وزیر اعظم نواز شریف کا وژن اوروزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کاوشیں پاکستان کو جلد ترقی یافتہ ملک بنا دیںگی‘ عاطف اکرام شیخ

حکومت کے اقدامات سے ترقی کے نئے باب کھل رہے ہیں ،ْ ہرشعبہ اورہر شہری کی زندگی پر مثبت اثر مرتب ہو رہے ہیں ،ْبیان

اتوار 7 مئی 2017 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا وژن اوروزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کاوشیں پاکستان کو جلد ترقی یافتہ ملک بنا دیںگی۔ چین کی ریکارڈ سرمایہ کاری کا کریڈٹ حکومت کی کامیاب سفارتکاری کو جاتا ہے جس سے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے ترقی کے نئے باب کھل رہے ہیں اور ملک کے ہرشعبہ اورہر شہری کی زندگی پر مثبت اثر مرتب ہو رہے ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کاروباری برادری حکومت کی عوام دوستی، ترقیاتی ایجنڈے اور معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح دینے کے فیصلے کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی توانائی بحران اور دیگر مسائل سے نمٹا جا رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آمدہ بجٹ میں کاروباری برادری کے دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس دہشت گردی کی جنگ میں مکمل فتح ہی واحد آپشن ہے ورنہ ہم ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائینگے کیونکہ سرمایہ کاری داخلی و خارجی استحکام سے مشروط ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بجٹ سے قبل جنوری میں اعلان کردہ ایک سو اسی ارب روپے کے ایکسپورٹ پیکچ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ برآمدی شعبہ مستحکم ہو سکے اور سپر ٹیکس کے خاتمہ پر غور کیا جائے کیونکہ اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ