موبائل کمپنی زونگ کا 2017ء میں ٹو جی اور تھری جی سائٹس کو فورجی پرمنتقل کرنے کافیصلہ

بدھ 17 مئی 2017 21:06

موبائل کمپنی زونگ کا 2017ء میں ٹو جی اور تھری جی سائٹس کو فورجی پرمنتقل کرنے کافیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) پاکستان کی سب سے بڑافورجی سیلولر نیٹ ورک رکھنے والی موبائل کمپنی زونگ نے اپنے صارفین کو جدید ترین اور بہترین سلوشنز فراہم کرنے کیلئے پر عزم کا اعادہ کیاہے۔ کمپنی نے 2017 ء میں اپنی تمام ٹو جی اور تھری جی سائٹس کو فور جی پرمنتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں 4جیکوریج کو مزید وسعت دینے کیلئے اضافی سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو بھی دنیا بھر سے رابطے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ان خیالات کا اظہارزونگ کے سی ای او، چیئر مین لیو ڈیان فینگ نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈی2017ء کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم فورجی نیٹ ورک کے ذریعے پاکستانی صارفین کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں اور ان کی زندگیوں میں تعلیمی ، صحت اور سماجی اصلاحات لا کر مثبت تبدیلیاں لانے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

ہم چائنہ موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کے فورجی کی معلومات اور ریسرچ کو فروغ دیکر اس وژن کو پاکستان میں بھی لاگو کریں گے۔ رابطوں کی سہولیات کے علاوہ ہم فورجی نیٹ ورک کے استعمال سے پاکستانی عوام کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کریں گے اور’’ ون بیلٹ ۔ون روڈ‘‘ پروگرام کے تحت صارفین کو تیز ترین نیٹ ورک سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس عظیم پروگرام کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس پروگرام سے منسلک تمام صنعتوں کو چائنہ موبائل پاکستان کی بہترینفورجی سروسز سے لیس کیا جائے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سال کا موضوع ’’وسیع تر اعدادوشمار وسیع تر اثرات کیلئے ‘‘ ہے جو ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت بڑا انقلابی اقدام ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ اس سے آنے والے دنوں میں دنیا بھر کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں انقلاب آئے گا ۔اس سے معاشی و معاشرتی بلکہ زندگی کے دیگر تمام شعبوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ہم بطور ملک کے سب سے بڑے ڈیٹا آپریٹر پر عزم ہیں کہ ہم ٹیکنالوجی کی فراہمی کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اپنے صارفین کو جدید ترین سہولیات سے لیس کرتے رہیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد