Fouzia Bhatti Books

Read Books of Famous Writer Fouzia Bhatti in Urdu Online. Collection of Urdu Books written by Fouzia Bhatti available online on Urdu. Read online free or download in PDF Format.

Fouzia Bhatti Books
فوزیہ بھٹی 9 اگست1979میں لاہور پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ اپنے آٹھ بہن بھائیوں میں وہ ساتویں نمبر پر ہیں۔ فوزیہ بھٹی کی پہلی نظم نوائے وقت اخبار میں اس وقت چھپی جب ان کی عمر محض 13 برس تھی جبکہ شاعری کی پہلی کتاب اس وقت شائع ہوئی جب ان کی عمر 19 سال تھی۔ فوزیہ بھٹی آزاد نظم کی شاعرہ ہیں ۔ قریباً 10 برس لکھنے لکھانے سے دور رہنے کے بعد انہوں نے پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا اور پنجاب یونیورسٹی سے ابلاغیات میں ڈپلومہ حاصل کیا اور پنجاب یونیورسٹی سے ہی انٹرنیشنل افئیرز میں تعلیم حاصل کی۔ فوزیہ بھٹی قریباً چار برس ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے بھی منسلک رہی ہیں اور آج کل اردو پوائنٹ میں ملٹی میڈیا ڈائیرکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ان کی والدہ کا انتقال اب تک کی ان کی زندگی کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔ فوزیہ بھٹی مصنفہ، شاعرہ اور اردو پوائنٹ کی مستقل بلاگر ہیں۔ ان کے دو ناول ح اور محرم کے نام سے منظرِ عام پر آچکے ہیں۔ ان کی شاعری کی 3 کتب۔۔۔ تم جو اتنے عرصے بعد ملے ہو،۔ محبت سے محبت تک ،۔ یوں تنہا مت چلو۔ بھی شائع ہو چکیں ہیں جبکہ اگلے شعری مجموعے ۔۔۔خود فریبی۔۔۔ اور افسانوں کی کتاب پر کام جاری ہے۔ فوزیہ بھٹی کا نثری طرزِ سخن صوفیانہ رنگ لئے ہوئے ہے۔ فوزیہ بھٹی کینسر جیسے موذی مرض سے نکل آنے کے بعد اپنے آپ کو ایک سروائیور گردانتی ہیں۔
Urdu Name فوزیہ بھٹی
English Name Fouzia Bhatti
Gender Female
Social Accounts

فوزیہ بھٹی کی کتابیں