واپڈا نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ری سیٹلمنٹ ورکس کیلئے 2 کنٹریکٹس ایوارڈ کردیئے

جمعہ 21 اپریل 2017 16:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) واپڈا نے داسو ہائیڈرو پاو ر پراجیکٹ کے ری سیٹلمنٹ ورکس کیلئے دو کنٹریکٹس ایوارڈ کردیئے، دونوں کنٹریکٹس انٹرنیشنل بڈنگ کے بعد چینی کمپنی زونگ می انجینئرنگ گروپ کو ایوارڈ کئے گئے۔اس حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دونوں معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں واپڈا اور چینی کمپنی کے نمائندوں نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کئے۔

پہلے کنٹریکٹ کے تحت 3دیہات سے متعلق ری سیٹلمنٹ ورکس مکمل کئے جائیں گے ۔ان دیہات میں کھوشی ، لوگرو اور اُچھار شامل ہیں۔ اس کنٹریکٹ کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے دوسرا کنٹریکٹ بھی دیگر تین دیہات کے ری سیٹلمنٹ ورکس کے حوالے سے ہے،ان دیہات میں برسین ، نصیر آباد ، کیگاہ /دھار شامل ہیں، اس کنٹریکٹ کی مالیت ایک ارب ایک کروڑ روپے ہے،دونوں کنٹریکٹس کے تحت مذکورہ دیہات کیلئے لینڈ ڈویلپمنٹ اور بجلی کی ترسیل کے علاوہ سڑکوں کا نیٹ ورک ، پانی کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کے علاوہ مقامی سہولتیں جیسے سکول ، کھیل کے میدان اور مویشیوں کے باڑے بھی تعمیر کئے جائیں گے، دونوں کنٹریکٹس کے تحت ری سیٹلمنٹ ورکس کی تکمیل کا دورانیہ ایک سال ہے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ 4ہزار 320میگاواٹ کا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دریائے سندھ پر ،صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں داسو ٹائون کے نزدیک تعمیر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے ایوارڈ کئے جانے والے مختلف کنٹریکٹس کے علاوہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے مین سول ورکس کیلئے دو کنٹریکٹس رواں سال مارچ میں ایوارڈ کئے جاچکے ہیں ،پراجیکٹ کے مین سول ورکس پر کام کا آغاز جون میں متوقع ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ