Episode 4 - Hilal E Kashmir (Naik Saif Ali Janjua Shaheed) By Anwaar Ayub Raja

قسط نمبر 4 - ہلالِ کشمیر (نائیک سیف علی جنجوعہ شہید) - انوار ایوب راجہ

انوار ایوب راجہ۔ منفرد اسلوب کا حامل ادیب

منفرد انداز کے حامل شاعر اورنثرلکھنے والے انوار ایو ب راجہ اب شعرو ادب کے حوالے سے ایک خوبصورت نام کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی تحاریر وطن کی محبت سے سرشار ہوتی ہیں کہ ان کے لکھے ہوئے حروف’زندہ باد پاکستان‘ کہتے ہوئے قارئین کی نظروں کے سامنے سے گزرجاتے ہیں اور فضا کو اپنی خوشبو سے بھر دیتے ہیں۔
میں نے قوم کے چند شہداء کے حوالے سے ان کی تحاریر پڑھیں جن سے مجھے اندازہ ہوا کہ کس طرح برطانیہ میں ایک عرصے سے مقیم انوار ایوب راجہ کا دل آج بھی اپنے آباء کی سرزمین اور اُس پر جانیں قربان کرنے والوں کے لئے دھڑکتا ہے۔
انگریزی زبان و ادب کے ساتھ خصوصی شغف رکھنے والے انوار ایوب راجہ اُردو اور میرپوری زبان کے ساتھ بھی خاص لگاؤ رکھتے ہیں جس سے اُن کی تحریروں کا کینوس اور بھی آسودہ اور کشادہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ کتاب سے قبل اُن کی کتابیں ’سرزمینِبے آئین‘ جو پاک افغان تعلقات،’ لینٹھا‘کشمیر کاذ کے لئے جانیں دینے والوں ، ’سربکف‘ کیپٹن جاوید اقبال شہید اور ’ہلالِ کشمیر‘نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے حوالے سے ہیں، شائع ہو چکی ہیں۔
میری دعائیں اور نیک تمنائیں انوار ایوب راجہ کے ساتھ ہیں کہ جس عظیم مقصد کے تحت وہ قوم کے سپوتوں پر لکھتے ہوئے اُن کی خدمات کو رقم کرتے ہیں یہ اُن کے کسب کو ’کسبِ کمال‘ کے درجہ پر فائز کرتے ہیں، اُن کی تصنیفات یقینا ایک ریفرنس کا درجہ رکھتی ہیں اور آئندہ آنے والی نسلیں ان سے فیض یاب ہوسکیں گی۔

 یوسف عالمگیرین
 مصنف، کالم نویس، ایڈیٹرماہنامہ ہلال راولپنڈی
نومبر 2017ءء

Chapters / Baab of Hilal E Kashmir (Naik Saif Ali Janjua Shaheed) By Anwaar Ayub Raja