ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کا 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 34.55ملین اسمارٹ فونز کی شپمنٹ کا اعلان

جمعرات 4 مئی 2017 23:30

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کا 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 34.55ملین اسمارٹ فونز کی شپمنٹ کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء) ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 34.55ملین اسمارٹ فونز کی شپمنٹ کا اعلان کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں21.6فیصد زائد ہے ۔آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز کی عالمی مارکیٹ میں ہواوے کا شیئر مزید اضافے کے ساتھ9.8فیصد پر پہنچ گیا ہے اور ہواوے کا شمار اسمارٹ فون تیار کرنے والی دنیا کی تین بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے ۔

دنیاکے 52ممالک میں ہواوے کے اسمارٹ فونز کی شپمنٹ میں 50فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں سے 32ممالک میں ہواوے کی شپمنٹ 100فیصد زائد کی سطح پر رہی ،چین اور یورپ میں ہواوے کی شرح نمو بالترتیب 20اور 15فیصد کی سطح پر رہی جبکہ جنوب مشرقی ایشیا اور ساؤتھ پیسیفک ریجن میں ہواوے اسمارٹ فونز کی شپمنٹ میں70فیصد سے زائد رہی۔

(جاری ہے)

ہواوے کی پی نائن سیریز اور میٹ نائن سیریز کے باعث ہواوے کے اسمارٹ فونز کے بزنس میں اضافہ دیکھا گیا ،تین سو ڈالرز سے زائد مالیت کے اسمارٹ فونز میں ہواوے کی شرح نمو گزشتہ برس کے مقابلے میں11فیصد رہی،جی ایف کے کے مطابق پانچ سو ڈالرز اور زائد کی چین ،اسپین،اٹلی ،تھائی لینڈ،ملائشیا ،جنوبی افریقہ ،پولینڈ اور دیگر نمایاں ممالک کی ہائی مارکیٹ میں فروری2017ء میں ہواوے کا مارکیٹ شیئر9.7فیصد تھا جو کہ اب10فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے ،ہواوے پی ٹین کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز دنیا کی 30سے زائد مارکیٹ میں دستیاب ہے ،ہواوے کی ٹیبلٹ مارکیٹ کی کارکردگی بھی اس عرصے میں نمایاں رہی اور ہواوے ٹیبلٹ کی شپمنٹ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں70فیصد زائد رہی ۔

ہواوے کزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچرڈ یو کا کہنا ہے کہ ہم ہواوے اسمارٹ فونز کی اس قدر پذیرائی پر دنیا بھر میں اپنے صارفین کے بے حد مشکور ہیں ،سال2017کی پہلی سہہ ماہی میں ہواوے اسمارٹ فونز کی شپمنٹ میں نمایاں اضافہ ہواوے کے برانڈ پر صارفین کے اعتماد کا ثبوت ہے،ہواوے کی معیاری ،جدید اور تخلیقاتی ڈیوائسز دنیا بھر میں صارفین کیلئے ترجیح بنتی جارہی ہیںاور ہواوے کنزیومر بزنس گروپ آرٹیفشل انٹیلی جنس پراڈکٹس کی تیاری اور انوویشن کے عزم پر کاربند رہے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی