Episode 75 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 75 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                     مشق نمبر21
دن21

عنوان:شہادت امام حسین اور مقام رضا
سوال نمبر1:صبر کتنی طرح کا ہوتا ہے؟
جواب نمبر1:صبر دو طرح کا ہوتا ہے۔
زاہدوں کا صبر
عاشقوں کا صبر
سوال نمبر2:زاہدوں کا الصبر للہ کیاہے؟
جواب نمبر2: الصبر للہ کا معنی اللہ کے لئے صبر کرناہے
سوال نمبر3:زاہدوں کا الصبر علی ا للہ کیا ہے؟
جواب نمبر3: اللہ کی طرف جو کچھ مقدر ہو اس پر خوش رہنا ہے الصبر علی ا للہ ہے۔
سوال نمبر4:زاہدوں کا الصبر مع اللہ کیا ہے؟
جواب نمبر4:اللہ کی قضا ء و تقدیر کی چھری چل رہی ہو ، سر پر آرے چلائے جا رہے ہوں یا سینہ گولیوں سے چھلنی ہو رہا ہو۔

(جاری ہے)

تو عین ان لمحات میں بھی اللہ کے لیے صابر رہنا ” الصبرمع اللہ “ کہلاتا ہے۔

سوال نمبر5:امر کیا ہے؟
جواب نمبر5:اللہ نے ہمیں بعض کام کرنے کا حکم دیا ہے انہیں’ امر ‘کہتے ہیں۔
سوال نمبر6:نہی کیا ہے؟
جواب نمبر6:اللہ نے ہمیں بعض کاموں سے بچنے کا حکم دیا ہے انہیں’ نہی‘ کہتے ہیں۔
سوال نمبر7:صبر کے درجات کس نے بیان فرمائے؟
جواب نمبر7:صبر کے درجات حضرت ابوبکر شبلی نے بیان فرمائے۔
سوال نمبر8:حضرت ابوبکر شبلی کون ہیں؟
جواب نمبر8: حضرت ابوبکر شبلی،سید نا حضرت غوث ِ اعظم  کے مشائخ میں سے ہیں۔
سوال نمبر9:حضرت علی کے جسم سے نیزہ کب نکالا گیا؟
جواب نمبر9: حضرت علی کے جسم سے نیزہ حالت نماز میں نکالا گیا۔
سوال نمبر10:الصبرعن اللہ کیا ہے؟
جواب نمبر10: اللہ کے وصال سے محروم ہوتے ہوئے بھی ہجر و فراق کی گھڑیوں میں صبر کرنا عاشقوں کا صبر کہلاتا ہے۔اسے الصبر عن اللہ کہتے ہیں۔
سوال نمبر11:عاشق کو کیا گوارہ نہیں ہے؟
جواب نمبر11: :عاشق کو محبوب کے وصال سے محرومی گوارہ نہیں ہوتی ہے ۔
سوال نمبر12:کیا چیز عاشقوں کے لئے یکساں ہوتی ہے؟
جواب نمبر12: عاشقوں کے لئے فرحت و سکون یا اذیت و مصیبت یکساں ہوتی ہے۔
سوال نمبر13:مشکل ترین صبر کیا ہے؟
جواب نمبر13: مشکل ترین صبر’ صبر عن اللہ‘ ہے ۔
سوال نمبر14:صابرین کی کیا جزا بیان ہوئی ہے؟
جواب نمبر14:انہیں اللہ کی معیت عطا ہوجاتی ہے۔
سوال نمبر15:پروردگار کی ساری نوازشیں اوررحمتیں کس کے لئے ہیں؟
جواب نمبر15: پروردگار کی ساری نوازشیں اوررحمتیں صابر ین کے لئے ہیں۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan