Episode 15 - Muskrat By Uswah Imaan

قسط نمبر 15 - مسکراہٹ - اسوہ ایمان

سوشل وٹامن BV
لکھا BV جاتا ہے پڑھا بی پانچ (رومن پانچ) جاتا ہے۔ مگر بولا ”بیوی“ جاتا ہے۔
وٹامن کیا ہوتا ہے۔ یہ وہ اجزاء ہیں جو کہ جسم کے اندر موجود نہیں ہوتے مگر جسم کی حیات و بقاء کیلئے نہایت ضروری ہوتے ہیں اور یہ جسم کو باہر سے یعنی خوراک میں لینے پڑتے ہیں۔ کمی یا بیماری کی صورت میں دوا کی شکل میں لینے پڑتے ہیں۔ ان اجزاء کی کمی اور زیادتی دونوں ہی نقصان دہ ہوتی ہے۔
گھر ایک معاشرتی جسم ہے جس کیلئے بیوی سوشل وٹامن BV ہے۔ گھر کی حیات و بقاء کیلئے یہ نہایت ضروری ہے بلکہ گھر بنتا ہی اسی سے ہے۔ اس کی کمی اور زیادتی دونوں ہی گھر اور معاشرہ دونوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ یہ سوشل وٹامن ہے۔ گھر کے اندر تو پیدا نہیں ہوتا مگر گھر بنانے کیلئے ناگزیر ہے اسی لئے باہر سے دلہن کی صورت میں لانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل وٹامن BV معاشرے میں اصل حالت میں موجود نہیں ہوتا بلکہ بنانا پڑتا ہے۔
معاشرے میں اس کا Precursor یعنی لڑکی موجود ہوتی ہے۔ جس کو شادی کا سوشل Reaction جس میں نکاح ایک ایسی روشنی ہوتا جس سے یہ Reaction وقوع پذیر ہوتا ہے۔ بیوی میں تبدیل کر دیتا ہے پھر دولہا جو کہ ایک Carrier Protein کا رول پلے کر رہا ہوتا ہے اسے گھر کے اندر لے آتا ہے۔ اس طرح مکان گھر میں بدل جاتا ہے۔
جس طرح B گروپ کے وٹامن واٹر soluble ہیں۔ اسی طرح یہ بھی یعنی سوشل وٹامن BV بھی سوشلی soluble ہے۔
مگر Exceptions کی گنجائش تو ہمیشہ اور ہر جگہ ہوتی ہے۔ بحرحال بیوی یا سوشل وٹامن BVہے تو ایک Foreign body ہی نا کچھ بھی ممکن ہے۔ سوشل Compatibility بھی ہو سکتی ہے گھر اس کو اور یہ گھر کو سوٹ بھی کر سکتی ہے۔
 زبردست قسم کا hyper sensitivity Reaction بھی ہو سکتا ہے۔ اگر سوشل وٹامن BVشوہر کو suit نہ کرے تو علیحدگی یا طلاق کی صورت پیدا ہو سکتی ہے اگر سوشل وٹامن BVکو شوہر suit نہ کرے تو خلع کی پراڈکٹ بنتی ہے۔
کبھی دونوں ایک دوسرے کو suit کریں کبھی نہ کریں تو اس کو ازدواجی زندگی کہتے ہیں۔ شروع شروع میں suit کریں اور بعد میں بمشکل ایک دوسرے کو برداشت کریں تو اسے شادی کہتے ہیں۔ یعنی شروع میں ایک دوسرے کا پتہ ہی نہیں ہوتا تو suit کرتے ہیں بعد میں Auto immune بیماری کی طرح ایک دوسرے کیلئے unsuitable ہو جاتے ہیں مگر جیسے اس بیماری میں کوئی دوا اثر انداز نہیں ہوتی اور نہ ہی فوری کوئی خطرناک انجام ہوتا ہے اسی طرح اس حیثیت میں یہ تعلق چلتا رہتا ہے۔
اب دیکھتے ہیں یہ وٹامن جسم پر اثر انداز کس طرح ہوتا ہے اس وٹامن یعنی سوشل وٹامن (BV) کا اثر شوہر کے دماغ اور اعصابی نظام پر ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تو عقل متاثر ہوتی ہے۔ پھر جرأت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ مرد بیوی اور اس کے میکے والوں کی بلاوجہ تعریفیں کرتا ہے۔ جتنی زیادہ مقدار میں وہ تعریفیں کرتا ہے اتنی ہی شادی شدہ زندگی اسے پرلطف محسوس ہوتی ہے پتہ نہیں یہ وہ حفظ ماتقدم کے طور پر کرتا ہے یا یہ سب عقل پر وٹامن کے اثر نتیجہ ہوتا ہے۔
اسی طرح مرد یا شوہر آہستہ آہستہ اپنے گھر والوں سے اور معاشرے سے دور اور سسرال والوں سے قریب ہونے لگتا ہے۔ اسے سسرال جانا اور سسرال والوں کا اپنے گھر آنا اچھا لگتا ہے۔ یعنی وہ پرانی محبتوں  والدین  بہن بھائیوں اور دوستوں سے Resistant ہو جاتا ہے۔ حسن بلائنڈ ہو جاتاہے۔ سوائے بیوی کے اور کوئی چہرہ حسین نہیں لگتا۔ معیارِ حسن بدل جاتا ہے۔
 پرکھنے کا معیار بدل جاتا ہے۔ محبتوں میں سازشیں اور سازشیں محبت نظر آنے لگتی ہیں۔ فائدے نقصان اور نقصان فائدے نظر آنے لگتے ہیں۔ یعنی لیلیٰ نظر آتا ہے اور مجنوں نظر آتی ہے والی صورتحال ہوتی ہے اور کمال یہ کہ شوہر یا مرد کو اس تبدیلی کا احساس تو کجا اس کے فرشتوں تک کو خبر نہیں ہوتی اور وہ اپنے آپ کو کرہ ارض کا خوش قسمت ترین انسان سمجھ رہا ہوتا ہے۔
وہ اس خوش فہمی میں اس قدر غرق ہوتا ہے کہ وہ کسی چیز کا تجزیہ کرنا ہی نہیں چاہتا جب کچھ عرصے بعد اسے سمجھ آتی ہے کہ وہ تو تمام اطراف سے کٹ کر صرف ایک شخص کے ہاتھوں اس کی مرضی کا کھلونا بنا ہوا ہے تو اس وقت اس کی جرأت رخصت ہوئے اتنا عرصہ ہو چکا ہوتا ہے کہ وہ چاہتے ہوئے بھی اپنے بچاؤ کی کوئی تدبیر نہیں کر سکتا۔ بیوی کی متوقع ناراضگی سے پیشگی خوفزدہ رہ رہ کر اور بعد از ناراضگی کی صورتحالِ ناقابل بیان کا سامنا کر کرکے وہ صرف Do as directed پر چلنے اور سوچنے کو ہی صراط مستقیم پر چلنے سے زیادہ ثواب اور بھلائی تصور کرتا ہے۔
اب بات یہ ہے کہ اس کی یعنی وٹامن زیر بحث (سوشل وٹامن BV) کی تجویز کردہ خوراک کیا ہے جو کہ اچھی صحت کیلئے ضروری ہے۔ اس کی خوراک تجویز کرتے ہوئے Tailor cut اپروچ ذہن میں رکھی جاتی ہے۔ کسی کو اس کی تھوڑی مقدار کافی ہوتی ہے اور کسی کیلئے کافی مقدار بھی تھوڑی ہوتی ہے۔ عام آدمی کی صحت (معاشرتی اور مالی) اس کی تھوڑی سی مقدار کو برداشت کرنے کے بھی بمشکل متحمل ہوتی ہے جبکہ وڈیروں  سیاستدانوں  سرداروں  نوابوں  صنعتکاروں اور شوقین مزاج لوگوں کیلئے اس کی کافی زیادہ مقدار بھی ناکافی رہتی ہے۔
عربوں کو تولامحدود مقدار درکار ہوتی ہے۔
اس سوشل وٹامن BVکی خوراک کا فرد کی عمر سے بھی گہرا تعلق ہے۔ بچپن میں اس کی ضرورت نہیں ہوتی  جوانی اس کے بغیر نہیں گزرتی بڑھاپا کسی بھی طرح نہیں گزرتا۔
بیوی یعنی سوشل وٹامن BV کے گھر میں ذخیرہ کرنے کی صلاحیت محدود ہوتی ہے۔ ایک مرد کے گھر میں یہ زیادہ سے زیادہ چار کی تعداد میں جمع کیا جا سکتا ہے۔
اگر اس کے بعد بھی مزید کی ضرورت ہو تو جمع شدہ سوشل وٹامن BV میں سے کسی کو Eliminate کرکے اسامی خالی جا سکتی ہے یعنی صرف تبدیلی کی جا سکتی ہے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھائی نہیں جا سکتی۔ اس وٹامن یعنی سوشل وٹامن BVکی کم سے کم خوراک ایک ہے اور زیادہ سے زیادہ 4 ہے اگر ایک سے کم خوراک یعنی صفر ہو تو Deficiecny syndrome دیکھنے میں آتی ہے اور 4 سے زیادہ ہوں تو Toxicity ہو جاتی ہے جو کہ خطرناک ترین ہے۔
اس سوشل وٹامن BV کی کمی کے اثرات بھی مرد کے نروس سسٹم پر ہی ہوتے ہیں یاداشت پر اثر پڑتا ہے۔ یاد رکھنے والی چیزیں بھول جاتا ہے بھلا دینے والی چیزیں بھلا نہیں پاتا۔ کھویا کھویا سا رہنے لگتا ہے۔ موڈ پر اثر پڑتا ہے۔ چڑنے والی چیزوں سے بے نیاز اور خوش ہونے والی چیزوں سے چڑنے لگتا ہے۔
سوشل وٹامن BVکے نقصانات یا Side effects: برائے نام  کم  زیادہ یا بہت زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔
لڑائی جھگڑا ہوتا ہے۔ خیال رکھنے والے ایک اضافی انسانی کی موجودگی کے باوجود بندہ خجل خوار ہو جاتاہے۔ مال کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو ہمیشہ کم پڑ جاتاہے۔ سب کچھ ہونے کے باوجود گزارا بمشکل ہوتا ہے اور سکون ختم ہو جاتا ہے۔ زندگی کی گاڑی کا نظام بدل جاتا ہے۔ پہلے وہ مزے سے Driving seat پر بیٹھ کر انتہائی مہارت سے Drive کیا کرتا تھا مگر بیوی یا سوشل وٹامن BVکے زندگی میں شامل ہوتے ہی زندگی کی گاڑی Driving school کے Learners کی گاڑیوں کی طرح Double سٹیرنگ (stearing) والی ہو جاتی ہے۔
جس کا کنٹرول ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے استاد کے پاؤں نیچے بھی ہوتا ہے۔ Driving seat پر بیٹھا شوہر سمجھتا ہے کہ گاڑی وہ چلا رہا ہے یہ صرف اس کی خام خیالی ہوتی ہے ورنہ پتہ اسے بھی ہوتا ہے اور دیکھنے والوں کو بھی کہ اصل کنٹرول تو دوسری سیٹ پر بیٹھے انسان یعنی بیوی یا سوشل وٹامن BV کے پاس ہے اور وہ جب چاہے جہاں چاہے اس گاڑی کو روک دیتی ہے۔ وہ بچارا تو اسے نہ سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی منع کر سکتا ہے کہ بریک کیوں لگائی کیونکہ اس کی عقل اور جرأت تو پہلے ہی رخصت ہو چکی ہوتی ہیں۔
بیوی یا سوشل وٹامن BV کے زیر اثر مرد یا شوہر میں کچھ نئی صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں جو کہ اداکاری اور منافقت کی ہیں۔ وہ بچارا مظلوم ترین ہوتے ہوئے بھی خوش قسمت ترین ہونے کی اداکاری کرتا ہے۔ سسرال والوں کی کارروائیوں سے بے زار ہو چکا ہوتا ہے ان کی شکل تک دیکھنے کا روا دار نہیں ہوتا مگر ان کے آنے پر اپنے دل  گھر اور جیب سب کو اس قدر فراخدلی سے پیش کرتا ہے جیسے اس سے بڑی سعادت کوئی نہیں۔
بیوی کی خدمت کرکے بھی اسی ہی کی عظمت کے گن گاتا ہے۔ مگر حاصل یہ ہوتا ہے کہ والدین اسے زن مرید کہتے ہیں بیوی بے حس کہتی ہے کہ میرے علاوہ آپ کو سب کا خیال رہتا ہے اور آپ کے گھر آکر مجھے ملا ہی کیا ہے۔ مگر مرد یا شوہر سسرالیوں کی تمام سازشوں  بیوی کے تمام بیانات و معاملات اور والدین کے تمام الزامات کے بعد بھی یہی کہتا ہے کہ تمہارے آنے سے میری زندگی میں بہار آ گئی۔
کیونکہ وہ بھول چکا ہوتا ہے کہ بہار کیسی ہوتی ہے اور مزید خزاں سے بچنے کیلئے یہ بیان دیتا ہے۔
اگر ان تمام تبدیلیوں اور اس کے نقصانات سے بچنے کیلئے سوچا جائے تو نتیجہ یہ نکلتا ہے۔ علاج تو اس کا ہے کوئی نہیں اس کا واحد حل بچاؤ ہے یعنی نہ کوئی ویکسین  نہ علاج صرف اور صرف Prevention۔ مگر مسئلہ یہ ہے جب اس بات کا یقین آتا ہے کہ صرف اس وٹامن BV (یعنی بیوی) کو اپنے گھر میں داخل نہ ہونے دینا ہی اس کے نقصانات سے بچنے کا واحد حل ہے اس وقت تک تیر کمان سے نکل چکا ہوتا ہے۔

Chapters / Baab of Muskrat By Uswah Imaan