MENU Open Sub Menu

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 110 ارب روپے شامل کر دئیے

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 110 ارب روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 110 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.87 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 110 ارب روپے شامل کر دیئے۔

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.88 فیصد تا 5.84 فیصد سالانہ کے حساب سے 169 ارب 60 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی 11 بولی دہندگان میں سے 7 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.87 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 112 ارب 60 کروڑ روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 93 ارب روپے منطور کئے۔

Your Thoughts and Comments