ملک میں ایس ایم ایز کو وسعت دینے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے‘ ایس ایم منیر

جمعرات 18 مئی 2017 17:01

ملک میں ایس ایم ایز کو وسعت دینے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے‘ ایس ایم منیر
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز (ایس ایم ایز) سے وابستہ ہے، ملک میں ایس ایم ایز کو وسعت دینے کیلئے قابل قدر اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو سکے۔ یہ بات انہوں نے ایس ایم ایز سے وابستہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔

اس موقع پر یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز، نور احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع مہیا کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے مسائل سرکاری سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے اور ایس ایم ایز کو سہولیات فراہم ہوں تو بے روزگاری کی شرح میں کمی آسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے اور مینوفیکچرنگ سیکٹرکی گروتھ بڑھانے کیلئے ایس ایم ایز کی ترقی ضروری ہے جس کیلئے حکومت خصوصی پالیسی اپنائے تاکہ ایس ایم ایز کو ترقی ملنے سے مینوفیکچرنگ سیکٹر بھی ترقی کرسکے اور ملکی برآمدات میں تیزی آسکے۔ ایس ایم منیر نے مزید کہا کہ ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حصول ایک اہم مسئلہ ہے، حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو آسان شرائط اور کم مارک اپ پر قرضے کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں وہ اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اہم ضرورت یہ ہے کہ حکومت ایکسپورٹرز کو سیلز ٹیکس ریفنڈز ادا کرے تاکہ ملکی برآمدات بڑھ سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز