South Punjab Main Corona Ki Bharti Hui Leher

South Punjab Main Corona Ki Bharti Hui Leher

جنوبی پنجاب میں کورونا کی بڑھتی ہوئی لہر

سموگ سے فضا زہر آلود‘ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں ایف آئی آرز درج

اظہر سلیم مجوکہ
جنوبی پنجاب میں کورونا وباء کی دوسری لہر میں شدت آنے سے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے کسی بھی ایمرجنسی نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع لیبر کمپلیکس کو قرنطینہ سنٹرڈیکلئیر کر دیا گیا ہے۔ بلڈنگ میں بیڈز،بستر اور تمام انفراسٹرکچر موجود ہے،کورنٹائن سنٹر کی سکیورٹی کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے مختلف جگہوں پر کورنٹائن سنٹر بنانے سے ہیومن ریسورس کا مسئلہ پیدا ہو گا۔
لیبر کمپلیکس میں کم ہیومن ریسورس کو بھی بہتر انتظام میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو کورنٹائن سنٹر میں ڈاکٹر، سٹاف اور آلات کے حوالے انتظامات کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے سکولوں کے دورے شروع کر دئیے ہیں،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے نمل یونیورسٹی کا وزٹ کیا اور یونیورسٹی میں امتحانات کے کمروں اور ہالز کا جائزہ لیا، ماسک پہننے اور سوشل ڈسٹنسنگ کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو نمل یونیورسٹی کے ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کے رنڈم ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی اور اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کوئی رسک نہیں لیا جا سکتا،شہری ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں،احتیاطی تدابیر کورونا وائرس سے بچنے کا بہترین طریقہ ہیں۔

دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا مدثر ممتاز نے جلالپور پبلک کے سکول کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی۔سموگ کے خطرات کو کم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام محاذوں پر سر گرم ہے جبکہ شہر کی بڑی شاہراہوں پر اڑنے والی دھول،مٹی کے تدارک کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سکریپنگ پلان پر عمل درآمد کرکے بڑی شاہراہوں کے درمیان ڈیوائیڈر کے ساتھ جمع ہونے والی مٹی کو کھرچ کر اٹھانے کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس بارے میں سی ای او عبداللطیف خان نے بتایا ہے کہ ٹریفک کی روانی کی وجہ سے ڈیوائڈرز کے ساتھ جمع ہونے والی مٹی اڑ کر فضا میں معلق ہو جاتی ہے اس کے سدباب کیلئے کمپنی کے ورکرز شاہراہوں کے درمیان واقع تمام ڈیوائڈرز کے سکریپنگ کر رہے ہیں جبکہ فلائی اورز پر واقع ڈیوائڈرز کی سکریپنگ بھی کی جا رہی ہے،ساتھ ہی شہر کی مصروف شاہراہوں پر روزانہ چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے،جہاں ضروری ہو گا وہاں سڑکوں کو پانی سے واش بھی کیا جائے گا،دوسری طرف کمپنی کا انفور سمنٹ ونگ کوڑے کو آگ لگانے والوں کے بھی سخت ایکشن لے رہا ہے ،سی ای او نے مزید کہا کہ سموگ فری ملتان کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم دیا ہے۔ڈویژن بھر میں تمام مارکیٹیں مقررہ اوقات میں بند کروائی جا رہی ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا ہے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔مقررہ وقت پر مارکیٹیں بند نہ کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کروائی جائیں گی کسی میرج ہال کے اندر فنکشن کی ہر گز اجازت نہیں دی گئی ،تفریحی مقامات کو شام 6 بجے بند کیا جائے گا۔
ضلع ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں،مانیٹرنگ ٹیموں کا شہر کے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔میرج ہالز اور کمرشل مارکیٹوں کی بندش کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔رات 10 بجے کے بعد ریسٹورنٹس صرف ٹیک اوے کے لئے کھلے رہیں گے،ریسٹورنٹس ہال میں کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ملتان شہر میں تاحال کسی ایریا میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا گیا،سمارٹ لاک ڈاؤن بارے فیصلہ کرنے کیلئے مختلف ایریاز کا جائزہ لیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ملتان:اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران شجاع آباد روڈ پر واقع کیڈٹ کالج کی ملکیتی 919 کنال زمین و اگزار کرا لی گئی ہے۔ناجائز قابضین نے سرکاری اراضی پر فصلیں کاشت کر رکھی تھیں۔آپریشن تحصیلدار سٹی سہیل کھو کھر کی نگرانی میں کیا گیا ۔شہری سہولت بازاروں سے جتنی چینی چاہیں خرید سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سہولت بازاروں میں صارف کو صرف 2 کلو چینی فراہم کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی اب شہری سہولت بازاروں سے اپنی ضرورت کے مطابق چینی خرید سکتے ہیں،پابندی کے خاتمے کے حوالے سے سہولت بازاروں کے انچارچ کو آگاہ کر دیا گیا ہے ،تمام سہولت بازاروں میں چینی 80 روپے 50 پیسے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، دکاندار بھی نوٹیفائیڈ کنٹریکٹر سے 80 روپے 50 پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خرید سکتے ہیں،دکاندار 82 روپے 50 پیسے فی کلو کے ریٹ پر چینی فروخت کر سکیں گے، انتظامیہ کی اس پالیسی کا مقصد ہر شاپ پر چینی کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ضلع کی 43 فلورملوں میں مانیٹرنگ افسران تعینات کر دئیے گئے ہیں۔
اے ڈی سی ریونیو و فوکل پرسن برائے پرائس کنٹرول محمد طیب خان نے مانیٹرنگ افسران کے آرڈر جاری کر دئیے،افسران فلور ملوں کو محکمہ خوراک کی طرف سے سرکاری کوٹے میں فراہم کی جانے والی گندم چیک کریں گے اے ڈی سی،محمد طیب خان نے کہا کہ مانیٹرنگ افسران فلورملوں سے سرکاری کوٹے کے آٹے کی ترسیل کی بھی پڑتال کریں گے۔
مانیٹرنگ افسران کی تعیناتی کا اقدام سرکاری کوٹے کے آٹے کے ریکارڈ میں ردو بدل کی شکایات پر کیا گیا،مانیٹرنگ افسران کی رپورٹ پر سرکاری کوٹے کے آٹے میں خورد برد کرنے والی فلورملوں کو سیل کر دیا جائے گا،فلورملوں کا سرکاری گندم کا کوٹہ بھی منسوخ کر دیا جائے گا ،ضلعی انتظامیہ 11 سہولت بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 840 روپے میں فراہم کر رہی ہے،اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے،ارزاں نرخوں پر آٹا 76 سے زائد موبائل سیل پوائنٹس اور 90 یوٹیلٹی سٹور پر بھی فراہم کیا جا رہا ہے،فلورملیں اپنے ڈیلرز کے ذریعے نامزد دکانوں پر بھی آٹا فراہم کر رہی ہیں۔

Browse More Business Articles