پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 250.75 پوائنٹس کی کمی سے 46874.37 پوائنٹس پر بند

منگل 18 اپریل 2017 20:23

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 250.75 پوائنٹس کی کمی سے 46874.37 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 250.75 پوائنٹس کی کمی سے 46874.37 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 41 ارب 32 کروڑ 13 لاکھ 35 ہزار 865 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 25 کروڑ 21 لاکھ 20 ہزار 169 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 2 لاکھ 94 ہزار 120 حصص کی تیزی رہی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے پر منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 250.75 پوائنٹس کی کمی سے 46874.37 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 117.17 پوائنٹس کی مندی سے 24858.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 139.91 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 201.81 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 180.84 پوائنٹس کی کمی سے 18932.74 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 26.49 پوائنٹس کی مندی سے 16636.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 108.03 پوائنٹس کی کمی سے 22670.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 230 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 61 روپے کے اضافے سے 1911 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح مری پیٹرولیم کے حصص کی سودے بھی 39.87 روپے کی تیزی سے 1499.40 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 242.50 روپے کی مندی سے 9400 روپے اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 50.35 روپے کی کمی سے 1092.50 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار اینگرو پولیمر کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 69 لاکھ 98 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 25.11 روپے سے شروع ہو کر 25.11 روپے پر ہی بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 58 لاکھ 34 ہزار حصص کے سودے 7.90 روپے سے شروع ہو کر 8 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 16 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار 990 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 43 کروڑ 63 لاکھ 35 ہزار 677 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 41 ارب 74 کروڑ 2 لاکھ 77 ہزار 27 روپے سے کم ہو کر 93 کھرب 41 کروڑ 89 لاکھ 41 ہزار 162 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 108 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 37 لاکھ 70 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

دبئی  سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

دبئی سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ