Last Episode - Phansi By Saadat Hasan Manto

آخری قسط - پھانسی - سعادت حسن منٹو

زندانوں میں جاؤ۔ مجرموں کا بغور مطالعہ کرو۔ تمہیں اپنے ردّ کئے ہوئے شخصوں میں کئی ایسی شخصیتیں پنہاں نظر آئیں گی، جو تھوڑی سی تعلیم حاصل کرنے پر تمہارے ملک کے درخشاں ستارے بن سکتیں۔ مگران کی موجودہ حالت حیوانوں سے بدتر ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ قدرت بھی قابل الزام ہے۔ مگر تعلیم کی کمی کا ان اذہان کو آغوش کی طرف سے جانے میں بیش از بیش حصّہ ہے۔

اس لئے تمہیں چاہئے کہ ان اذہان کی تعلیم وتربیت کے لئے کوشش کرو ان پودوں کو جو عدم نگہداشت کی نذر ہو رہے ہیں، سینچو اور ان کو علم کے سایہ میں پرورش پا کر پھیلنے کا موقعہ دو۔
اقوام کی قابلیت کا اندازہ ان غیر معمولی افراد سے ہوتا ہے جنہیں وہ پیدا کرتی ہیں۔ جب روم اور یونان جیسے ممالک تعلیم یافتہ ہوگئے تو کیا تم اپنی مادرِ وطن کے فرزندوں کو علم سے مستفید نہیں کرسکتے؟
جب فرانس میں تعلیم عام ہوجائے تب عوام کو اخلاقی بلندی تک لے جاؤ عدم علمیّت گمراہ کن تعلیم سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

1830ء کے پروانہ آزادی اور دیگر فرانسیسی کتب سے زیادہ اہمیت رکھنے والی ایک اور کتاب ہے، جوبائبل ہے۔
تم جمہور کے لئے جو چاہو کرو، ان کی اکثریت کا دامن مفلسی اور تباہی سے وابستہ رہے گا۔ ان کی زندگی کشمکش پیہم ان تھک محنت اور قوت برداشت سے مرکب ہے۔
ترازوئے عدل کی طرف دیکھو۔ تمام مصائب غربا کے لئے اور تمام مسرتیں امراء کے لئے۔
دونوں پلڑے غیر مساوی ہیں۔ ترازوئے عدل کو دھوکا نہیں دینا چاہئے۔ اور نہ ہی حکومت کو اس دھوکا دہی میں مدد کرنا چاہئے۔ کیونکہ اس سے غرباء کے مصائب میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
تم عدل و انصاف کوکام میں لاؤ۔ تاکہ غرباء کو معلوم ہوجائے کہ اُن کے لئے نیلگوں آسمان کے لئے کوئی جائے پناہ ہے۔ ایک عرضی جنت جس کی لطیف فضاؤں سے وہ بھی متمتع ہوسکتا ہے۔
اس کا مرتبہ بلند کرو تاکہ اسے بھی معلوم ہو کہ امراء کی تعیش پسندی میں وہ بھی برابر کا شریک ہے۔ یہ مسیح کی تعلیم تھی۔ جو والٹیر سے زیادہ علم رکھتے تھے۔
تب ان لوگوں کو جو یہاں کام کرتے ہیں، آئندہ دنیا میں حصولِ اجر کی امید دلاؤ۔ وہ صبر اور شکر جو یہاں کام کرتے ہیں آئندہ دنیا میں حصول اجر کی امید دلاؤ۔ وہ صبر اور شکر سے ایام زیست بسر کریں گے۔
پس دین کی اشاعت کرو۔ اس کی تعلیم کو ہر مقام پر پہنچاؤ تاکہ لوگوں کی سیرت بہتر اور ارفع ہوسکے۔
عوام کے سروں میں سودائے خام کی بجائے تابناک جوہر موجود ہیں۔ انہیں نیکی کی طرف بلاؤ اور پھر دیکھو کہ ان کی خوابیدہ قوتیں کس طرح بیدار ہوتی ہیں۔
حالات کے ماتحت کلاوے کو قاتل بننا پڑا۔ اگر اس کی تربیت بہتر طریقوں سے کی جاتی تو وہ اپنی ملت کا بہترین خادم ثابت ہوتا۔
ظلمت کدہٴ ضمیر منور کرو۔
عوام کی حالت بہتر بناؤ۔
انہیں تعلیم دو۔
ان کے اخلاق کی حفاظت کرو۔
پھر تمہیں ایسے انسانی سر کاٹنے کے لئے تیغ ستم کی ضرورت نہ ہوگی۔

ختم شد

Chapters / Baab of Phansi By Saadat Hasan Manto