کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کوان گنت سہولتیں فراہم کی ہیں ،وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان

پیر 17 اپریل 2017 19:14

کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کوان گنت سہولتیں فراہم کی ہیں ،وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خاں بھابھہ نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کی طرف سے فراہم کردہ مفت سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ،کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوان گنت سہولتیں فراہم کی ہیں اور اب یہ کاشتکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کپاس کا ہدف حاصل کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں ،انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کی فراہم کردہ سہولتوں کے ساتھ جب کسان محنت اور لگن سے کام کرے گاتوکوئی وجہ نہیں وہ ہدف حاصل نہ کرسکے ،کسان نے گندم کی ریکارڈ پیداوار فراہم کی ہے اور امید ہے کہ وہ کپاس کی بھی ریکارڈ پیداوار حاصل کرے گا ،کپاس ہماری سب سے نقد آور فصل ہے اور اسے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے محکمہ زراعت کی شعوری ٹیم شجاع آباد میں موجود ہے ،یہ ٹیم کسانوں کو کپاس کا ہدف حاصل کرنے کے بارے شعور اجاگر کرے گی۔ مختلف کیڑے فصل کی بوائی سے چنائی تک مختلف طریقوں سے بھاری معاشی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ ان کی روک تھام کے لئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ کپاس کا پودا گرمی کو پسند اور سردی کو نا پسند کرتا ہے۔

گندم کی کٹائی کے بعد بی ٹی اقسا م کا انتخا ب مو زوں علاقے، دستیاب وسائل مقا می معلوما ت اور پچھلے سا لو ں کے تجربات کی روشنی میں کریں۔چھدرائی کرتے وقت کمزور اور بیمار پودوں کو ضرور نکالیں۔ اپریل کے اوائل سے 30اپریل تک کاشتہ فصل میں پودے سے پودے کا فاصلہ 9تا 12انچ جبکہ یکم مئی تا 15مئی تک کاشتہ فصل میں پودے سے پودے کا فاصلہ 6سے 9انچ رکھیں اور کھیلیوں سے کھیلیوں کا فاصلہ اڑھائی فٹ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لئے حکومت پنجاب نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرکے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی