Episode 61 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 61 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                       مشق نمبر7
دن7

عنوان: ۱) قاتل کا انجام
۲) حضرت امام حسین کا کوفہ جانے کا پختہ عزم
۳) راہ رخصت اور راہ عزیمت 
۴) کربلا جانے والے اہل بیت
سوال نمبر1:حارث نے بچوں کی لاشوں کو کہاں پھینکا؟
جواب نمبر1:حارث نے بچوں کی لاشوں کو دریائے فرات میں پھینکا۔
سوال نمبر2:حارث نے جب حضرت مسلم بن عقیل کے فرزندوں کے سر ابن زیاد کے سامنے پیش کیے تو اس کا کیا رد عمل تھا؟
جواب نمبر2:جب حارث نے حضرت مسلم بن عقیل کے فرزندوں کے سر ابن زیاد کے سامنے پیش کئے تو وہ غضب ناک ہوگیا اور کہا کہ تجھے قتل کرنے کا کس نے کہا تھا اور اسی غضب میں اس نے حارث کی گردن مارنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

سوال نمبر3:ابن زیاد نے حارث کی گردن مارنے کا حکم کس کو دیا؟
جواب نمبر3:ابن زیاد نے حارث کی گردن مارنے کا حکم مقاتل کو دیا۔
سوال نمبر4:مرنے سے پہلے حارث کی منتیں کرنے پر مقاتل نے کیا جواب دیا؟
جواب نمبر4:مقاتل نے کہا کہ تو آج ساری دنیا کی بھی دولت دے دے تو تجھے نہ چھوڑوں گا۔ تجھے تیری ہی تلوار سے جہنم رسید کروں گا۔
سوال نمبر5:حضرت امام حسین نے حضرت مسلم بن عقیل کو کس غرض سے کوفہ بھیجا؟
جواب نمبر5:حضرت امام حسین نے مسلم بن عقیل کو حالات سے آگاہی کے لئے کوفہ بھیجا تھا۔
سوال نمبر6:اہل کوفہ کی عقیدت و محبت دیکھ کر حضرت مسلم بن عقیل نے حضرت امام حسین کو خط میں کیا لکھا؟
جواب نمبر6:اہل کوفہ کی بے پناہ محبت و عقیدت کو دیکھ کر حضرت مسلم بن عقیل نے امام عالی مقام کو لکھ بھیجا کہ آپ  تشریف لے آئیں ۔ یہاں ہزاروں افراد آپ کی طرف سے میرے ہاتھ پر بیت کر چکے ہیں۔
سوال نمبر7:جب امام عالی مقام نے کوفہ جانے کا عزم کرلیا تو ان کو کس نے جانے سے منع کیا؟
جواب نمبر7:جب حضرت امام حسین کوفہ روانہ ہونے لگے تو حضرت عبداللہ بن عباس نے منع کیا۔
اسی طرح حضرت عبداللہ بن زبیر، حضرت عبداللہ بن جعفر اور دیگر ساتھی منع کرتے رہے۔
سوال نمبر8:سب کے منع کرنے پر امام عالی مقام نے کیا فرمایا؟
جواب نمبر8:سب کے منع کرنے پر امام عالی مقام سب کو جواب دیتے رہے کہ اب مسئلہ وفا اور بے وفائی کا نہیں، مسئلہ اس دعوت کا ہے جس میں مجھے کلمہٴ حق بلند کرنے ،ظلم و جبر کے خلاف جنگ اور شریعت مصطفوی ﷺ کے دین اسلام کی قدروں کو پامالی سے بچانے کے لئے میدان عمل میں آنے کو کہا گیا ہے۔
سوال نمبر9:ناساز گار حالات کی صورت میں شریعت نے امت مسلمہ کو کتنے اور کون سے راستے عطا کئے ہیں؟
جواب نمبر9:جب حالات ناسازگار ہوں تو ایسے حالات میں شریعت نے امت مسلمہ کو دوراستے عطا کیے ہیں۔
۱) راہ رخصت
۲) راہ عزیمت
سوال نمبر10:راہ رخصت سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر10:راہ رخصت اختیار کرنے پر چپکے سے لعنت ملامت کی جاتی ہے ا ور دل میں برا جانا جاتا ہے لیکن تصادم و کشمکش کے لئے میدان میں نہیں اترا جاتا۔
سوال نمبر11:معرکہ کربلا کے موقع پر حضرت سکینہ کی عمر کیا تھی؟
جواب نمبر11:حضرت سکینہ کی عمر ۷ سال تھی۔
سوال نمبر12:کربلا کے سفر میں حضرت امام حسین کے کتنے صاحبزادے شامل تھے؟ نام بتائیں؟
جواب نمبر12:معرکہ کربلا میں حضرت امام حسین کے ۳ صاحبزادے آپ  کے ہمراہ تھے۔
۱) حضرت علی اوست جن کو امام زین العابدین کہتے ہیں۔
۲) حضرت علی اکبر
۳) حضرت علی اصغر
سوال نمبر13:حضرت علی کے کتنے بیٹوں نے شہادت پائی؟
جواب نمبر13:حضرت علی کے ۵ فرزند شامل ہوئے اور سب نے شہادت پائی۔
سوال نمبر14:حضرت محمد  اور حضرت عون کے والد کا کیا نام ہے؟
جواب نمبر14:حضرت محمد  اور حضرت عون کے والد کا نام عبداللہ بن جعفر ہے۔
سوال نمبر15:معرکہ کربلا میں اہل بیت میں سے کل کتنے حضرات حضرت امام حسین کے ہمراہ شہید ہوئے؟
جواب نمبر15:معرکہ کربلا میں اہل بیت میں سے کل ۱۷ حضرت امام عالی مقام کے ہمراہ شہید ہوئے۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan