پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار

100 انڈیکس مزید 137.23 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51073.14 پوائنٹس پر بند

منگل 9 مئی 2017 18:29

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 137.23 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51073.14 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں25 ارب 20 کروڑ 32 لاکھ 17 ہزار 662 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 33 کروڑ 61 لاکھ 82 ہزار 344 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 41 لاکھ 6 ہزار 170 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 51000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا مزید 137.23 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51073.14 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں پیر کو بھی 1084.78 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں منگل کو مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس ای 30 انڈیکس 10.49 پوائنٹس کے اضافے سے 27158.16 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 116.81 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 322.25 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 22.42 پوائنٹس کی کمی سے 21871.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 17.18 پوائنٹس کی تیزی سے 17217.22 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 85.52 پوائنٹس کے اضافے سے 24192.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 404 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 177 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 213 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 249 روپے کے اضافے سے 9449 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شپہائر ٹیکسٹائل ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 97.50 روپے کی تیزی سے 2047.50 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی اور سانوفیل ایونٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 299.97 روپے کی مندی سے 6300.03 روپے اور سانوفیل ایونٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 85.86 روپے کی کمی سے 2153.13 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 60 لاکھ 30 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 56.68 روپے سے شروع ہو کر 57.92 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 2 کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 500 حصص کے سودے 7.98 روپے سے شروع ہو کر 7.81 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 37 کروڑ 2 لاکھ 31 ہزار 690 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 22 ارب 12 کروڑ 75 لاکھ 51 ہزار 979 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 100 کھرب 44 ارب 6 کروڑ 58 لاکھ 29 ہزار 103 روپے سے بڑھ کر 100 کھرب 69 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ 46 ہزار 765 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 6 کروڑ 88 لاکھ 99 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں   8 ماہ کے دوران  68 فیصد اضافہ

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی