ایس ای سی پی نے بڑے بروکر ہائوس کے خلاف حصص کے لین دین اور قیمتوں میں ہیر پھیر پر فوجداری مقدمہ دائر کر دیا

جمعہ 21 اپریل 2017 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے ایک بڑے بروکر ہائوس کے خلاف سٹاک مارکیٹ کے حصص کے لین دین اور قیمتوں میں ہیر پھیر کرنے پر فوجداری مقدمہ دائر کر دیا ۔ایس ای سی پی کے مطا بق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ بروکر ہاوس اور اس کے چند صارفین ، سال دو ہزار چودہ اور دو ہزار پندرہ کے دوران مختلف سکرپٹ میں مصنوعی پیشکش جاری کر کے قیمتوں میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث رہے۔

(جاری ہے)

یہ سرمایہ کار ان مخصوص حصص کی خریداری یا فروخت کے لئے آڈر جاری کرتے اور ٹریڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی اپنا آ ڈر منسوخ کر دیتے۔ اس سرگرمی کے لئے بھی انہوں نے وقت مقرر کر رکھے تھے مارکیٹ بند ہونے سے قبل مخصو ص حصص کی خریداری کے لئے بڑی تعداد میں ؤڈر جاری کرتے۔ ان کے اس عمل سے ان حصص کے لئے مصنوعی طلب پیداہوتی اور قیمت میں اضافہ ہو جاتا۔یہ جاننا ضروری ہے کہ مارکیٹ میں ہیر پھیر کرنا ایک جرم ہے جس کی وضاحت سکیورٹیز ایکٹ 2015 کی شق نمبر 133 میں کی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے دائر کی جانے والی یہ ایک بڑا مقدمہ ہے اور کمیشن کا ادارہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ (و خ )

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا