ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ایجنٹس کیلئے ڈیجیٹل ڈائریکٹری کے اجراء کی تیاری کر لی

منگل 9 مئی 2017 16:55

ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ایجنٹس کیلئے ڈیجیٹل ڈائریکٹری کے اجراء کی تیاری کر لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ود ہولڈنگ ایجنٹس کیلئے ڈیجیٹل ڈائریکٹری ( پہلہ مرحلہ) کے اجراء کی تیاری کر لی، اس اقدام کا مقصد ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید فعال بنانا اور ٹیکس کلیکٹرز کو بروقت فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ود ہولڈنگ ایجنٹس کیلئے ڈیجیٹل ڈائریکٹری مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا حصہ ہے جو ود ہولڈنگ ٹیکس کے مختلف شعبوں کے تحت وصول ہونے والے ٹیکس کو مانیٹر کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

یہ نظام موجودہ ود ہولڈنگ ڈیٹا اور سابقہ ود ہولڈنگ وصولیوں کے تجزیہ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس حوالہ سے ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ڈائریکٹر سے ٹیکس کلیکٹرز کو بروقت فیصلہ سازی میں آسانی ہو گی جس کے نتیجہ میں ٹیکس وصولی میں بہتری آئے گی۔ یہ ڈائریکٹری پورے ملک میں جاری کی جائے گی جس سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نظام کو وسعت ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu