ملکی برآمدات، سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے مالیاتی اداروں سے قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،ْ بیان

اتوار 7 مئی 2017 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی برآمدات، سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، فوری اقدامات سے ملکی مشکلات میں کمی کی جا سکتی ہے اور بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے مالیاتی اداروں سے قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ملکی برآمدات کے فروغ اور درآمدات میں کمی کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے برآمدات کو پچاس ارب ڈالر تک بڑھانا مشکل نہیں جس کیلئے معیاری مصنوعات کی تیاری پر توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا کا ہر ملک توانائی کے بحران میں مبتلاء ہے جبکہ پاکستان میں پچھلے سال کی نسبت توانائی بحران میں کمی واقع ہوئی ہے مگر برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکا۔ ڈاکٹر مغل نے کہا کہ موجودہ صورتحال بہتر بنانے کیلئے جامع پالیسی کے تحت پیشہ ور ماہرین کی تعیناتی اور ایس ایم ای سیکٹر کی ترویج کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu