Dr. Molvi Abdul Haq Books

Read Books of Famous Writer Dr. Molvi Abdul Haq in Urdu Online. Collection of Urdu Books written by Dr. Molvi Abdul Haq available online on Urdu. Read online free or download in PDF Format.

Dr. Molvi Abdul Haq Books
بابائے اردو مولوی عبدالحق 1870ء میں ہاپور ضلع میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی پھر میرٹھ میں پڑھتے رہے۔ 1894ء میں علی گڑھ سے بی۔ اے کیا۔ علی گڑھ میں سرسید کی صحبت میسر رہی۔ ان کی آزاد خیالی اور روشن دماغی کا مولانا کے مزاج پر گہرا اثر پڑا۔ 1895ء میں حیدرآباد میں ایک سکول میں ملازمت کی اس کے بعد صدر مہتمم تعلیمات ہوکر اورنگ آباد منتقل ہوگئے۔ ملازمت ترک کرکے اورنگ آباد کالج کے پرنسپل ہوگئے اور اسی عہدہ پر آخر تک فائز رہے یہاں تک کہ پنشن لی۔ عبدالحق نے اردو کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں بڑا کام کیا جس میں ایک جامعہ عثمانیہ کا قیام بھی ہے۔ جامعہ عثمانیہ کے ساتھ ایک وسیع دار الترجمہ بھی قائم کر لیا۔ اردو کو ذریعہ تعلیم بنانے میں بڑی جانفشانی سے کام لیا۔ انجمن ترقی اردو کا دفتر دہلی منتقل کراکے مولوی صاحب خود بھی دہلی آگئے لیکن حالات سازگار نہ تھے لہٰذا کچھ عرصہ بعد کراچی آگئے اور یہاں اردو کی ترویج و اشاعت کا کام شروع کر دیا۔ اور کالج کی بنیاد رکھی۔ عبدالحق نے اردو کی خدمت کے لیے تمام زندگی وقف کر دی تھی۔ 16 اگست 1961ء کوکراچی میں وفات پائی۔
Urdu Name ڈاکٹر مولوی عبدالحق
English Name Dr. Molvi Abdul Haq
Gender Male
DOB 16/11/1872

ڈاکٹر مولوی عبدالحق کی کتابیں