پاکستان میں سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس متعارف کرادیئے گئے

ہفتہ 6 مئی 2017 16:33

پاکستان میں سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس متعارف کرادیئے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) سام سنگ کی جانب سے نیویارک کے بعد پاکستان میں بھی گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے گئے ہیں۔اس ضمن میں تعارفی تقریب لاہور کے یادگاری حضور باغ ،شاہی قلعہ میں منعقد ہوئی ،سن1818میں قائم کردہ یہ تاریخی مقام مغل دور کی عظیم نشانیوں میں سے ایک ہے ۔اس تعارفی تقریب میں شو بز انڈسٹری اور آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی جبکہ میڈیا کی بھی ایک بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی،اس موقع پر سام سنگ پاکستان کے صدر جے ایچ لی کا کہنا تھا کہ ایس سیریز سام سنگ اسمارٹ فونز کی ایک ایسی سیریز ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدت کا حسین امتزاج ہے ،سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس اسمارٹ فونز نہ صرف دیرپا خصوصیات،اضافی فنکشز اور حیرت انگیز ویوژل اپیل کے حامل ہیں بلکہ اسمارٹ فونز کی دنیا میں نئی جہت کے بھی روح رواں ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس بالترتیب 5.5انچ او6.2انچ کی وسیع اسکرین کے ساتھ QHD2960X1440کی ریزولوشن فراہم کرتے ہیں،دونوں ڈیوائسز 12میگا پکسل کے ریئر اور 8میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے سے لیس ہیں جو کہ فوٹو گرافی اور سیلفی کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے۔سام سنگ پاکستان و افغانستان کے ہیڈ آف موبائل بزنس عمر گھمن نے اس موقع پر دونوں ڈیوائسز کی خصوصیات پر روشنی ڈالی اور یہ دونوں ڈیوائسز انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہیں اور سام سنگ اپنے صارفین کیلئے مستقبل میں بھی تخلیقاتی اور جدت پر مبنی ڈیوائسز تیار کرتے رہے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا