پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی سے 49300.90 پوائنٹس پر بند

جمعہ 28 اپریل 2017 20:16

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی سے 49300.90 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی سے 49300.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 24 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ 94 ہزار 446 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 90 لاکھ 51 ہزار 20 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 37 کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 604 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی سے 49300.90 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 115.78 پوائنٹس کی مندی سے 26004.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 84.20 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 639.34 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 155.85 پوائنٹس کے اضافے سے 19917.94 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 425.23 پوائنٹس کی مندی سے 16723.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 125.99 پوائنٹس کی کمی سے 23768.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 223 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 290 روپے کے اضافے سے 6400 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 185.98 روپے کی تیزی سے 9199.99 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور فیروزسنز (لیباریٹری) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 164.58 روپے کی مندی سے 7035.42 روپے اور فیروزسنز (لیباریٹری) کے حصص کی قیمت بھی 28.43 روپے کی کمی سے 540.33 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار عائشہ اسٹی مل کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 90 لاکھ 76 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 26.09 روپے سے شروع ہو کر 25.37 روپے پر ہی بند ہوئی جبکہ اینگرو پولیمر کے 2 کروڑ 17 لاکھ 34 ہزار 500 حصص کے سودے 29.24 روپے سے شروع ہو کر 28.84 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 28 کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار 450 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 16 ارب 13 کروڑ 60 ہزار 364 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 59 ارب 77 کروڑ 90 لاکھ 56 ہزار 980 روپے سے کم ہو کر 98 کھرب 35 ارب 42 کروڑ 69 لاکھ 62 ہزار 534 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 43 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 11 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد