رواں سال کپاس کی بہتر قیمت ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے،صدر انجمن کاشتکاران پنجاب

بدھ 19 اپریل 2017 20:20

رواں سال کپاس کی بہتر قیمت ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے،صدر انجمن کاشتکاران پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) انجمن کاشتکاروں پنجاب کے صدر رانا افتخارنے کہا ہے کہ اس سال کپاس کی بہتر قیمت ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔کپاس کی قیمت 4000روپے فی من ہو گی جو ماضی کی قیمت سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جن کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ۔ گلابی سنڈی کے خاطر خواہ تدارک اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر محکمہ زراعت نے کپاس کی 15اپریل سے قبل کاشت پر عائد پابندی اٹھا لی ہے ۔

زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کرنے کے لیے محکمہ زراعت نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور آف سیزن مینجمنٹ فارمولا پر عمل کرنے کے لیے کاشتکاروں کو ہر ممکن ترغیب دی گئی ہے ۔ کپاس کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی مہم ماہرین اور سائنسدانوں کی مشاورت سے شروع کی گئی ہے اور انہیں کی مشاورت سے مہم کو نئے موڑ دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کپاس کے کاشتکاروں کے لیے 23نکات مربت کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ گلابی سنڈی سے متاثرہ 500من ٹینڈے تلف کر دیے ۔ محکمہ زراعت کی کیڑوں سے متاثرہونے والی کپاس کے ٹینڈوں کو تلف کرنے کی مہم میں طالب علم ، زرعی ادویات کے کاروبار سے وابستہ افراد ، محکمہ زراعت کے ملازمین اور کسانوں نے حصہ لیاجبکہ جننگ فیکٹری، بھٹہ اور آئل فیکٹری مالکان کو فوری طور پر جننگ ویسٹ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کو خطرناک کیڑوں سے بچانے کے لیے دوست کیڑوں کی مفت فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ کاشتکاروں کو کپاس کے بارہ خطرناک کیڑوں سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ جڑی بوٹی مکائو پیداوار بڑھائو مہم کامیابی سے چلائی گئی ۔ اس طرح بائیو لوجیکل کنٹرول متعارف کرایا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ