Episode 68 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 68 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                       مشق نمبر 14
دن 14

عنوان:۱) شہادت عون و محمد 
۲) شہادت حضرت عباس علمدار
۳) شہادت علی اصغر
۴) بیٹی صغری کا قاصد
سوال نمبر1:حضرت امام حسین نے عون و محمد کو جنگ میں شامل ہونے سے کیوں منع فرمایا؟
جواب نمبر1: عون و محمد کم عمر تھے ان کی عمر ۹ اور ۱۰ سال تھی۔
سوال نمبر2:حضرت بی بی زینب نے عون و محمد کو میدان جنگ روانہ کرتے ہوئے کیا نصیحت کی؟
جواب نمبر2:حضرت بی بی زینب نے عون و محمد کو نصیحت کی۔ یاد رکھو! اگر تم سے پوچھا جائے کہ تم کون ہو تو ہرگز یہ نہ کہنا کہ تم زینب کے بیٹے ہو کہنا کہ ہم حضرت امام حسین کے غلام ہیں۔

(جاری ہے)

سوال نمبر3:جب عمر بن سعد نے عون و محمد کو پانی کی لالچ دے کر اپنی طرف کرنے کی کوشش کی تو عون و محمد نے کیا فرمایا؟
جواب نمبر3:عون و محمد  تڑپ اٹھے اور جواب دیا کہ اوہ ظالم ہم نہ ہی زینب کے بیٹے ہیں نہ حضرت امام حسین کے بھانجے ہیں۔
ہم تو امام عالی مقام کے غلام ہیں اور ہم تمہاری لالچ میں آنے والے نہیں ۔ ہم اللہ کی راہ میں لڑنے کے لئے آئے ہیں۔
سوال نمبر4:عون و محمد  کو کیسے شہید کیا گیا؟
جواب نمبر4:سب نے عون و محمد  پر تیروں اور تلواروں کی بوچھاڑ کردی۔ چھوٹے بھائی کے سینے میں تیرلگا تو بڑا بھائی جھک کر نکالنے لگا ۔ دشمن نے تلوار سے وار کردیا اور دونوں بھائی جام شہادت نوش کر گئے۔
سوال نمبر5:امام عالی مقام کے علمبردار کون تھے؟
جواب نمبر5:حضرت امام حسین کے علم بردار حضرت عباس بن علی تھے۔
سوال نمبر6:حضرت عباس بن علی نے امام عالی مقام سے کس بات کی اجازت طلب کی؟
جواب نمبر6:حضرت عباس بن علی نے امام عالی مقام سے عرض کیا کہ اجازت دیجیے کہ میں جا کر فرات سے ایک مشکیزہ پانی لے آؤں اور ان پیاسوں کو پلاؤں ۔
سوال نمبر7:جب کوفیوں نے کہا جب تک امام حسین یزید کی بیعت نہ کر لیں پانی کا ایک قطرہ نہ دیں گے تو حضرت عباس نے کیا فرمایا؟
جواب نمبر7:آپ  کو جلال آگیا اور فرمایا:” حسین سر کٹوا سکتے ہیں پر باطل کے سامنے سر نہیں جھکا سکتے۔“
سوال نمبر8:حضرت عباس پانی پینے سے کیوں رک گئے؟
جواب نمبر8:حضرت عباس نے مشکیزہ بھرا اور ایک چلو لے کر پینا چاہا تو ننھے بچوں کا پیاس سے تڑپنا اور بلکنا یاد آگیا ۔
آپ  نے چلو کا پانی گرایا اور مشکیزہ بائیں کندھے پر لٹکا کر نکل پڑے۔
سوال نمبر9:حضرت علی اصغر کی عمر شریف کیا تھی؟
جواب نمبر 9: حضرت علی اصغر کی عمر تقریباً چھ ماہ تھی۔
سوال نمبر10:حضرت عباس کی شہادت پر امام عالی مقام کی زبان سے کیا کلمات جاری ہوئے؟
جواب نمبر10:شدت غم سے امام عالی مقام کی زبان سے یہ کلمات جاری ہوئے: ” کہ اب میری کمر ٹوٹ گئی ہے“۔
سوال نمبر11:حضرت علی اصغر کو کیسے شہید کیا گیا؟
جواب نمبر11:امام عالی مقام اپنے پیارے بیٹے علی اصغر کو پیار کر رہے تھے کہ حرمل بن کاہل نے تیر کا ایسا وارکیا کہ وہ تیر حضرت علی اصغر  کے حلق کو چیرتا ہوا امام ِ عالی مقام  کے بازو میں پیوست ہو گیا۔
سوال نمبر12:حضرت علی اصغر کی شہادت پر امام عالی مقام نے کیا فرمایا؟
جواب نمبر12:حضرت امام عالی مقام نے حسرت بھری نگاہ آسمان کی طرف اٹھا کر فرمایا: ”یاالٰہی! حسین کی یہ ننھی قربانی بھی قبول فرمالے“۔
سوال نمبر13:مدینہ منورہ کی گلیوں میں ایک مکان کے دروازے پر کون بیٹھی رو رہی تھی؟
جواب نمبر13:امام عالی مقام کی بیٹی حضرت صغری ایک مکان کے دروازے پر بیٹھی رو رہی تھیں۔
سوال نمبر14:حضرتصغری کی کوفہ جانے کی درخواست پر اس شخص نے کیا کہہ کر ان کو لے کے جانے سے انکار کردیا؟
جواب نمبر14:سوار نے کہا میں تمہیں ضرور لے چلتا لیکن میرے اونٹ پر کجاوہ نہیں ہے پر میں تمہارا خط تمہارے باپ تک ضرر پہنچا دونگا۔
اور وہ ان کاخط لے کر روانہ ہوگیا۔
سوال نمبر15:امام عالی مقام نیحضرتصغری کے قاصد کے ہاتھ ان کے لئے کن الفاظ میں پیغام بھیجا؟
جواب نمبر15:امام عالی مقام نے حضرت صغری کے لئے فرمایا کہ اس کو کہنا ’ بیٹی! ایسا صبر کر جو قابل رشکِ ،قابلِ شنید اور قابلِ تقلید ہو۔اب ہماری ملاقات قیامت کے دن ہی ہو گی اور اب اکبر و اصغر  کو مدینہ آنے کا پیغام نہ بھیجنا۔ وہ مدینے والی کی گود میں سو رہے ہیں“

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan