Episode 39 - Muskrat By Uswah Imaan

قسط نمبر 39 - مسکراہٹ - اسوہ ایمان

موٹاپا نہ ہو یا کم ہو مگر اکثر پیٹ سب سے پہلے اپنی مطلوبہ جگہ سے بغاوت کر کے فرار ہو جاتا ہے۔ جہاں چلا جاتا ہے یا جانا چاہتا ہے وہاں سے یہ سب کو اور سب اس کو دیکھتے ہیں مگر صاحب پیٹ اس کی بے راہ روی کو روکنے اور اس کو اس کی چار دیواری میں دوبارہ محفوظ کر کے بیڑیاں ڈالنے کی حکمتِ عملی پر غور کرتا ہے۔
عجیب سا تضاد ہے آدھا ملک، آدھے لوگ غذائی کمی کا شکار ہیں، بھوک اور بیماری سے لڑ رہے ہیں اور آدھے غذائی زیادتی کا شکار ہیں۔
کسی کا پیٹ خالی ہے، کسی کا ضرورت سے زیادہ بھرا ہوا ہے۔ کوئی بھوک سے مر رہا ہے، کوئی اضافی چربی سے۔ ٹھیک ہی ہے انسان ہر طرح خسارے میں ہے۔
سب سے زیادہ پریشان جس چیز نے عوام کو کر رکھا ہے وہ جلد و حسن کے مسائل ہیں۔ ہر چینل پر ماہرین کا ایک گروہ جس میں Cosmotologist، Aesthetition، Dermatologist، Herbal Expert اور Make up Artist وغیرہ وغیرہ شامل ہوتے ہیں عوام خاص طور پر خواتین کے مسائل حل کرتا پھرتا ہے۔

(جاری ہے)

سانولے رنگ کے لوگوں کو گورا کرنے، گوروں کی Acne دور کرنے، جن کی Acne دور ہو چکی ہو ان کے نشانات ختم کرنے اور باقی سب کی جھریاں اور تل غائب کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جلد پر Glow لانے کی پریشانی اور جلدی اس کے علاوہ ہوتی ہے۔ کسی کو Skin کو Radiant کرنے کی فکر ہے۔ کہیں سب کو Skin type بتانے اور اس skin type کے مطابق اپنی جلد کا خیال رکھنے کا سبق پڑھایا جا رہا ہوتا ہے۔
Skin کی Type کا مسئلہ حل ہو جائے تو Skin Tone کی مصیبت پڑ جاتی ہے۔ پھر اس کی Skin Tone) کی( بہتری کے لیے سر توڑ کوششیں کی جاتی ہیں۔ کسی کے Pores کھلے رہ جاتے ہیں ان کو بند کر کے Lock کرنے کا سوچا جاتا ہے۔
روزانہ گھر سے کیا لگا کر نکلنا ہے واپس گھر میں داخل ہوتے ہی کیا لگانا ہے۔ سوتے وقت کیا ضروری ہے،ا ٹھتے ہی کیا Apply کرنا ہے۔ پانی کے کتنے گلاس پینے سے Skin کتنی Glow کرے گی۔
Cleansing کونسی کرنی ہے، Deep کرنی ہے یا Superficial، کتنی مرتبہ کرنی ہے کتنی دیر کرنی ہے۔ Massage کس رخ سے کرنا ہے، کب تک کرنا ہے، کتنا وقت لگا کے کرنا ہے۔ چہرہ دھونا ہے یا نہیں دھونا۔ اگر دھونا ہے تو روزانہ کتنی مرتبہ صابن لگانا ہے یا Face wash یا کچھ بھی نہیں۔ کس طرح سارے چہرے کے جراثیم ختم ہو جائیں گے اور کیسے وہ زندہ رہ جائیں گے۔ کتنے جراثیم کتنی مرتبہ کیسے مارنے ہیں۔
Moisturize کرنا ہے تو کتنی بار کتنا ضروری ہے کتنا نہیں۔ پہلے کیا لگانا ہے، پھر کیا Apply کرنا ہے، اس کے کتنے منٹ بعد کیا چیز گا کر Make up کرنا ہے۔ گرمی کے اثرات اور سردی میں سردی کے اثرات یعنی موسموں کے اثرات سے جلد کو بچانے کی مہم الگ ہے۔
دھوپ تو دشمن سے جلد کی، ایک وقت میں ایک ہی باہر نکلے یا سورج یا آپ۔ بہتر ہے کہ رات کے علاوہ گھروں سے نہ نکلیں۔
سارا دن گھروں میں بیٹھ کر حسن کی، جلد کی چوکیداری کریں۔ گھروں میں بھی جلد کے لیے زہر موجود ہے وہ بھی ہر گھر میں اور خواتین کا واسطہ اس سے اتنا زیادہ پڑتا ہے کہ ہر بار بچ جانے پر مقام شکر ہوتا ہے۔ یہ زہر چولہا ہے۔ چولہے کی Heat کے جلد پر نقصان کا خواتین کو علم نہیں۔ یہی لا علمی مردوں کی زندگی کی ضامن ہے۔ ورنہ تو تمام عورتیں مردوں کو بھوکا مار دیں۔
بحر حال چولہے کی Heat سے بچنے کے حفاظتی انتظامات کرنا سیکھنا ایک الگ مسئلہ ہے۔ باورچی خانے کے باہر سے گزریں گے تو جلد کا یہ نقصان ہو گا۔ باورچی خانے میں داخل ہونے کے بعد کے مسائل کی لسٹ الگ ہے۔ چولہے سے اتنا فاصلہ ہو گا تو اتنے فی صد حسن خطرے میں ہو گا۔ چولہے کے قریب جا کر تو بہت بڑا رسک لے لیا۔ چولہے کے پاس اتنے منٹ اتنے فاصلے پر کھڑا ہونا ہو تو فلاں چیز لگائیں۔
چولہے کے قریب کام ہو تو یہ یہ اقدامات کریں۔ چولہے پر تھوڑی دیر کا کام ہو تو اتنے اتنے حفاظتی بند جلد پر ہوں۔ کھانا بنانا ہو تو حسن کی رخصتی کا امکان اتنا زیادہ ہے کہ کھانا نہ بنائیں تو بہتر ہے۔ پھر بھی اگر ناگزیر ہو تو پہلے یہ لگائیں پھر وہ لگانا ہے پھر فلاں Apply کریں، پھر ماسک پہن کر کھانا پکائیں۔ جلدی جلدی پکائیں تا کہ آپ کی جلد کم سے کم چولہے کی حرارت کے زیرِ اثر رہے۔
اگر اس طرح بھی گزارا نہ ہو اور زیادہ وقت چولہے پر گزارنا پڑے تو شوہر سے کہیں کہ انتظام کر لے کیونکہ یا تو گھر کا فرمائشی کھانا مل سکتا ہے یا بیوی کا حسن۔ ہوتے ہوتے ایسا ہو گا کہ بیویاں کھانا پکانا چھوڑ دیں گی کیونکہ مرد کھانا کھانا بنایا کریں گے وہ بھی اس لیے کہ ان کی جلد موٹی ہوتی ہے نازک نہیں۔ عورت کے چہرے کی جلد پتلی اور نازک ہوتی ہے اور Heat، دھوپ، Rays اس کی تباہی کے سامان ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ Taning سے بچنے کے لیے گھریلو Apply کی جانے والی اشیاء الگ زور دے دے کر بتائی جاتی ہیں۔ آتے جاتے جلد پر ہر وقت کیے جانے والے Spray کا کام ان سے جدا ہوتا ہے اور یہ انتہائی لازمی ہے۔ فلاں وقت فلاں Facial لیں اس کے اتنے دن بعد فلاں Procedure کروائیں۔ اس کے اتنے ہفتے بعد فلاں فلاں Mask فلاں فلاں وقت لگائیں۔ ان سارے چکروں میں سب کے سب گردن کو بھول جاتے ہیں۔
سننے والے، دیکھنے والے مندرجہ بالا تجاویز پر عمل کر کے ایسے ہو جاتے ہیں جیسے کسی اور کا چہرہ اپنے جسم پر لگائے پھر رہے ہوں۔ پھر گردن پر، گردن کے حسن، اس کے حسن کی نگہداشت پر اور اس کے حسن کو چار چاند لگانے پر پروگرام کیے جاتے ہیں۔ تب کہیں جا کر مکمل حسن کا انتظام ہو پاتا ہے۔
بالوں کے مسائل، ان مسائل کے حل اور بالوں کے رنگ، چمک، Texture کی داستان الگ ہے۔
لگتا ہے سب کے بال گر رہے ہیں عنقریب سب کے سر خالی ہو چکے ہوں گے۔ جن کے سر پر بال رہ گئے ہیں وہاں Dandruff رہائش پذیر ہے۔ ان مصیبتوں سے نجات مل جائے تو بالوں کی Daily care کیا کرنی ہے کا معمہ حل نہیں ہوتا۔ کوئی کہتا ہے تیل لگانا نقصان دہ ہے۔ کوئی کہتا ہے تیل نہ لگانا بالوں پر ظلم ہے۔ کوئی کہتا ہے آدھے گھنٹے سے زیادہ تیل نہ لگائیں کوئی کہتا ہے تمام رات لگا رہنے دیں۔
کوئی کہتا ہے بالوں کی جڑوں میں تیل نہ لگائیں کوئی کہتا ہے اتنی دیر جڑیوں میں مساج کریں۔ کوئی کہتا ہے فلاں چیز تیل میں ملا کر لگائیں۔ کوئی کہتا ہے فلاں فلاں تیل ملا کر لگائیں۔ کوئی دہی سر میں لگواتا ہے، کوئی انڈے اور کوئی دہی انڈے لیموں یعنی پورا کچن سر میں لگانے کا مشورہ دیتا ہے۔ بال Dry ہو تو فلاں لگائیں بال oily ہوں تو فلاں کریں اور فلاں نہ کریں۔
یہ ساری پریشانیاں دور ہو جائیں تو بالوں کی سفیدی سے بڑا کوئی عذاب نہیں۔ حتی الامکان اس سفیدی کو رنگ میں بدلنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جن کے بالوں میں سفیدی نہیں ان کو بالوں کا رنگ پسند نہیں وہ رنگ بدلنے کے چکروں میں ہیں۔ کوئی بالوں کی اکڑ ختم کرنے کے لیے ری بانڈنگ کی فکر میں ہے۔ کوئی اپنے بالوں کو جو کہ صراطِ مستقیم کی طرح ہیں بلوں میں الجھانا چاہتا ہے، پرمنگ کروانا چاہتا ہے۔
کسی کے لیے Vitamin"E" کا Treatment انہائی ضروری ہے۔ اتنے اتنے وقفے سے اتنے عرصے تک ضروری ہے، تو کسی کے لیے Triming میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔ کوئی کہتا ہے ہفتے میں دو بار سے زیادہ شیمپو نہ کریں۔ کوئی کہتا ہے روزانہ کریں۔ اتنی معلومات موصول کرنے کے بعد اور معلومات دینے والو ں میں موجود Confusion دیکھ کر نتیجہ ہی نکلتا ہے کہ آپ کی مرضی ہے جو مرضی کریں۔

Chapters / Baab of Muskrat By Uswah Imaan