ڈیرہ اسماعیل خان: دکانوں پر غیر قانونی پیٹرول وڈیزل کی فروخت

جمعہ 21 اپریل 2017 16:21

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) حکومتی اجازت نامے کے بغیر کھلے عام پیٹرول اور ڈیزل فروخت نہیں کیا جا سکتا ، مگر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں سینکڑوں غیر قانونی ایجنسیوں اور دکانوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک میں شاید ہی کوئی گلی کوچہ یا بازارایسا ہو جہاں غیر قانونی طور پرپیٹرول پمپ یونٹ،یا بوتلوں اور کنستروں میں پیٹرول فروخت نہ ہوتا ہو۔

یہاں تک کہ سبزی فروش سے لے کر دودھ فروش تک اپنی دکانو ں میں پیٹرول بھی بیچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی فروخت میں بلوچستان سے اسمگل ہونے والا ایرانی پیٹرول اور ڈیزل بھی شامل ہوتا ہے۔اس غیر قانونی کاروبار سے جہاں امن و امان کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ،وہاں اسمگل شدہ اور غیر قانونی فروخت سے قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu