Episode 74 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 74 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                     مشق نمبر20
دن20

عنوان:قاتلوں کا انجام
سوال نمبر1:مختار سقفی کون تھا؟
جواب نمبر1:مختار سقفی، حضرت امام حسین کی حمایت میں اٹھا اور قدرت نے اس کا ساتھ دے کے اسے کوفہ کا حاکم بنادیا۔
سوال نمبر2:مختار سقفی نے پہلا حکم کیا جاری کیا؟
جواب نمبر2:جس گھر سے بھی قاتلان حسین کی نشاندہی ہوئی اور جس نے بھی ان ظالموں کو پناہ دی اس کے مکان کی بنیادیں اکھاڑ دی جائیں گی اور گردنیں اڑا دی جائیں گی۔
سوال نمبر3:مختار نے حضرت امام حسین کے بارے میں کیا کہا؟
جواب نمبر3:خدا کی قسم اگر میں قریش کے ۳ دستے بھی قتل کردوں تو وہ حسین کی انگلیوں کے برابر بھی نہیں ہوسکتے۔
سوال نمبر4:خولی کون تھا؟
جواب نمبر4:خولی ان بدبختوں میں شامل ہے جنہوں نے امام حسین کے سر اقدس کو جسم سے الگ کرنے میں حصہ لیا تھا۔

(جاری ہے)

سوال نمبر5:مختار کا کوتوال کون تھا؟
جواب نمبر5:مختار کا کوتوال ابو عمر ہ تھا۔
سوال نمبر6:خولی کے بارے میں مختار نے کیا حکم دیا؟
جواب نمبر6:اس نے حکم دیا کہ خولی کے گھر والوں کو بلا کر ان کے سامنے شاہراہ ِ عام پر اس کو قتل کیا جائے۔پھر اس کو جلایا گیا اور جب تک اس کی لاش جل کر راکھ نہیں ہو گئی مختار کھڑا رہا۔
سوال نمبر7:کون تیز گھوڑوں پر بیٹھ کے کوفہ سے بھاگ نکلا؟
جواب نمبر7: مسلم بن عبد اللہ زیابی اور شمر ذی الجوشن تیز گھوڑوں پر بیٹھ کے کوفہ سے بھاگ نکلے۔
سوال نمبر8:کس نے شمر کا پیچھا کیا؟
جواب نمبر8:زربی جو مختار کے غلام تھے۔
سوال نمبر9:شمر نے کسان کے ساتھ کیا کیا؟
جواب نمبر9:کسان کو مارا پیٹا اور خط معصب بن زبیر کو پہنچانے کے لئے مجبور کیا ۔
سوال نمبر10:مسلم بن عبداللہ نے شمر سے کیا کہا؟
جواب نمبر10:مسلم بن عبداللہ نے شمر سے کہایہاں سے نکل چلتے ہیں یہاں ڈر معلوم ہوتا ہے۔
سوال نمبر11:شمر کے ساتھ کیا ہوا؟
جواب نمبر11:اس کے سرکو الگ کر کے لاش کو کتوں کے آگے ڈال دیاگیا۔
سوال نمبر12:ابن زیاد کون ہے؟
جواب نمبر12:ابن زیاد کو یزید نے کوفہ کا گورنر مقرر کیا تھا ۔ اس بد بخت کے حکم سے حضرت امام حسین اور اہل بیت کو تکلیفیں پہنچائی گئیں۔
سوال نمبر13:کس کو ابن زیاد کے مقابل بھیجا گیا؟
جواب نمبر13:ابراہیم بن مالک اشطر کو ابن زیاد کے مقابل بھیجا گیا۔
سوال نمبر14:مختار نے کیا دعوی کیا؟
جواب نمبر14:مختار نے دعوی کیا کہ میرے پاس اللہ کی طرف سے حضرت جبرائیل آتے ہیں میں بطور نبی مبعوث ہوا ہوں۔
سوال نمبر15: مختار کے دعویٴ نبوت پر حضرت عبداللہ بن زبیر نے کیا کیا؟
جواب نمبر15:جب حضرت عبداللہ بن زبیر کو دعوی نبوت کا پتہ چلا تو آپ نے مختار کو ختم کرنے کے لئے ایک لشکر بھیجا۔جو مختار پر غالب ہوا اور ماہ ِ رمضان ستاسٹھ ہجری میں بد بخت کو قتل کر دیا۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan