گردشی قرضے میں اضافہ روکنے کیلئے بجلی گھر بند رکھنے کی پالیسی غلط ہے،میاں زاہد حسین

بجلی گھروں کومکمل استعداد پر چلانے ،ادھار گیس بند کرنے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آ سکتی ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 24 اپریل 2017 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی گھروں کومکمل استعداد پر چلانے اور ادھار گیس فراہم کرنے کا سلسلہ بند کرنے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آ سکتی ہے۔ پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی خریداری پر نقد ادائیگی کرنا پڑتی ہے جبکہ گیس ادھار مل جاتی ہے جس کی وجہ سے گیس پر چلنے والے پلانٹس کو چلایا جاتا ہے جبکہ فرنس آئل پر چلنے والے بجلی گھروں کو یا تو بند رکھا جاتا ہے یا اگر مجبوری ہو تو کم استعداد پر چلایا جاتا ہے۔

گردشی قرضے میں اضافہ روکنے کیلئے بجلی گھر بند کرنے کے بجائے چوری اور دیگر نقصانات روکنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت موسم گرما میں اٹھارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی اہل ہے جبکہ موسم سرما میں اسکی پیداواری صلاحیت گیارہ ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے کیونکہ پن بجلی کی پیداوار چھ ہزار میگاواٹ سے گر کر ایک ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے۔

موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ آٹھ ہزار میگاواٹ تک جبکہ موسم سرما میں پانچ ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے ۔ادھر بجلی کی طلب میں ہر سال کم از کم ایک ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہو رہا ہے جس میں اقتصادی راہداری سے اضافہ ہو گا مگر رسد کی صورتحال ابھی مبہم ہے۔ اس وقت دس سے زیادہ پاور پلانٹس زیر تعمیر ہیں مگر انکی پیداوار شروع ہونے میں وقت لگے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہاکہ آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت دس ہزار میگاواٹ ہے جنھیں پوری استعداد پر چلنے دیا جائے تو لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران میں کمی آ سکتی ہے مگر انھیں مختلف وجوہات کی وجہ سے چلنے نہیں دیا جا رہا ہے جس میں ایک وجہ گردشی قرضے میں اضافے کا خوف ہے۔

انھوں نے کہا کہ گردشی قرضے کی ایک وجہ ٹیرف کے مقابلے میں اضافی پیداواری لاگت ہے جسے کم نہیں کیا گیا تو یہ مسئلہ کبھی بھی مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو گا۔ اضافی لاگت سے نمٹنے کیلئے حکومت کو سبسڈی ادا کرنا پڑتی ہے جس میں اکثر تاخیر ہو جاتی ہے اور مسائل جنم لیتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بجلی کی پیداوار، نقصانات اور چوری سے متعلق تمام ڈیٹا کو عوام سے چھپانے کا سلسلہ بند کیا جائے اور اسے ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر عام کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات