Episode 65 - Saat So Saal Baad ( Imran Khan Niazi Tareekh Ke Aaine Mein ) By Anwaar Ayub Raja

قسط نمبر 65 - سات سو سال بعد (عمران خان نیازی تاریخ کے آئینے میں) - انوار ایوب راجہ

Saat So Saal Baad ( Imran Khan Niazi Tareekh Ke Aaine Mein ) in Urdu
پرویز رشید، طارق فاطمی اور دیگر کی اس سلسلے میں کیا کاوشیں تھیں اور دشمن ملکوں کی خفیہ انجنسیاں اس سازش میں کس قدرملوث تھیں۔ہمارے سکیورٹی اداروں کو اچھی طرح پتہ ہے مگر تا حال اس پر خاموشی ہے۔ 
عام لوگوں کا خیال ہے کہ اگر نواز لیگ پھر اقتدار میں آجاتی تو فوج میں کمی اور نیوکلیئر پروگرام منجمد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہوتا ۔ نون لیگ اس کے صلے میں شاید ملکی قرضوں میں کمی کروالیتی اور مزید امداد لیکر بھارت کی بالا دستی بھی قبول کر لیتی ۔

جناب ذوالفقار علی بھٹو اندرا گاندھی سے وعدہ کر چکے تھے کہ وہ جلد ہی آذاد کشمیر کو پاکستان کاصوبہ بنا کر مسئلہ کشمیر کوحل کر دینگے ۔فاروق عبداللہ کے ذریعے وہ اندرا گاندھی کو الیکشن تک انتظار کرنے کا کہہ چکے تھے۔

(جاری ہے)

A.S دلت نے اپنی کتاب ” واچبائی ائیرز “ میں جنا ب بھٹو کے حوالے سے لکھا ہے کہ الیکشن کے بعد وہ آزادکشمیر کو پاکستان کا پانچواں صوبہ ڈیکلیر کر دیتے اور گلگت بلتستان کو آزادکشمیر یا پھر سابقہ صوبہ سرحد میں ضم کر دیتے ۔

کچھ بلتی جیالوں کا کہنا تھا کہ جناب بھٹو گلگت بلتستان اور چترال پر مشتمل چھٹا صوبہ بنانے کا بھی ارادہ رکھتے تھے۔ مگر قدرت نے انہیں اس کی مہلت نہ دی۔ یہی حال میاں نواز شریف صاحب کے اقتدار کا ہوا اور پاکستان کی خودمختاری اور پاکستانی قوم کی خوداری اللہ نے محفوظ کر دی۔ 
جیسا کہ پہلے عرض کیا ہے کہ انسان ان دیکھی الہٰی قوتوں کے سامنے بے بس ہے ۔

حضرت علی  کا فرمان ہے کہ میں نے اپنے بنتے اور ٹوٹتے ارادوں سے اللہ کو پہچانا ہے۔ 
بیس سال تک کرکٹ کے میدانوں پر چھائے رہنے والے عمران خان نے اپنی زندگی کے بیالیس سال کھلنڈر ے پن میں ہی گزار دیے ۔ اُس کی بہنوں ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی طرف سے اُس کی شادی کی اطلاعات آتی اور جاتی رہیں اور دنیا بھر کی حسینائیں اسے دل میں بسائے اُس کی رفاقت کے لیے تڑپتی رہیں ۔

عمران خان نے اس معاملے پر خاموشی اختیا ر کیے رکھی اور خود کسی بات کا نہ انکار اور نہ ہی اقرار کیا ۔ یہ وقت تھا جب عمران خان قومی ہیرو تھا اور شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کی وجہ سے دکھی انسانیت کا مداوا کرنے والا مسیحا تھا۔ اسی دوران یہ خبر بھی چلی کہ وہ کبھی شادی نہ کرنے کا اردارہ کر چکا ہے اور آئندہ زندگی خدمت خلق کے لیے وقف کر دی ہے۔

 
ابھی یہ خبریں منظر پر ہی تھیں کہ یکا یک یہ خبر سامنے آگئی کہ عمران خان نے ارب پتی یہودی تاجر گولڈ سمتھ کی خوبصورت بیٹی جمائمہ سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس خبر سے پہلے سیتا وائٹ ، کرسٹائن، شیرون سلور ، ایما سارجنٹ ، سوزانہ کائنسٹائن ، اشالو ہائٹ ، لیز اکیمپبل ، کلیو ، جین بارلے ، ہانگ کی مشہور ریڈیو اناونسر باربرا ، ہالی ووڈ کی سٹیفنی بیچم ، گولڈی ہائن ، ماڈل گرل میر ہلون ، لولو بیکر ، نتاشا گرنیفل ، مشہور صحافی سارہ فائلز ، کیرولین کیلٹ ، جیری ہال ، زینت امان ، ایشوریارائے ، پونم ڈھلوں اور کئی پاکستانی لڑکیوں کے نام بھی سامنے آئے مگر کسی کے ساتھ سکینڈل نہ بنا۔

عمران خان کی والدہ اور بہنوں کی ہمیشہ خواہش رہی کہ وہ کسی باعزت پختون گھرانے کی لڑکی سے شادی کر کے اپنا گھر بسائے جو خاندانی روایات اور آداب کو آگے بڑھا سکے۔ 
اسی دوران پامسٹ اور علم نجوم کے ماہرین بھی سامنے آگئے اور عمران خان کے حوالے سے پشین گوئیوں کا سلسلہ چل نکلا ۔اکثر کی رائے تھی وہ صنف نازک کے معاملے میں شرمیلا اور لا پرواہ ہے ۔ وہ وقتی دوستی سے آگے نہیں بڑھ سکے گا اور اگر شادی ہو بھی گئی تو نا کامی کی صورت میں ختم ہو جائے گی۔ 

Chapters / Baab of Saat So Saal Baad ( Imran Khan Niazi Tareekh Ke Aaine Mein ) By Anwaar Ayub Raja

قسط نمبر 1

قسط نمبر 2

قسط نمبر 3

قسط نمبر 4

قسط نمبر 5

قسط نمبر 6

قسط نمبر 7

قسط نمبر 8

قسط نمبر 9

قسط نمبر 10

قسط نمبر 11

قسط نمبر 12

قسط نمبر 13

قسط نمبر 14

قسط نمبر 15

قسط نمبر 16

قسط نمبر 17

قسط نمبر 18

قسط نمبر 19

قسط نمبر 20

قسط نمبر 21

قسط نمبر 22

قسط نمبر 23

قسط نمبر 24

قسط نمبر 25

قسط نمبر 26

قسط نمبر 27

قسط نمبر 28

قسط نمبر 29

قسط نمبر 30

قسط نمبر 31

قسط نمبر 32

قسط نمبر 33

قسط نمبر 34

قسط نمبر 35

قسط نمبر 36

قسط نمبر 37

قسط نمبر 38

قسط نمبر 39

قسط نمبر 40

قسط نمبر 41

قسط نمبر 42

قسط نمبر 43

قسط نمبر 44

قسط نمبر 45

قسط نمبر 46

قسط نمبر 47

قسط نمبر 48

قسط نمبر 49

قسط نمبر 50

قسط نمبر 51

قسط نمبر 52

قسط نمبر 53

قسط نمبر 54

قسط نمبر 55

قسط نمبر 56

قسط نمبر 57

قسط نمبر 58

قسط نمبر 59

قسط نمبر 60

قسط نمبر 61

قسط نمبر 62

قسط نمبر 63

قسط نمبر 64

قسط نمبر 65

قسط نمبر 66

قسط نمبر 67

قسط نمبر 68

قسط نمبر 69

قسط نمبر 70

قسط نمبر 71

قسط نمبر 72

قسط نمبر 73

قسط نمبر 74

قسط نمبر 75

قسط نمبر 76

قسط نمبر 77

قسط نمبر 78

قسط نمبر 79

قسط نمبر 80

قسط نمبر 81

قسط نمبر 82

قسط نمبر 83

قسط نمبر 84

آخری قسط