Episode 71 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 71 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                      مشق نمبر17
دن 17

عنوان:۱) ابن زیاد اور اسیران کربلا
۲) ابن زیاد کے دربار سے یزید کے دربار تک
۳) دوران سفر مختلف واقعات
۴) دوران سفر امام زین العابدین کی حالت
۵) ابن ِ عفیف کی شہادت
۶) ایک غیبی شعر
۷) عیسائی راہب کا قبول اسلام
۸) ایک صحابی کا پیار اسیران کربلا کے لئے
۹) حضرت بی بی سکینہ
سوال نمبر1:ابن زیاد کو امام عالی مقام کے سر مبارک کے ساتھ گستاخی کرتا دیکھ کر کس صحابی  نے اس کے خلاف آواز اٹھائی؟
جواب نمبر1:ابن زیاد کو ایسا کرتا دیکھ کر پیارے آقا ﷺ کے صحابی زید بن ارقم  نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کو ایسا کرنے سے روکنے کو کہا۔

(جاری ہے)

سوال نمبر2:حضرت زینب کیوں نہیں پہچانی جارہی تھی؟
جواب نمبر2:حضرت زینب  نے معمولی لباس پہنا ہوا تھا اور لونڈیوں کے جھرمٹ میں تھیں اس لئے پہچانی نہیں جاتی تھیں۔
سوال نمبر3:جب ابن زیاد حضرت زینب کے خلاف کارروائی کرنے لگا تو کس نے اس کو روکا؟
جواب نمبر3:ابن زیاد نے جب کارروائی کا ارادہ کیا تو عمرو بن حریث نے اس کو ٹوکا۔
سوال نمبر4:ابن زیاد نے حضرت امام زین العابدینکو دیکھ کر کیا کہا؟
جواب نمبر4:جب ابن زیاد نے علی بن حسین (زین العابدین) کو دیکھا تو ایک سپاہی سے کہا کہ اس لڑکے کو جا کے دیکھو اگر بالغ ہوگیا تو اسے لے جا کے قتل کردو۔
سوال نمبر5:گرجا گھر میں کیا شعر لکھا ہوا تھا؟
جواب نمبر5:گرجاگھر میں یہ شعر لکھا ہوا تھا۔
کیا حسین کو شہید کرنے والے یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ قیامت کے روز ان کے ناناﷺ ان کی شفاعت کریں گے۔
سوال نمبر6:ابن زیاد کے ساتھیوں کے پوچھنے پر راہب نے کیا بتایا کہ شعر کس نے لکھا اور کب سے یہ دیوار پر لکھا ہوا تھا؟
جواب نمبر6:راہب نے کہا کہ کس نے لکھا ہے یہ تو مجھے معلوم نہیں البتہ اتنا جانتا ہوں کہ تمہارے نبی ﷺ کے زمانے سے ۵۰۰ برس پہلے کا لکھا ہوا ہے۔
سوال نمبر7:دوران سفر حضرت امام زین العابدین کو کس حالت میں لے جایا گیا؟
جواب نمبر7:حضرت امام زین العابدین کے ہاتھ پاؤں اور گردن میں زنجیریں ڈال کر لے جایا گیا۔
سوال نمبر8:راہب نے امام حسین کے سر مبارک اور پاک بیبیوں کو رات بھر اپنے پاس خدمت کی غرض سے رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے ابن زیاد کے بندوں کو کیا پیش کش کی؟
جواب نمبر8:راہب نے کہا کہ اگر تم ایک رات کے لئے اپنے نبی ﷺ کے نواسے کا سر میرے پاس رہنے دو اور مجھے ان عورتوں کی خدمت کرنے کا موقع دو تو میں تم کو دس ہزار دینار اس کے بدلے میں دوں گا۔
سوال نمبر9:راہب نے امام عالی مقام کے سر اقدس کے ساتھ کیا کیا؟
جواب نمبر9:اس نے امام ِ عالی مقام  کا سرِ مبارک ایک دھلے ہوئے صاف طشت میں رکھ کر چہرئہ مبارک، مقدس زلفوں اور داڑھی مبارک کو جو غبار اور خون میں اٹے ہوئے تھے... کو دھویا۔چہرئہ مبارک دھو کر صاف کیا اور عطر کافور لگا کر معطر کیا پھر بڑے ادب و تعظیم کے ساتھ ساری رات سرِانور کے سامنے بیٹھا زار و قطار روتا رہا۔
سوال نمبر10:یزید کی فوج نے جو درہم و دینار لوٹے اور جو دینار راہب سے لئے ان کے ساتھ کیا ہوا؟
جواب نمبر10:یزیدی فوج کے بد بخت سپاہیوں نے امام عالی مقام کے لشکر کے خیموں سے جو درہم و دینار لوٹے تھے اور جو دینار انہوں نے راہب سے لئے تھے وہ ٹھیکریا ں بن گئے تھے۔
سوال نمبر11:جب یزید کو معلوم ہوا کہ امام عالی مقام اور اسیرین کربلا کے سر دمشق پہنچنے والے ہیں تو اس نے کیا کیا؟
جواب نمبر11:جب یزید کو معلوم ہوا کہ اسیران کربلا اور امام حسین وغیرہ کے سر مبارک عنقریب دمشق پہنچنے والا ہیں تو اس نے پورے شہر کا آراستہ کرنے اور سب کو خوشی منانے کا حکم دیا۔
سوال نمبر12:دمشق میں امام عالی مقام کا سر مبارک کون سے دروازے سے لایا گیا؟
جواب نمبر12:امام عالی مقام کا سر مبارک بابِ الساعة سے لایا گیا۔
سوال نمبر13:حضرت بی بی سکینہ نے صحابی حضرت سہل  سے کیا کرنے کو فرمایا؟
جواب نمبر13:حضرت بی بی سکینہ نے حضرت سہل سے فرمایا:
میرے والد کے سر انور کو سب سے آگے کرا دیجئے تاکہ لوگ ادھر متوجہ ہوجائیں اور ہم سے دور رہیں۔
سوال نمبر14:حضرت بی بی سکینہ کے حکم پر صحابی حضرت سہل  نے امام عالی مقام کے سر مبارک کو آگے پہنچانے کے لئے کیا کیا؟
جواب نمبر14:حضرت سہل نے ۴۰۰ درہم دے کر حضرت امام عالی مقام کے سر مبارک کو مستورات سے دور آگے کرادیا۔
سوال نمبر15:حضرت بی بی سکینہ نے کہاں وفات پائی؟
جواب نمبر15:حضرت سکینہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ آپ شام کے ایک قید خانہ میں رات کو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan