پاکستان سٹیل، 45لاکھ روپے کے تیل سے بھرے ڈرم کی چوری کا انکشاف

سٹور میں ہونیوالی مبینہ خورد برد کو بیرونی عناصرکی واردات بنا کر پیش کیا گیا جو غلط ہے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے ارکان نے ڈپٹی منیجر غلام رسول سمیت 4افراد کو قربانی کا بکرا بناکر معطل کردیا،ذرائع

پیر 17 اپریل 2017 16:54

پاکستان سٹیل، 45لاکھ روپے کے تیل سے بھرے ڈرم کی چوری کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) پاکستان اسٹیل میں 45لاکھ روپے کے تیل سے بھرے ہوئے ڈرم کی چوری اندرونی ملی بھگت کا نتیجہ ہے 17مارچ سے 20مارچ کے درمیان شعبہ ٹرانسپورٹ کے اسٹور میں ہونے والی مبینہ خُورد بُرد کو بیرونی عناصر کی واردات بنا کر پیش کیا گیا ہے جبکہ اصل حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ذرائع کے مطابق 20مارچ 2017کو پاکستان اسٹیل کے شعبہ ٹرانسپورٹ میں 45لاکھ کے تیل کے ڈرم کی ایف آئی آر نمبر 44/2017انچارج ورکشاپ غلام رسول نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کٹوائی جس میں تیل سے بھرے ہوئے ڈرم کی تعداد 23بتائی گئی ہے جن میں بڑی گاڑیوں والے آئل کے 17ڈرم، چھوٹی گاڑیوں والے آئل کے 04ڈرم ارو بریک فلیوڈ آئل کے 02ڈرم بتائے گئے ہیں جن کی کل مالیت 45لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، مزید یہ کہ ٹرانسپورٹ کی اپنی ویجلینس سیکوریٹی ٹیم نے تالے ٹوٹنے کی واردات سے لاعلم ہوکر سب اور کے کی رپورٹ بھی جمع کروادی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسٹور سپروائزر عارف کی آئل کنزمپشن رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار سے بھی کوئی مطابقت نہیں ہے ان تمام حقائق کے باوجود اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے دونوں ارکان نے اندورنی چوروں کے خلاف نہیں بلکہ ڈپٹی مینجر ورکشاپ غلام رسول سمیت 4افراد کو قربانی کا بکرا بناتے ہوئے ڈیوٹی سے معطل کردیا تاکہ یہ بتایا جاسکے کہ انکوائری کمیٹی نے کوئی کارکردگی دکھادی ہے اب اس معاملے پر مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی پاورکمیٹی تحقیقات کے نام پر نوراکشتی کر رہی ہے۔ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات سے اندورنی چوروں اور اندرونی خُرد بُرد کا سراغ لگایا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن