Episode 73 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 73 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                              مشق نمبر19
دن 19

عنوان:۱) سر حسین کی اعجازی شان
۲) معرکہ کربلا کے بعد یزید کی خباثت
۳) یزید کی موت کے بعد
سوال نمبر1:یزید کے حکم پر کیا کیا گیا؟
جواب نمبر1:یزید کے حکم پر شہداء کے سر اور اسیران کربلا کو ۳ روز تک دمشق کے بازاروں میں پھرایا گیا۔
سوال نمبر2:اللہ نے جب حضرت امام حسین کے سر مبارک کو گویائی دی تو سر مبارک نے کیا کہا؟
جواب نمبر2:اللہ تعالیٰ نے سر مبارک کو گویائی دی تو اس نے یہ واضح کہا کہ اصحاب کہف کے واقعہ سے میرا قتل کیا جانا اور میرے سرکا نیزے پر اٹھایا جانا عجیب تر ہے۔

(جاری ہے)

سوال نمبر3:اصحاب کہف نے کیوں ترک وطن کیا؟
جواب نمبر3:اصحاب کہف نے کفر کے خوف سے ترک وطن کیا۔
سوال نمبر4:کس سن ہجری میں مکہ اور مدینہ پر حملہ کیا گیا؟
جواب نمبر4:۶۳ ہجری میں مکہ اور مدینہ پر حملہ کیا گیا۔
سوال نمبر5:کس کو لشکر دے کر مکہ مدینہ پر حملہ کرنے کے لئے بھیجا گیا؟
جواب نمبر5: مسلم بن عقبہ کو لشکر دے کر مکہ مدینہ پر حملہ کرنے کے لئے بھیجا گیا۔
سوال نمبر6:مدینہ میں کتنے صحابہ کرام کو قتل کیا گیا؟
جواب نمبر6:مدینہ میں۷۰۰ صحابہ کرام کو بے گناہ قتل کیا گیا۔
سوال نمبر7:مسلم بن عقبہ کیسے مرا؟
جواب نمبر7: مسلم بن عقبہ مکہ جاتے ہوئے راستے میں فالج پڑنے سے مرا۔
سوال نمبر8:مسلم بن عقبہ کی ہلاکت کے بعد کون شامی لشکر کا سپہ سالار مقرر ہوا ؟
جواب نمبر8:مسلم بن عقبہ کی ہلاکت کے بعد حصین بن نمیر شامی لشکر کا سپہ سالار مقرر ہوا ۔
سوال نمبر9:جب عورت کو مسلم بن عقبہ کے مرنے کا پتہ چلا تو اس نے کیا کیا؟
جواب نمبر9:وہ کچھ آدمیوں کو ساتھ لے کر اس کی قبر پر آئی تاکہ اس کو قبر سے نکال کر اس کو جلائے۔
سوال نمبر10:جب قبر کھودی تو کیا منظر دیکھا گیا؟
جواب نمبر10:جب قبر کھودی تو دیکھا ایک اژدھا اس کی گردن سے لپٹا ہوا ہے اور اس کی ناک کی ہڈی کو پکڑے چوس رہا ہے۔
سوال نمبر11:اہل مدینہ سے مکرو فریب کے بارے میں کیا حدیث ہے؟
جواب نمبر11:حضرت سعد سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ جو شخص اہل مدینہ سے مکرو فریب کرے یا جنگ کرے تو وہ اس طرح پگھل جائے گاجیسے پانی میں نمک پگھلتا ہے۔
سوال نمبر12:کس کی فرض اور نفل عبادت قبول نہ ہونے کا کہا گیا؟
جواب نمبر12:جو اہل مدینہ کو اپنے ظلم سے خوف زدہ کرے گااس کی فرض اور نفل عبادت قبول نہ ہونے کا کہا گیا ہے۔
سوال نمبر13:مکہ والوں نے کن کی بیعت کی؟
جواب نمبر13: مکہ والوں نے حضرت عبداللہ بن زبیر کی بیعت کی ۔
سوال نمبر14:کعبہ شریف میں کیا بطور تبرک محفوظ تھا؟
جواب نمبر14:جو دنبہ حضرت اسماعیل کی جگہ قربان کیا گیا تھا اس کے سینگ کعبہ شریف میں بطور تبرک محفوظ تھے۔
سوال نمبر15:یزید کے مرنے کے بعد کہاں کہاں کے لوگوں نے حضرت عبداللہ بن زبیر کے ہاتھ پر بیعت کی؟
جواب نمبر15:حجاز و یمن اور عراق و خراسان والوں نے یزید کی موت کے بعد حضرت عبد اللہ بن زبیر  کے دست ِ مبارک پر بیعت کی۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan