Episode 30 - Muqadma Sher O Shayari By Maulana Altaf Hussain Hali

قسط نمبر 30 - مقدمہ شعر و شاعری - مولانا الطاف حسین حالی

از دیوان خواجہ حافظ
مضمون
-1تمام عالم خدا کا نادیدہ مشاق
اور طالب ہے۔
-2خدا کے طالب صادق کبھی محروم
نہیں رہتے
-3دوست کو الزام دے کر شرمندہ
کرنا شرط دوستی کے برخلاف ہے۔
-4اقبال مندی کا زمانہ ہمیشہ
نہیں رہتا
-5جس طاعت میں ریا کا لگاؤ
ہو اس سے معصیت بہتر ہے
-6باوجودیکہ خدا تک کسی کو رسائی نہیں پھراس کے بھید دنیا میں کیونکر ظاہر ہو گئے سب کوششوں میں ناکام ہو کرخدا کی طلب میں کوشش کرنی۔

طرز بیان
-1روئے تو کس ندید و ہزارت رقیب ہست
درغنچہ ہنوز و صدت عندلیت ہست
-2عاشق کہ شد یار بحالش نظر نہ کرد
اے خواجہ درد نیست و گرنہ طبیب ہست
-3صبحدم مرغ چمن باگل نوخاستہ گفت
ناز کم کن کہ دریں باغ بسے چوں تو شگفت
گل بخندیہ کہ ازراست نرنجیم ولے 
ہچ عاشق سخن تلخ بمعشوق نہ گفت
-4گفتم اے مسند جم جام جہاں بینت کو
گفت افسوس کہ آن دولت بیدار بخفت
-5ساقی بیار بادہ کہ ماہ صیام رفت
دردہ قدح کہ موسم ناموس و نام رفت
وقت عزیز رفت بیاتا قضا کنیم
عمرے کہ بے حضور صراحی و جام رفت
-6صباز روئے تو باہر گلے حدیثے کرد
رقیب چوں رو غمازو اور در حرمت
عشق مے ورزم و امید کہ این فن شریف
چون ہنر ہائے دگر موجب حرمان نہ شود
از دیوان خواجہ میر درد
-1دنیا میں سب سے ملنا مگر سب
سے بے تعلق رہنا
-2قرب الٰہی میں بڑے بڑے
خطرات ہیں۔

(جاری ہے)

-3سالک کی غایت مقصود دفنا ہے
-4سرباطن کسی پر ظاہر نہیں چاہئے
-5بندہ اور خدا کے بیچ میں کسی واسطہ
کی گنجائش نہیں۔
-6کائنات کے تمام جلوے مظہر تجلیات الٰہی ہیں۔
-7کل یومن ہو فی شان
-8باخدا لوگوں کی صحبت میں خدا
یاد آتا ہے
-9عشق الٰہی تمام تعلقات سے
نجات دیتا ہے
-10جہاں موت کا کھٹکا ہو وہاں کبھی
یاد خدا سے غافل نہ رہنا چاہئے
از دیوان خواجہ میر درد
-1اے درد یہاں کسو سے نہ دل کو لگائیو
لگ چلیو سب سے یونتو یہ جی مت پھنسائیو
-2کاش تاشمع نہ ہوتا گزر پروانہ
تم نے کیا قہر کیا بال و پر پروانہ
-3ایک ہی جست میں لی منزل مقصود اس نے
رہروو! رشک کی جا ہے سفر پروانہ
-4ہر گھڑی کان میں وہ کہتا ہے
کوئی اس بات سے نہ آگاہ
-5قاصد نہیں یہ کام ترا اپنی راہ لے
اس کا پیام دل کے سوا کون لا سکے
-6گزرا ہے صبا کون بتا آج ادھر سے
گلشن میں تیرے پھولوں کی یہ باس نہیں
-7دل بھی تیرے ہی ڈھنگ سیکھا ہے
آن میں کچھ ہے آن میں کچھ ہے
-8بسا ہے کون ترے دل میں گلبدن اے درد
کہ بو گلاب کی آئی ترے پسینے سے
-9اس کے خیال زلف نے سب سے ہمیں چھڑا دیا
گرچہ پھنسے ہیں دام میں دل کو مگر فراغ
-10ساقیا یاں لگ رہا ہے چل چلاؤ
جب تلک بس چل سکے ساغر چلے

Chapters / Baab of Muqadma Sher O Shayari By Maulana Altaf Hussain Hali