دہشت گردی علاقائی امن و ترقی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ، نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی

سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کویت اور تیونس کے سفیروں سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 10 مئی 2017 18:41

دہشت گردی علاقائی امن و ترقی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ، نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2017ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی علاقائی امن و ترقی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں انہوں نے کویت اور تیونس کے سفیروں سے الگ الگ ملاقات میں کیا۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کو بہتر بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکرقومی اسملبی سردار ایاز صادق نے سفارتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا خواہاں ہے انہوںنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی ترقی کے لئے ایک دیر پا منصوبہ ثابت ہو گا جس کا فائدہ جنوبی ایشیائی ممالک کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی علاقائی امن و ترقی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اس کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

اس موقع پر غیر ملکی سفارت کاروں نے بات کرتے ہوئے سپیکر کی طرف سے خیر سگالی کے جذبات کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ ، علاقائی ترقی کے حوالے سے تعاون اور پارلیمانی روابط کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu