قابلِ تجدید ذرائع پر توجہ دیکر پاکستان میں توانائی کے بحران پر باآسانی قابو پایاجاسکتا ہے، صدر لاہور چیمبرعبدالباسط

پیر 24 اپریل 2017 16:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع پر توجہ دیکر پاکستان میں توانائی کے بحران پر باآسانی قابو پایاجاسکتا ہے لہذا پالیسی میکرز اس شعبے پر خاص توجہ مرکوز کریں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، چیئرمین پاکستان کونسل برائے سائنسی و صنعتی تحقیق (پی سی ایس آئی آر) اور دیگر ماہرین نے لاہور چیمبر میں توانائی کے قابل تجدید ذرائع کا فروغ اور ٹیکنالوجی کے موضوع پر منعقدہ نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ماہرین نے کہا کہ مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں توانائی کے متبادل ذرائع کا کردار بہت اہم ہوگا۔ پاکستان میں ہوا، سورج، بائیوگیس اور گنے کے پھوک جیسے متبادل ذرائع سے توانائی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان زیادہ بجلی فوسل فیول سے پیدا کررہا ہے جس کی درآمد پر ہر سال بھاری قیمتی زرمبادلہ خرچ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ سولر پینلز اور بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب عام شہریوں کے لیے مہنگی ہوسکتی ہے لیکن حکومت مالی منصوبہ بندی کرکے اس مسئلے کو حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گرین ٹیکنالوجی کے سلسلے میں کامیاب ممالک کے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری توانائی کے بحران کا ٹھوس حل اور توانائی کے متبادل ذرائع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتی ہے تاکہ کاروباری پہیہ رواں دواںرہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول ، بائیو گیس اور بائیو فیول کی پروڈکشن کے لیے بہترین ٹیکنالوجی موجود ہے جو پاکستان میں متعارف کرواکر بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر شہزاد عالم نے کہا کہ ادارہ صنعتی شعبے کی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے لیے مقامی وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے کام کررہا ہے ، صنعتی وسعت اور معاشی ترقی کے لیے ریسرچ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع