لکی سیمنٹ کو 9 ماہ میں ریکارڈ10.42 ارب روپے کا منافع

پیر 24 اپریل 2017 16:54

لکی سیمنٹ کو 9 ماہ میں ریکارڈ10.42 ارب روپے کا منافع
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) لکی سیمنٹ نے انڈسٹری میں اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے 31 مارچ 2017ء کو ختم ہونے والے مالی سال 2016-17ء کے 9 ماہ کے دوران ہونے والے منافع میں 10.42 ارب روپے کے خالص منافع کا اعلان کیا ہے جو پچھلے سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 29.73 روپے کے مقابلے میں32.23روپے رہی۔

کمپنی کا نیٹ سیلز ریونیوپچھلے 9ماہ کی33.43ارب روپے کے مقابلے میں 5.4 فیصد اضافے کے ساتھ 35.24 ارب روپے رہا۔ نیٹ سیلز ریونیو میں اضافے کی بنیادی وجہ کمپنی کے سیلز ویلیومیں اضافہ ہے۔ کمپنی کی مقامی سیمنٹ فروخت 18.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4.60 ملین ٹن رہی جوکہ پچھلے سال کے اس عرصے میں 3.88ملین ٹن تھی جبکہ کمپنی کی برآمدی فروخت 23.9فیصد کمی کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے 1.23ملین ٹن مقابلے میں 0.93ملین ٹن رہی ۔

(جاری ہے)

کمپنی کی برآمدی فروخت پچھلے سال کے اس عرصے کے 1.85 ملین ٹن کے مقابلے میں 1.23ملین ٹن رہی ۔اس طرح31مارچ کو ختم ہونے والے 9ماہ میں لکی سیمنٹ کا مجموعی منافع 12.05ارب رہا جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.3فیصد زیادہ ہے جبکہ کمپنی کی فی حصص خالص آمدنی پچھلے سال کی اسی مدت کی34.11روپے کے مقابلے میںبڑھ کر 37.27روپے ہوگئی۔لکی سیمنٹ نے اپنے مقامی اور بین الاقوامی پراجیکٹس میں بھی نمایا ںپیش رفت کی ہے جس میں کراچی پلانٹ پرنئی پیداواری لائن کی تنصیب ، پنجاب میںگرین فیلڈ سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ کی تنصیب ،آٹو موبائل سیکٹر میں کیا موٹر کارپوریشن کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں سرمایہ کاری، عراق میں گرائنڈنگ یونٹ میں برائون فیلڈ توسیع اورپورٹ قاسم پر 660میگاواٹ کا سپرکریٹیکل کوئلے سے بجلی پیداکرنے والا منصوبہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ لکی سیمنٹ نے پیزو پلانٹ میں 10میگاواٹ کا ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ نصب کردیا ہے اور اس نے کامیابی کے ساتھ آپریشنز کابھی آغاز کردیا ہے۔لکی سیمنٹ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت صحت، تعلیم اور ماحول کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے اور اس سلسلے میںکمپنی نے ملک کی معروف یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس میں توسیع دے دی ہے۔ اس کے علاوہ لکی سیمنٹ عزیز ٹبہ فائونڈیشن اور نابینا بچوں کے علاج کیلئے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کو بھی سپورٹ کررہی ہے۔ ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے تحت لکی سیمنٹ نے زندگی ٹرسٹ کے تعاون سے کراچی میں لڑکیوں کے دو معروف اسکولوں کی معاونت شروع کردی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند