کراچی میں منعقدہ تقریب میں ہواوے P10اورP10پلس متعارف کرادیئے گئے

پیر 24 اپریل 2017 17:04

کراچی میں منعقدہ تقریب میں ہواوے P10اورP10پلس متعارف کرادیئے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان میں نئے فلیگ شپ اسمارٹ ڈیوائسز P10اورP10پلس متعارف کرائے جانے کے حوالے سے ہواوے پاکستان کی جانب سے کراچی میں ایک خصوصی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جہاں انڈسٹری کی نمایاں شخصیات اور صارفین کو ان دونوں انقلابی ڈیوائسز کی خصوصیات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر تقریب میں موجود معروف شخصیات ٰ احسن خان،صدف کنول، دیپک پروانی ، ٹاپو جویری،نومی انصاری اور عمران عباس خصوصی طور پر تیار کئے گئے بوتھ میںان دونوں ڈیوائسز سے متعلق جانکاری حاصل کی جبکہ نامور فیشن فوٹو گرافر مطاہرمحمود یہ دونوں ڈیوائسز استعمال کرتے ہوئے معروف شخصیات کی تصاویر لیتے رہے ،اس بوتھ کا بنیاد ی مقصد ہواوے P10اورP10پلس کی خصوصیات سے آگاہی اور اس کے استعمال سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا ،تقریب میں ہواوے کے برانڈ ایمبسیڈز شہریار منو ر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہواوے کے کنٹری ہیڈ مسٹر Blueking کا کہنا تھا کہ ہواوے کی مصنوعات جدید اور ثقافت کا حسین امتزاج لئے ہوتی ہیں،ہم اپنے صارفین کو ایسی مصنوعات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں جو ان کو مطمئن کرسکیں اور ہم پر امید ہیں کہ صارفین کی توقعات پر پورا اترنے والی ڈیوائسز تخلیق کرتے رہیں گے۔ہواوے P10اورP10پلس پہلے اسمارٹ فونز ہیں جو کہ فرنٹ اور بیک دونوں اطراف سے سیکنڈ جنریشن Leicaسsکی انقلابی کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں،یہ پہلی ڈیوائس ہے جو کہ 3D facial ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ تصویر کشی کیلئے انتہائی جدت اور معیار فراہم کرتی ہے،یہ خوبصورت ڈیزائن پر مشتمل ڈیوائس تین رنگوں پرسٹیج گولڈ،Dazzling Blue, اور گریفائٹ بلیک میں دستیاب ہے ۔

ہواوے P10میں Leicaسs کی شاندار کیمرہ ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے ،اس کا جدید ڈیول کیمرہ 2.0اور ڈیول کیمرہ2.0پرو ایڈیشن کیمرہ ٹیکنالوجی میں انتہائی جدت کا حامل ہے،یہ پہلی ڈیوائس ہے جو کہ 3D facial ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ تصویر کشی کیلئے انتہائی جدت اور معیار فراہم کرتی ہے ،اس کے کیمرے میں صارفین 12میگا پکسل RGB سینسر،20میگا پکسل مونو گرام سینسر اور fusion algorithms.کی سہولت حاصل کرسکیں گے،جدید کیمرہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ یہ ڈیوائس انتہائی طاقتور Kirin 960پروسیسر،نئی EMUI 5.1,اور فنگر پرنٹ سینسر سے بھی لیس ہے ،اس کی 3,200 mAhکی بیٹری دیرپا استعمال کو ممکن بناتی ہے اور ہواوے کی سپر چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے ،ہواوے P10 Plus کی 5.5انچ کی ڈسپلے اسکرین 2K(2560*1440) ریزولوشن کے ساتھ انتہائی صاف شفاف تصویر فراہم کرتی ہے ،یہ دنیا کا پہلا 3D اسمارٹ فون ہے جو کہ rear Leica dual-camera Pro-Edition 2.0 اور Leicaفرنٹ کیمرہ کو انجینئرڈ کی خصوصیات سے لیس ہے ،ہواوے اس ڈیوائس کے ساتھ صارفین کو انقلابی اسمارٹ فون فوٹو گرافی تجربے سے روشناس کرائے گی ،ہواوے P10 Plus ڈیوائس 128GB اسٹوریج،6GB RAM.،طاقتور Kirin 960 processor,،EMUI 5.1,،اوکٹا کور (4 x 2.4 GHz A73+ 4 x 1.8 GHz A53) پروسیسر اور 3,750 mAh کی بیٹری سے مزین ہے جو کہ ہواوے سپر چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے ،پاکستان میںہواوے P10محض 59,999روپے جبکہ P10پلس 79,999 روپے میں دستیاب ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد