Episode 65 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 65 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                       مشق نمبر11
دن11

عنوان:۱) اتمام حجت
۲) حرکا شوق شہادت
۳) کوفیوں سے حر کا خطاب
۴) جنگ کا آغاز
سوال نمبر1:حضرت امام حسین نے خطاب میں کونسی سورة کی آیت پڑھی؟
جواب نمبر1:حضرت امام حسین نے سورة یونس کی آیت 71:10 اور سورة الاعراف کی آیت196:7پڑھیں۔
سوال نمبر2:حضرت امام حسین نے عورتوں کو خاموش کرانے کے لئے کس کو بھیجا؟
جواب نمبر2:آپ نے اپنے بھائی حضرت عباس بن علی کو عورتوں کو خاموش کرانے کے لئے بھیجا۔
سوال نمبر3:رسول اکرم ﷺ نے حضرت امام حسین اور حضرت امام حسن کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب نمبر3:رسول اللہ ﷺ نے حضرت امام حسین اور حضرت امام حسن کے بارے میں فرمایا ”یہ دونوں جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں“۔

(جاری ہے)

سوال نمبر4:شمر نے آپ  کی تقریر میں مداخلت کی تو اس کو کس نے جواب دیا؟
جواب نمبر4:شمر نے آپ کی تقریر میں مداخلت کرتے ہوئے کچھ بد تمیزی کی تو حبیب ابن مظاہر نے اسے سخت جواب دیتے ہوئے ٹوکا۔
سوال نمبر5:آپ نے کن کن کو پکار کر خطوط کے لکھنے کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب نمبر5: آپ  نے پکار پکار کر فرمایا:اے شیث بن ربعی ! اے حجاز بن الجبر!اے قیس بن عشث !اے زید بن حارث !کیا تم نے مجھے نہیں لکھا تھاکہ پھل پک چکے ہیں اور باغات سر سبز ہیں۔
آپ  ہمارے پاس تشریف لائیں۔
سوال نمبر6:ابن زیاد نے حضرت مسلم  کو گرفتار کرنے کے لیے کس کو بھیجا تھا؟
جواب نمبر6:ابن زیاد نے سپاہیوں کے دستے کے ہمراہ محمد بن اشعث کو بھیجا تھا کہ وہ امام مسلم کو گرفتار کریں۔
سوال نمبر7:محمد بن اشعث نے حضرت مسلم بن عقیل کو کیسے گرفتار کیا؟
جواب نمبر7:محمد بن اشعث نے امام مسلم کو امان دینے کا چکمہ دے کر گرفتار کیا تھا۔
سوال نمبر8:حضرت امام حسین سے جنگ کے تصور سے حر کی کیا حالت ہوئی؟
جواب نمبر8:حضرت امام حسین سے جنگ کے تصور سے حر کے بدن پر کپکپی طاری ہوگئی اور چہرہ پر پریشانی کے آثار ظاہر ہونے لگے۔
سوال نمبر9:حر نے آپ  کے سامنے پیش ہوکر توبہ کی تو آپ نے کیا فرمایا؟
جواب نمبر9:آپ  نے فرمایا اللہ تمہاری توبہ قبول فرمائے گا اور تمہیں بخش دے گا۔
مبارک ہو انشاء اللہ تم دنیا و آخرت میں حر(آزاد) ہو۔
سوال نمبر10:حر نے میدان میں آکر کوفیوں سے کیا کہا؟
جواب نمبر10:حر نے میدان میں آکر نرم الفاظ میں کوفیوں سے کہا۔ اے لوگو! حسین تین باتیں جو پیش کرتے ہیں ان میں سے ایک کو تم کیوں نہیں منظور کر لیتے تاکہ خدا تعالیٰ تم کو ان کے ساتھ جنگ میں مبتلا ہونے سے بچالے۔
سوال نمبر11:حر کی تقریر سن کر کوفیوں نے کیا کہا؟
جواب نمبر11:کوفیوں کے پاس حر کی تقریر کا کوئی جواب نہ تھا اس لئے انہوں نے حرپر تیر برسانے شروع کردیے۔
سوال نمبر12:عمرو بن سعد کی طرف سے علم بردار لشکر کون تھا؟
جواب نمبر12:عمرو بن سعد کی طرف سے اس کا غلام ذوید علم بردار لشکر تھا۔
سوال نمبر13:کوفیوں کی طرف سے سب سے پہلے مقابلے کے لئے میدان میں کون آیا؟
جواب نمبر13:کوفیوں کی طرف سے سب سے پہلے یسار ،سا لم زیاد اور ابن زیاد کے آزاد کردہ غلام میدان میں مقابلے کے لئے آئے۔
سوال نمبر14:سالم کو ڈھیر کرنے کے بعد حضرت عبداللہ  نے جوش میں آکر کیا شعر پڑھا؟
جواب نمبر14:حضرت عبداللہ  نے جوش میں آکر یہ شعر پڑھاکہ اگر مجھے نہیں پہچانتے ہو تو پہچان لو میں خاندان ِ کلب کا ایک فرزند ہوں ۔میرے حسب و نسب کے لیے اتنا کافی ہے کہ قبیلہٴ علیم میرا گھرانہ ہے۔میں بڑی قوت والا ہوں ۔اور مصیبت کے وقت پست ہمتی سے کام لینے والا نہیں ہوں ۔
سوال نمبر15:حضرت عبداللہ  نے اپنی بیوی کو خیمے میں واپس بھیجنا چاہا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟
جواب نمبر15:حضرت عبداللہ  کی بیوی آپ سے ہاتھ چھڑاتے ہوئے بولیں میں تمہارا ساتھ ہرگز نہیں چھوڑوں گی۔ تمہارے ساتھ میں جان دوں گی۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan