Episode 2 - Watan Ya Kafan By Shafaq Kazmi

قسط نمبر 2 - وطن یا کفن - شفق کاظمی

امرحہ اٹھو اسکول بھی جانا ہے جلدی سے شاباش۔۔۔۔
صبح ہوگئی شکر ہے بلے بلے۔۔۔۔امرحہ خوشی سے ڈانس کرنے لگی۔۔۔۔
ارے واہ کمال ہے آج تو میری بیٹی بہت خوش ہے۔۔۔ورنہ تو ہمیشہ منتیں کر کے اٹھانا پڑھتا کے اٹھ جاؤ۔۔ تم اٹھتی ہی نہیں۔۔۔۔
ہاں ماما۔۔۔ میں اسکول جاؤں گی۔۔۔جلدی سے تیار کریں مجھے۔۔۔
امرحہ تمہیں بخار تو نہیں ہے طبیعت تو ٹھیک ہے نہ تمہاری۔
۔۔ تم اور اسکول وہ بھی خوشی خوشی۔۔۔ تم اور جلدی اٹھو بات کچھ ہضم نہیں ہوئی چکر کیا ہے۔۔۔۔ ہرلین عاید کو حیرت ہو رہی تھی۔۔۔
ہاں ناں ماما۔۔۔ اسکول جاؤں گی پھر سب کو بتاؤں گی کہ اپنی ماما کا خیال رکھنا چاہئے۔۔۔ اور گھر آکر ماما کا خیال رکھوں گی۔۔۔
ارے کیا بات ہے میری بیٹی کو میری اتنی فکر ہے۔

(جاری ہے)

۔۔۔

اففف ماما آپ کی تو فکر ہے پر میں دوسری ماما کی بات کر رہی ہوں.۔
۔۔۔
دوسری کون سی ماما؟ ہرلین سوچ میں پڑھ گئیں۔۔۔۔
اوہ ہو جو سب کی ماما ہوتی ہیں ناں۔۔۔ وہ والی ماما۔۔۔۔
امرحہ سب کی کون۔۔۔ مجھے پتہ ہے تمہارے دماغ میں ضرور کوئی شرارت چل رہی ہے۔۔۔
ماما میری بات سنیں.۔۔۔
نہیں مجھے کچھ نہیں سننا۔۔۔ چلو اسکول کی تیاری کرو۔۔۔ تم نے میرا سر کھا لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔
#####
ٹیچر ٹیچر آپ سب کو کہیں ناں۔
۔۔ کے سب ماما کا خیال رکھا کریں۔۔
واہ امرحہ بچے،، بہت خوب۔۔ بلکل ہمیں اپنی ماما کا خیال رکھنا چاہئے۔۔ چلو آؤ میں تمہیں سٹار دوں۔۔۔۔
نہیں ٹیچر مجھے سٹار نہیں چاہئے۔۔۔۔ چلیں ماما کو بھوک لگی ہو گی کھانا کھلاتے ہیں۔۔۔
بیٹا امرحہ ابھی چھٹی نہیں ہوئی۔۔۔ اور ماما گھر پر ہیں یہاں نہیں تو جب گھر جانا کھلا دینا۔۔۔۔
افففف ٹیچر وہ نہیں۔
۔۔ جو ہم سب کی ماما ہیں ان کی بات کر رہی ہوں۔۔۔۔
ہیں؟؟؟ہم سب کی ماما۔۔۔ ٹیچر امرحہ کو دیکھنے لگی۔۔۔۔
ہاں نہ۔۔۔۔ روڈ ہی تو ہماری ماں ہے۔۔۔۔ امرحہ بچی تھی معصوم تھی۔۔ اس کو اپنی بات سمجھانی نہیں آرہی تھی۔۔۔۔۔
امرحہ تمہاری پھر کوئی نئی شرارت ہے اسکول سے بھاگنے کی۔۔۔لاسٹ ٹائم بھی چوکیدار کو بیوقوف بنایا تھا کے میڈم بلا رہی ہیں اور خود بھاگ گئی تھی اسکول سے۔
۔۔۔وہ تو شکر ہے سر نے دیکھ لیا تھا اور تمہیں آدھے راستے سے پکڑ کر لائے تھے ورنہ تمہیں کچھ ہو جاتا تو تمہارے ماما بابا پتہ نہیں کیا کرتے۔۔۔۔
ٹیچر میری بات تو سنیں۔۔۔۔
امرحہ جگہ پر جا کر بیٹھو.۔۔۔۔۔
پر ٹیچر۔۔۔ امرحہ نے اداس نگاہوں سے دیکھا۔۔۔۔
امرحہ جگہ پر جاؤ۔۔۔ٹیچر نے امرحہ کی چیئر کی طرف اشارہ کرتے ہوئکہا۔
۔۔۔۔
امرحہ۔۔۔۔بے بس ہوکر سر نیچے جھکا کر بیٹھ گئی۔۔۔۔
######
یہ لو ماما میں آپ کے لئے بلے بلے نمکو لے کر آئی ہوں۔۔۔ آپ کو پتہ میں نے سب کو کہا کہ اپنی دھرتی ماں کا خیال رکھیں پر سب نے میرا مذاق بنایا۔۔۔۔ پر ماما آپ پریشان نہ ہوں میں ہوں ناں آپ کی بیٹی امرحہ میں ہمیشہ آپ کا خیال رکھوں گی وعدہ۔۔۔
باس وہ دیکھیں کتنی پیاری چھوٹی بچی ہے نہ۔
۔۔جہاں امرحہ بیٹھی تھی وہاں آرمی والوں کی گاڑی میں کچھ آرمی آفیسر بیٹھے تھے۔۔۔جو امرحہ کی حرکتیں دیکھ رہے تھے۔
ہاں میں بھی یہی دیکھ رہا ہوں...کوئی آس پاس اُسکا نظر بھی نہیں آرہا۔۔۔ ایک کام کریں آپ دونوں آفیسرز جائیں اور بچی سے اس کے گھر کا پوچھ کر چھوڑ آئیں۔۔۔۔۔
راجر سر۔۔۔دونوں آفیسرز نے باس کو سلیوٹ کیا۔۔۔۔
بیٹا آپ اکیلے کیوں بیٹھی ہو یہاں۔
۔۔ آپ کا گھر کہاں ہے۔۔۔
انکل انکل وہ سامنے والا گھر ہے۔۔اور میں اکیلے تو نہیں ہوں میرے پاس میری ماں ہے۔۔۔ امرحہ نے گھر کی طرف اشارہ کیا۔
ماں کہاں ہے ماں بیٹا۔۔۔۔
انکل یہ ہماری دھرتی ماں۔۔۔ہمیں اپنی دھرتی ماں کا خیال رکھنا چاہئے۔۔۔۔اور میں بھی اپنی ماں کا خیال رکھ رہی ہوں۔۔۔۔۔
ارے کتنی کیوٹ ہو تم بیٹا ما شاء اللہ۔
۔۔۔ آرمی آفیسر کو امرحہ پر بہت پیار آیا۔۔۔۔
بیٹا ہم ہیں نہ دھرتی ماں کا خیال رکھ رہے ہیں۔
پر انکل میں نے بھی رکھنا ہے۔۔۔
بیٹا ابھی آپ چھوٹی ہو نہ آپ جب بڑی ہوجانا تو دھرتی ماما کا خیال رکھنا اس کے لئے آپ کو خوب سارا پڑھنا پڑے گا۔۔۔۔۔
انکل ماما کا خیال رکھنے کے لئے پڑھنا پڑتا ہے؟
بلکل بیٹا ابھی آپ بچی ہو ناں۔
۔ یوں یہاں اکیلے نہ بیٹھا کرو جب آپ بڑی ہوجاؤ گی تو رکھنا خیال.۔۔۔
تو انکل تب تک میں خوب سارا پڑھوں۔۔۔۔
بلکل بیٹا۔۔۔اور چلو میں گھر تک چھوڑ دیتا ہوں پیاری سی گڑیا کو۔۔
انکل آپ کا ڈریس بہت اچھا ہے۔لیکن آپ سب نے ایک جیسا ڈریس کیوں پہنا ہے۔۔۔
ہاہاہا بیٹا یہ یونیفارم ہے۔۔۔
اچھا مطلب دھرتی ماما کا خیال رکھنے کے لئے یونیفارم پہننا پڑھتا ہے۔
۔۔۔امرحہ سوچنے لگی اس کے اتنے معصومانہ سوال تھے کے آفیسر کو اس پر پیار آرہا تھا۔۔۔
امرحہ بچہ چلو اندر آپ کی ماما بلا رہی ہیں۔۔۔۔
یہ میرے دوست ہیں۔۔امرحہ نے آفیسر کی طرف اشارہ کر کے آیا کو بتایا۔۔۔۔۔۔
یہ تمہارے دوست ہیں؟ آیا نے حیرت سے پوچھا۔۔۔ آفیسر مسکرانے لگے۔۔۔۔
آپ آئیں اندر کھانا کھا کر جائیں۔۔۔آیا نے آفیسر سے کہا۔
نہیں میں چلتا ہوں اون ڈیوٹی ہوں وہاں باس ویٹ کر رہے ہیں۔۔۔۔اوکے گڑیا خوب سارا پڑھنا وعدہ یاد ہے ناں۔۔۔؟
انکل انکل میں نے آپ کے کان میں کچھ کہنا ہے۔۔۔۔مجھے میرا وعدہ یاد ہے کے خوب سارا پڑھ کر کیا کرنا ہے۔۔۔لیکن آپ بھی وعدہ کرو ماما کا خیال رکھو گے ناں۔۔۔۔
پکا والا وعدہ گڑیا۔۔۔۔۔

Chapters / Baab of Watan Ya Kafan By Shafaq Kazmi