چین کی مقامی حکومتوں نے قرضوں کے اجرا میں کمی کر دی

منگل 9 مئی 2017 16:42

چین کی مقامی حکومتوں نے قرضوں کے اجرا میں کمی کر دی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) مقامی حکومتوں نے ملک کے قرضے کے بڑھتے ہوئے بوجھ میں کمی کرنے کے لئے اقدامات کے بعد رواں سال کم قرضے جاری کئے ہیں ، 2017ء کے پہلے چار مہینوں میں مقامی حکومتوں نے قرضوں کے اجرا کے 178واقعات کے ذریعے 799.4بلین یوآن (116بلین امریکی ڈالر ) اکٹھے کئے جو کہ ایک سال قبل 296اجرائوں نے حاصل کئے جانیوالے 2.02ٹریلین یوآن سے کم ہیں ۔

یہ بات مالیاتی معلومات فراہم کرنے والے ونڈ کی طرف سے مرتب کئے گئے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔چینی حکام نے مالیاتی خطرات کم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں اور مقامی حکومتوں کی طرف سے بے قاعدہ رقم اکٹھی کرنے کے طرز عمل کو درست کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔گذشتہ ہفتے جاری کئے جانیوالے ایک اعلامیہ میں وزارت خزانہ (ایم او ایف ) نے صوبائی حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنے فنانسنگ طریقے ہائے کار کا جائزہ لیں اور جولائی کے اواخر تک ہر قسم کی بے قاعدگیوں کی تصحیح کریں ، ایم او ایف کے سپروائزر پیشرفت کا جائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈونگ شنگ سکیورٹیز کے ایک تجزیہ کار جینگ لیانگ ہائی کے مطابق مقامی حکومتوں کے رقم کی فراہمی کے چینلوں کو معیاری بنانے کے لئے کئے جانیوالے اقدامات سے چھپے ہوئے قرضوں کو بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی اور مقامی حکومتوں اور ان کی فنانسگ وہیکلز کے درمیان واضح بائونڈری سے چین کی بانڈ کی پیداوار کے موڑ میں بہتری آئے گی اور یہ زیادہ مارکیٹ نوعیت والی بن جائے گی ۔ تجزیہ کاروں نے پیشنگوئی کی ہے کہ ہائی لیوریج کے خلاف مسلسل حکومتی اقدام کی بدولت مقامی حکومت کے قرضے جاری کرنے میں اضافے میں مزید کمی آنے کا امکان ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی