Episode 72 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 72 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                       مشق نمبر18
دن 18

عنوان:۱) حضرت امام حسین کے سر مبارک دربار یزید میں
۲) یزید کی حرکت پر سفیر روم کی تنقید
۳) ایک یہودی کی لعنت
۴) یزید کی منافقانہ سیاست
۵) اہل بیت کی مدینہ منورہ واپسی
سوال نمبر1:حضرت ابو برزہ اسلمی نے روز قیامت کس کو یزید کا شفیع کہا؟
جواب نمبر1:حضرت ابو برزہ اسلمی نے روز قیامت ابن زیاد کو یزید کا شفیع کہا۔
سوال نمبر2:حضرت ابو برزہ اسلمی نے یزید جو حضرت امام حسین کے دندان پر چھڑی مارتا دیکھ کے کیا تنبیہ کی؟
جواب نمبر2:حضرت ابو برزہ اسلمی نے کہا یزیدا س گستاخی سے باز آ ، میں نے بار ہانبی کریم ﷺ کو ان ہونٹوں کو چومتے ہوئے دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

سوال نمبر3:حضرت امام حسین کا سر مبارک جب لا کے رکھا گیا تو یزید نے کیا شعر پڑھا؟
جواب نمبر3: یزید نے یہ شعر پڑھا:
”اے کاش ! بدر میں قتل ہونے والے میرے اشیا خ بنو خزرج کا نیزوں کی ضربوں پر چیخنا چلانا دیکھتے۔
ہم نے تمہارے دو گنا اشراف کو قتل کر دیاہے اور یوم ِ بدر کا میزان برابر کر دیا ہے“
سوال نمبر4:یزید نے کن کے خاندان سے بدلہ لینے کا کہا؟
جواب نمبر4:یزید نے نبی کریم ﷺ کے خاندان سے بدلہ لینے کا کہا۔
سوال نمبر5:یزید نے کس صورت میں بدلہ لیا؟
جواب نمبر5:یزید نے امام حسین کی شہادت کی صورت میں بدلہ لیا۔
سوال نمبر6:یزید نے کن کو بدلے کے بارے میں بتانے کا کہا؟
جواب نمبر6:یزید نے بنو خزرج کے جو بزرگ بدر میں مارے گئے ان کو بدلے کے بارے میں بتانے کا کہا۔
سوال نمبر7:جب اہل نبوت کے شہدا ء کے سروں کو پیش کیا گیا تب دربار میں کون موجود تھا؟
جواب نمبر7:جب اہل نبوت کے شہدا ء کے سروں کو پیش کیا گیا تب دربار میں قیصر روم کا سفیرموجود تھا۔
سوال نمبر8:قیصر روم کے سفیرکے حیران ہو کے سر کے بارے میں پوچھنے پر کیا بتایا گیا؟
جواب نمبر8: قیصر روم کے سفیرکی طرف سے حیران ہو کے سر کے بارے میں پوچھنے پر کہا گیا کہ ہمارے رسول ﷺ کے نواسے ہیں۔
سوال نمبر9:سفیر نے کس کے بارے میں کہا کہ ہم اسے جان بنائے ہوئے ہیں؟
جواب نمبر9:سفیر نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی سواری کے پاؤں کے نشان کے بارے میں کہا کہ ہم اسے جان بنائے ہوئے ہیں۔
سوال نمبر10:یہودی نے کن کی نسل میں سے ہونے کا کہا؟
جواب نمبر10:یہودی نے حضرت داؤد  کی کی نسل میں سے ہونے کا کہا۔
سوال نمبر11:یہودی نے کس بات کو یزید کے لئے ڈوب مرنے کا مقام کہا؟
جواب نمبر11:یہودی نے اپنے نبی کے نواسے کو بے دردی سے قتل کر کے اترانے پر اسے یزید کے لئے ڈوب مرنے کا مقام کہا ۔
سوال نمبر12:یزید نے کس پر لعنت کی؟
جواب نمبر12:یزید نے ا بن زیاد پر لعنت کی۔
سوال نمبر13: جب اہل بیت کا ستم رسیدہ قافلہ مدینہ شہر میں داخل ہوا توکون اپنے خاندان کے ساتھ روتی نکلیں؟
جواب نمبر13:حضرت اُم لقمان بن عقیل بن ابی طالب اپنے خاندان کی عورتوں کے ساتھ روتی ہوئی نکلیں ۔
سوال نمبر14:یزید نے کن کو بلا کے اہل بیت کو مدینہ پہنچانے کے انتظام کا کہا؟
جواب نمبر14:یزید نے حضرت نعمان بن بشیر کو بلا کے اہل بیت کو مدینہ پہنچانے کے انتظام کا کہا۔
سوال نمبر15:حضرت امام حسین کے سر اقدس کے بارے میں مشہور روایت کیا ہے؟
جواب نمبر15:مشہور روایت یہ ہے کہ آپ  کے سر اقدس کو مدینہ بھیج دیا گیا تھا اور حضرت فاطمہ یا حضرت امام حسن کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan