کپاس کی فصل میں فی ایکڑ پودوں کی مقررہ تعداد کے بغیر بہترین پیداوار ممکن نہیں ‘مہر عابد حسین

کاشتکار کپاس کے فی ایکڑ پودوں کی تعداد 23ہزار رکھیں، شرح بیج پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں 06کلوگرام ،لائنوں میں ڈرل کاشتہ فصل کیلئے 10کلوگرام فی ایکڑ رکھیں،سفارش کردہ اقسام کا اچھی روئیدگی والا تندرست بیج استعمال کریں‘ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ

جمعرات 11 مئی 2017 17:53

کپاس کی فصل میں فی ایکڑ پودوں کی مقررہ تعداد کے بغیر بہترین پیداوار ممکن نہیں ‘مہر عابد حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) کپاس کی فصل میں فی ایکڑ پودوں کی مقررہ تعداد کے بغیر بہترین پیداوار ممکن نہیں ، کاشتکار کپاس کے فی ایکڑ پودوں کی تعداد 23ہزار رکھیں، شرح بیج پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں 06کلوگرام جبکہ لائنوں میں ڈرل کاشتہ فصل کیلئے 10کلوگرام فی ایکڑ رکھیں،سفارش کردہ اقسام کا اچھی روئیدگی والا تندرست بیج استعمال کریں۔

ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل میں فی ایکڑ پودوں کی مقررہ تعداد کا حصول بہترین پیداوار کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل میںپودوں کی مقررہ تعداد کے حصول کے لئے پودے سے پودا اور لائن سے لائن کا فاصلہ برقرار رکھنا ازحد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کھیلی سے کھیلی کا فاصلہ اڑھائی فٹ جبکہ پودے سے پودے کا فاصلہ 09 انچ ہونا چاہئے۔اسطرح پودوں کی فی ایکڑ تعداد 23ہزار232 حاصل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی کاشت کے لئے سفارش کردہ اقسام کا معیاری ، تندرست، خالص اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کرنا چاہئے۔ تصدیق شدہ معیاری بیج پنجا ب سیڈ کارپوریشن کے علاوہ رجسٹرڈپرائیویٹ اداروں سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل میںپودوں کی فی ایکڑ مقررہ تعداد کے حصول اور شرح بیج کے تعین کے لئے بیجوں کا شرح فیصد اگائو معلوم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے وضاحت کی کہ اس مقصد کے لئی400 بیج کے نمونے کو پانی میں چھ سات گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور دو نم دار تولیوں میں سے ایک کو سایہ دار جگہ یاکمرے میں صاف جگہ پر بچھا دیں اب اس پر بھیگے ہوئے بیج کے سوسو دانے گن کر چار جگہوں پر علیحدہ علیحدہ بکھیر دیں اور دوسرے نمدار تولئے یا بوری سے اس بیج کو ڈھانپ دیں۔

دن میں دو تین دفعہ ڈھکے ہوئے بیج پر پانی چھڑکتے رہیں تاکہ بیج کو اگنے کے لئے نمی ملتی رہے۔ چار پانچ دن کے بعد اوپر والے تولئے یا بوری کواٹھا کر ہر ڈھیری سے اگے ہوئے بیج گن لیں اور انکی اوسط نکال لیں۔ یہ بیج کا فیصد اگائو ہو گا۔کپاس کی فصل کی ڈرل سے کاشت کی صورت میں بیج کی شرح اگائو 75فیصد سے زیادہ کی صورت میں بُر اترا ہوا بیج 6کلوگرام جبکہ بُر دار بیج 8کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔

اگائو کی شرح 60سے سے 75فیصد ہونے کی صورت میں بُ اترا ہوا بیج 8کلوگرام جبکہ بُردار بیج 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔بیج کا اگائو 50فیصد ہونے کی صورت میں بُر اترا ہوا بیج 10کلوگرام جبکہ بُردار بیج 12کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ کھیلیوں پر کاشت کے لئے 6تا 8کلو گرام بیج فی ایکڑ (3سے 4بیج فی چوپا) استعمال کریں۔ ضرورت سے 10 فیصد زیادہ بیج کا انتظام کریں تاکہ اگر کسی وجہ سے دوبارہ بوائی کرنی پڑے تو بیج دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ پیدا نہ ہو۔

کاشت کے بعد بیج عموماً 4 سے 5 دن میں اُگ آتے ہیں۔ اس کے بعد کھیت میں جہاں کہیں بھی ناغے نظر آئیں وہاں سے خشک مٹی ہٹا کر اور خالی جگہ گوڈ کر مناسب فاصلے پر 6-5 گھنٹے پانی میں بھگو ئے ہوئے 5-4 بیج ڈال کر نمدارمٹی سے ڈھانپ دیں۔ اس طرح ناغے پر ہو جائیں گے۔ کاشت کے دوران نالی بند ہو جانے سے اگر بیج زیادہ لمبے فاصلے پر نہ اگا ہو تو اسی وتر میں دوبارہ بوائی کے لئے ایک نالی والی ڈرل بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔ ناغے پر کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وتر کم ہو جانے پر بیج نہیں اگتے اور اگر پہلا پانی دینے کے بعد چوپے لگائیں تو پودوں کی مناسب بڑھوتری نہ ہونے کی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی