ایکسل اور ورڈ جیسے پروگرامز کے خالق چارلس سیمونی کی مائیکرو سافٹ میں واپسی

جمعرات 20 اپریل 2017 16:56

ایکسل اور ورڈ جیسے پروگرامز کے خالق چارلس سیمونی کی مائیکرو سافٹ میں واپسی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء)ایکسل اور ورڈ جیسے پروگرامز تیار کرنے والے چارلس سیمونی ایک بار پھر اپنی پرانی کمپنی مائیکرو سافٹ واپس آرہے ہیں۔چارلس سیمونی نے 2002 میں مائیکرو سافٹ میں چیف سافٹ وئیر آرکیٹیکٹ کا عہدہ چھوڑ کر اپنی کمپنی انٹرنیشنل سافٹ وئیر قائم کی تھی تاکہ پروگرامنگ کو سادہ بنایا جاسکے اور اب مائیکرو سافٹ نے اس کمپنی کو خرید لیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا کہ وہ چارلس سیمونی کی کمپنی کو خرید رہی ہے تاکہ اپنے ٹولز کو ایڈوانس بنانے میں مدد مل سکے، تاہم اس خریداری کی تفصیلات کو منظرعام پر نہیں لایا گیا۔چارلس سیمونی نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ' میں مائیکرو سافٹ کا دوبارہ حصہ بننے کے لیے پرجوش اور بے چین ہوں'۔

(جاری ہے)

چارلس سیمونی نے 1981 میں مائیکرو سافٹ میں شمولیت اختیار کی تھی اور مائیکرو سافٹ ورڈ اور ایکسل جیسی پراڈکٹس کی نگرانی کا کام کررہے تھے۔

مائیکرو سافٹ چھوڑنے کے بعد انہوں نے اپنی کمپنی قائم کی، شادی، خلائ کا سفر اور بل گیٹس کے ساتھ کروڑوں ڈالرز کا عطیہ دیا۔مائیکرو سافٹ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ' اپنے دور میں چارلس نے مائیکرو سافٹ کی چند اہم اپلیکشنز کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور اب ہم انہیں اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں'۔انٹرنیشنل سافٹ وئیر کے کوڈ اور کوڈرز کے حصول سے مائیکرو سافٹ کو اپنے ٹولز کے لیے نئی چیزوں کے اضافے میں مدد ملے گی۔اس سے پہلے مائیکرو سافٹ نے 26 ارب ڈالرز کے عوض لنکڈن کو خریدا تھا جبکہ سلیک کے مقابلے میں اپنا ورک پلیس چیٹ ٹول بنایا تھا۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس