Episode 60 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 60 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                      مشق نمبر6
دن 6

عنوان: ۱) شہادت فرزندانِ مسلم بن عقیل
سوال نمبر1:حضرت مسلم بن عقیل کے بیٹے کون تھے اور حضرت مسلم بن عقیل نے ان کو کہاں حفاظت کے لئے چھوڑا؟
جواب نمبر1:حضرت مسلم بن عقیل کے بیٹے حضرت محمد  اور حضرت ابراہیم تھے اور حضرت مسلم بن عقیل نے ان کی حفاظت کی خاطر ان کو قاضی شریح کے ہاں ٹھہرایا۔
سوال نمبر2:کوفہ کی گلیوں میں حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد کیا اعلان ہوا؟
جواب نمبر2:کوفہ کی گلیوں میں اعلان ہوا کہ جو شخص حضرت مسلم بن عقیل کے بیٹوں کو گرفتار کر کے لائے اسے انعام و اکرام سے نوازا جائے گا اور جو ان کو پناہ دے گا اس کو سخت سزا ملے گی۔

(جاری ہے)

سوال نمبر3:قاضی شریح نے حضرت عقیل کے بچوں کو کیا مشورہ دیا؟
جواب نمبر3:قاضی شریح نے بچوں کو سچائی سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں مدینہ منورہ جانے کا مشورہ دیا۔
سوال نمبر4:قاضی شریح کے بیٹے کا کیا نام تھا اور انہوں نے اس کو کیا تاکید کی؟
جواب نمبر4:قاضی شریح کے بیٹے کا نام اسد تھا اور انہوں نے بچوں کو مدینہ جانے والے قافلہ میں چھوڑ کے آنے کی تاکید کی۔
سوال نمبر5:حضرت مسلم بن عقیل کے بچے کیسے ابن زیاد تک پہنچے؟
جواب نمبر5:بچے قافلے کا پیچھے کرتے ہوئے بیچ میں کھو گئے ، لالچ اور ہوس کے پیاسوں نے ان بچوں کو انعام کی خاطر ابن زیاد کے پاس پہنچا دیا۔
سوال نمبر6:ابن زیاد نے بچوں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
جواب نمبر6:ابن زیاد نے حکم دیا کہ ان بچوں کو جیل میں رکھا جائے جب تک امیر المومنین یزید سے نہ پوچھ لیا جائے کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے۔
سوال نمبر7:بچوں کو جیل سے رہا کروانے میں کس نے مدد کی؟
جواب نمبر7:بچوں کو جیل سے رہا کروانے میں جیل کے داروغہ مشکور نے مدد کی۔
سوال نمبر8:بچوں کے پاس مدد کا ہاتھ بڑھانے والی لونڈی کون تھی اور وہ بچوں کو کہاں لے کر گئی؟
جواب نمبر8:وہ ایک محب اہل بیت کی لونڈی تھی اور اس نے بچوں کو اپنی مالکہ کے پاس لے جا کر سارا واقعہ اس کو بتایا۔
سوال نمبر9:ابن زیاد نے داروغہ کو بچوں کو بھگانے کی کیا سزا سنائی؟
جواب نمبر9:ابن زیاد نے داروغہ کے لئے یہ سزا سنائی کہ اس کو اتنے کوڑے مارو کہ یہ مر جائے اور بعد میں اس کا سر قلم کردو۔
سوال نمبر10:داروغہ مشکور کو کتنے کوڑے مارے گئے اور ہر کوڑے پر انہوں نے کیا کہا؟
جواب نمبر10:داروغہ کو پانچ کوڑے مارے گئے۔ پہلے کوڑے پر کہا ” بسم اللہ الرحمٰن الرحیم“۔ دوسرے پہ کہا الہ العالمین مجھے صبر دے۔ تیسرے پر خدا وند مجھے بخش دے۔ چوتھے پر کہا الہ العالمینمجھے اہل بیت و نبوت کی محبت میں یہ سزا مل رہی ہے۔ پانچوں پر یا الٰہی! مجھے اپنے رسول اللہ ﷺ اور ان کی بیت اطہار کے پاس پہنچا دے۔
سوال نمبر11:دونوں بھائیوں نے کیا خواب دیکھا؟
جواب نمبر11:انہوں نے خواب میں اپنے ابا جان کو دیکھا کہ وہ حضرت محمد ﷺ حضرت علی، حضرت فاطمہ اور حضرت حسن کے ساتھ جنت میں سیر کر رہے ہیں اور آپ ﷺ کے پوچھنے پر کہا کہ میرے بچے عنقریب پہنچنے والے ہیں۔
سوال نمبر12:حارث کو بچوں کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
جواب نمبر12:خواب سے بیداری کے بعد دونوں بھائی ایک دوسرے کے گلے لگ کر بہت روئے جس سے حارث کی آنکھ کھل گئی اور اس نے کمرہ میں جا کے دیکھا تو بچوں کو پایا اور دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بچے کون ہیں۔
سوال نمبر13:بچوں کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ظالم حارث بچوں کے ساتھ کیسے پیش آیا؟
جواب نمبر13:بچوں کے بارے میں پتہ چلنے کے بعدحارث نے بچوں کو بہت مارا اور جب مار مار کے تھک گیا تو دونوں کی مشکیں کس دیں اور دونوں کی زلفیں کھینچ کر انہیں آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ باندھ دیا۔
سوال نمبر14:حارث بچوں کو خچر پر لاد کر کہاں روانہ ہوا؟
جواب نمبر14:حارث بچوں کو خچر پر لاد کر دریائے فرات کی طرف روانہ ہوا۔
سوال نمبر15:بیوی کی عرضیوں اور روکنے پر حارث نے اس کے ساتھ کیا کیا؟
جواب نمبر15:بیوی کے آخری وقت تک روکنے پر حارث نے اپنی بیوی پرتلوار سے وار کرتے ہوئے اُسے زخمی کردیا اور وہ تڑپنے لگی۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan