وفاقی وزارت پانی و بجلی نے نظام الدین مروت کو نیا چیف ایگزیکٹو فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی مقرر کردیا

پیر 24 اپریل 2017 16:57

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) وفاقی وزارت پانی و بجلی نے نظام الدین مروت کو نیا چیف ایگزیکٹو فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی مقرر کر دیا ہے جس کی روشنی میںچیف انجینئر/جنرل منیجرآپریشن فیسکو کے طور پر فرائض سر انجام دینے والے الیکٹریکل انجینئر نظام الدین مروت نے پیر کو اپنے نئے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔

نظام الدین مروت ایک پیشہ وارانہ انجینئر کے طور پر عرصہ 35 سال سے واپڈا میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے بی ایس سی الیکٹریکل کی ڈگری حاصل کی اور 10 فروری 1982ء میں واپڈا کو بطور ایس ڈی او آپریشن جوائن کیا۔ انہوںنے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قابلیت کی بناء پر ترقی کی منازل طے کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1982ء سے 2000ء تک مختلف آپریشن سب ڈویژنوں میں بطور سب ڈویژنل آفیسر فرائض سرانجام دیئے ۔ بعدازاں 2001ء سے 2012ء تک وہ گریڈ 18 میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ( کسٹمر سروسز) ڈپٹی ڈائریکٹر (مانیٹرنگ)، ڈپٹی ڈائریکٹر، آئی سی اور مختلف ڈویژنوں میں بطور ایکسین تعینات رہے۔ 2012-14ء تک وہ سپر نٹنڈ نگ انجینئر آپریشن سیکنڈ سرکل فیسکو منیجر( کسٹمر سروسز) اور بطور منیجر( پروکیور منٹ )اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

انہوں نے اپنی سروسز کے دوران اسلام آباد ،لاہوراور فیصل آباد کی انجینئر نگ اکیڈمیوں سے مختلف محکمانہ کورسز بھی کئے۔ 2014ء میں ان کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بطور چیف انجینئر (پلاننگ اینڈ ڈیزائن) فیسکو تعینات کر دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے چیف انجینئر (اواینڈ ایم )اور 2016ء میں چیف آف آڈٹ فیسکوکے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔2017ء میں انہیں چیف انجینئر ( او اینڈ ایم ) ٹی اینڈ جی کا چارج دے دیا گیا اور بعد ازاں ان کو جنرل منیجر آپریشن کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ۔اب انہوںنے چیف ایگزیکٹو فیسکو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ پاور سیکٹر کے ساتھ ساتھ ایڈمنسٹریشن میں بھی وسیع تجربے کے حامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی