاندنی کو دیکھ رہی تھی۔ آسمان پر ڈھیروں ستاروں کے جھرمٹ میں چاند اپنی بے داغ چاندنی نچھاور کر رہا تھا جس سے ذرہ ذرہ روشن تھا،منور تھا مگر پھر بھی ایسا سکوت پھیلا تھا کہ وہ اس ٹھنڈے کمرے میں بھی ایک گہرے اضطراب و دکھ میں مبتلا تھا،دل کو عجیب سی ہوک لگی تھی،دل کو ہر گھڑی یہ دھڑکا تھا کہ کچھ ہونے والا ہے۔
اعوان اس کے بغیر جانے کو تیار نہ تھا۔
حاجرہ کو ایک دن بھوکا،پیاسہ تہہ خانے میں پڑے ہو چکا تھا،مستزادہ وہ زخمی بھی تھی،غفران احمر نے محبت کا دعویٰ تو بہت کیا تھا مگر وہ اس کی محبت میں اپنے اصول توڑنے کو تیار نہ تھا بہت اس کی محبت و التفات کے جواب میں اس نے اسے حاجرہ سے ملنے کی اجازت دی تھی۔ وہ بھی مشروط کہ وہ حاجرہ کو وہاں سے نکالنے کی کوشش نہیں کرے گی اس وقت وہ ذاکرہ کا انتظار کر رہی تھی۔
”ذاکرہ! کہاں تھیں اتنی دیر لگا دی تم نے؟ جانتی ہو حاجرہ سے ملنے کیلئے کتنی بے کل ہو رہی ہوں،ایک ایک پل بھاری لگ رہا ہے۔“ خاضی دیر بعد ذاکرہ کو وہاں آتے دیکھ کر وہ غصے سے گویا ہوئی۔
”معافی چاتی ہوں رانی صاحبہ! بات ہی ایسی تھی کہ وہ میں فوراً نہ آ سکی۔“ وہ ماہ رخ کو غصے میں دیکھ کر گھبرا کر بولی۔
”خیریت کیا بات تھی؟ غفران کو خبر تو نہیں ہو گئی اعوان کے ارادوں کی،جلدی بتاؤ؟“ وہ ہر لمحہ اسی خوف میں مبتلا رہتی تھی۔
”نہیں نہں رانی صاحبہ! یہ بات بالکل بھی نہیں ہے۔“
”پھر کیا بات ہے؟“ اس کی مرتعش دھڑکنوں کو قرار ملا۔
”چند دنوں سے دلربا کی حرکتیں بہت عجیب و پراسرار سی ہو گئی اس نے جب سے آپ کے اور رئیس کے نکاح کی خبر سنی ہے تب سے ہی وہ بے چین و بے سکون رہنے لگی وہ کچھ گڑ بڑ کرنے والی ہے۔“
”مجھے معلوم ہے وہ پہلے دن سے ہی مجھے پسند نہیں کرتی اب اس کا رویہ بدل گیا ہے مگر اس کی آنکھوں میں چھپی نفرت مجھ سے پوشیدہ نہیں ہے وہ ان دنوں بھی اسی تگ و دود میں لگی ہے کہ کسی طرح وہ اعوان اور میرے تعلق کی خبر غفران احمر تک پہنچا کر مجھے عبرتناک سزا دلوا سکتے۔
”پھر آپ نے خاموشی کیوں اختیار کی؟ پہلی فرصت میں کوئی بھی الزام لگا کر اس فتنہ پرور عورت کو موت کی سزا دلواتیں،رئیس آپ کی بات کبھی نہیں ٹالتے افسوس آپ نے زندہ رہنے دیا اور وہ آپ کو مارنے کی سازشوں میں غرق رہنے لگی ہے آج کل۔“ ذاکرہ کے لہجے میں ازحد ملال و تاسف ابھر آیا تھا۔
”میں پہلے ہی بہت گناہگار ہوں دلربا کو مار کر اپنے اعمال نامہ کو مزید سیاہ کرنا نہیں چاہتی۔
کبھی موقع ملا تو اس جذباتی عورت کو سمجھاؤں گی رئیس جیسے ہرجائی صفت مرد کبھی بھی ایک عورت کے نہیں ہو سکتے،یہ لوگ بھنورے جیسی فطرت رکھتے ہیں وہ کل تک مجھے اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہا تھا نکاح کے چند دنوں بعد ہی اس کا دل بھر جائے گا وہ اپنے جذبات پر لعنت بھیجنے کے ساتھ ہی مجھے بھی کسی ایسے مرد کے حوالے کر دے گا جس سے اس کا کوئی کام اٹکا ہوا ہو۔
“ وہ دھیمی آواز میں اس سے کہہ رہی تھی۔
”میں آپ کو مشورہ دینے کی اہل تو ہرگز نہیں ہوں رانی صاحبہ لیکن یہ ضرور کہوں گی دلربا سے آپ بہت ہوشیار ہیں،میں ہر ممکن اس کی نگرانی کرتی ہوں لیکن اس کو رئیس نے سارے اختیارات سونپ رکھے ہیں کچھ معاملات میں چاہ کر بھی مداخلت نہیں کر سکتی ہوں۔“
”دلربا کی کن پراسرار حرکتوں نے تم کو پریشان کیا ہوا ہے ذاکرہ؟“ اس کو سخت متوحش دیکھ کر ماہ رخ سنجیدگی سے گویا ہوئی۔
”وہ آج محل سے باہر گئی تھی چند گھنٹوں بعد لوٹی تو خاصی چوکنا انداز میں تیز تیز چلتی ہوئی ہے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی اور وہ ابھی تک اپنے کمرے سے نہیں نکلی اور کمرہ بھی اندر سے بند کر رکھا ہے۔“
”وہ کس سے ملنے گئی ہو گی؟“
”یہاں اس کا کوئی نہیں ہے رانی صاحبہ! وہ کس سے ملنے جائے گی؟“
”شاید تم نہ جانتی ہو اس نے باہر کسی سے دوستی کر رکھی ہو،خیر چھوڑو وہ کہاں گئی،کیوں گئی؟ اس سے مجھے سروکار نہیں ہے تم مجھے فوراً حاجرہ کے پاس لے چلو مجھ سے اس کی جدائی برداشت نہیں ہو رہی ہے۔“
”رانی صاحبہ! آپ نے رئیس سے اجازت لے لی ہے،کہیں میرا بھی انجام حاجرہ سے بدتر نہ ہو؟“ وہ خوف زدہ لہجے میں گویا ہوئی۔

Chapters / Baab of Bheegi Palkon Par By Iqra Sagheer Ahmed

قسط نمبر 25

قسط نمبر 26

قسط نمبر 27

قسط نمبر 28

قسط نمبر 29

قسط نمبر 30

قسط نمبر 31

قسط نمبر 32

قسط نمبر 33

قسط نمبر 34

قسط نمبر 35

قسط نمبر 36

قسط نمبر 37

قسط نمبر 38

قسط نمبر 39

قسط نمبر 40

قسط نمبر 41

قسط نمبر 42

قسط نمبر 43

قسط نمبر 44

قسط نمبر 45

قسط نمبر 46

قسط نمبر 47

قسط نمبر 48

قسط نمبر 49

قسط نمبر 50

قسط نمبر 51

قسط نمبر 52

قسط نمبر 53

قسط نمبر 54

قسط نمبر 55

قسط نمبر 56

قسط نمبر 57

قسط نمبر 58

قسط نمبر 59

قسط نمبر 60

قسط نمبر 61

قسط نمبر 62

قسط نمبر 63

قسط نمبر 64

قسط نمبر 65

قسط نمبر 66

قسط نمبر 67

قسط نمبر 68

قسط نمبر 69

قسط نمبر 70

قسط نمبر 71

قسط نمبر 72

قسط نمبر 73

قسط نمبر 74

قسط نمبر 75

قسط نمبر 76

قسط نمبر 77

قسط نمبر 78

قسط نمبر 79

قسط نمبر 80

قسط نمبر 81

قسط نمبر 82

قسط نمبر 83

قسط نمبر 84

قسط نمبر 85

قسط نمبر 86

قسط نمبر 87

قسط نمبر 88

قسط نمبر 89

قسط نمبر 90

قسط نمبر 91

قسط نمبر 92

قسط نمبر 93

قسط نمبر 94

قسط نمبر 95

قسط نمبر 96

قسط نمبر 97

قسط نمبر 98

قسط نمبر 99

قسط نمبر 100

قسط نمبر 101

قسط نمبر 102

قسط نمبر 103

قسط نمبر 104

قسط نمبر 105

قسط نمبر 106

قسط نمبر 107

قسط نمبر 108

قسط نمبر 109

قسط نمبر 110

قسط نمبر 111

قسط نمبر 112

قسط نمبر 113

قسط نمبر 114

قسط نمبر 115

قسط نمبر 116

قسط نمبر 117

قسط نمبر 118

قسط نمبر 119

قسط نمبر 120

قسط نمبر 121

قسط نمبر 122

قسط نمبر 123

قسط نمبر 124

قسط نمبر 125

قسط نمبر 126

قسط نمبر 127

قسط نمبر 128

قسط نمبر 129

قسط نمبر 130

قسط نمبر 131

قسط نمبر 132

قسط نمبر 133

قسط نمبر 134

قسط نمبر 135

قسط نمبر 136

قسط نمبر 137

قسط نمبر 138

قسط نمبر 139

قسط نمبر 140

قسط نمبر 141

قسط نمبر 142

قسط نمبر 143

قسط نمبر 144

قسط نمبر 145

قسط نمبر 146

قسط نمبر 147

ذقسط نمبر 148

قسط نمبر 149

قسط نمبر 150

قسط نمبر 151

قسط نمبر 152

قسط نمبر 153

قسط نمبر 154

قسط نمبر 155

قسط نمبر 156

قسط نمبر 157

قسط نمبر 158

قسط نمبر 159

قسط نمبر 160

قسط نمبر 161

قسط نمبر 162

قسط نمبر 163

قسط نمبر 164

قسط نمبر 165

قسط نمبر 166

قسط نمبر 167

آخری قسط