GEREپاکستان نے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے LTEسروس متعارف کرادی

منگل 23 مئی 2017 18:33

GEREپاکستان نے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے LTEسروس متعارف کرادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء)اوجیرپاکستان(AUGERE Pakistan)نے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے بیک وقت گیارہ شہروں میں LTEسروسز متعارف کرادی ہیں۔ AUGEREپہلی پاکستانی کمپنی ہے جس نے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے یہ سروس متعارف کرائی ہے جس پر 10ملین ڈالر کی کثیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ AUGERE کا کارپوریٹ سیکڑ کیلئے LTEمتعارف کروانے کا مقصد کاروباری اداروں کو اپنے آپریشنز چلانے کیلئے تیز رفتار بلا تعطل وائرلیس بینڈوتھ فراہم کرنا ہے جو فی الحال پاکستان میں صرف موبائل فون صارفین کیلئے ہی دستیاب ہے۔

نئی متعارف کروائی جانے والی سروس فی صارف 100mbpsتک کی اسپیڈ فراہم کرے گی ۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں کمپنی نیٹ ورک ڈپلائمنٹ کیلئے 10ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر یہ سروس سکھر، حیدرآباد، پشاور، کوئٹہ ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آبا، ملتان ، رحیم یار خان، گوجرانوالہ اور گجرات میں متعارف کروائی جارہی ہے جبکہ کمپنی 2017کے اختتام تک کراچی، لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میںبھی WIMAXنیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

LTE AUGEREسروس کو خاص طورایسے پر چھوٹے شہروں میں کارپوریٹ اور SME کی تیز رفتار کنیکٹویٹی اور ڈیٹا کی منتقلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں بڑے ادارے اعلیٰ ٰ صلاحیت، لامحدود حجم ، زیادہ گنجائش اور بلا تعطل بینڈوتھ فراہم کرنے کی کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ اس موقع پر AUGERE کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جمال ناصر خان نے بتایا کہ فائبر، VSAT اور ریڈیو لنکس کے مقابلے میں AUGERE LTE سروس لائسنس یافتہ فریکوئینسی پر قابل اعتماد کنیٹیویٹی کے ساتھ انتہائی کم قیمت پر فراہم کی جائیگی اور AUGEREا پنے کارپوریٹ صارفین کے 100 فیصد اطمینان کو یقینی بنانے کیلئے 24x7 ہیلپ ڈیسک قا ئم کرچکی ہے۔

AUGERE پاکستان 2010ء سے پاکستان میں کام کررہی ہے۔ کمپنی کو دنیا کے نامور بینکوں، انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز، FMCGs، میڈیا ہا ئوسز اور ایس ایم ای اداروں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ AUGERE نے ہمیشہ اپنی توجہ صارفین کو ایک چھت کے نیچے وائرلیس اور وائرڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے کیریئر اور انٹرپرائز خدمات فراہم کرنے پر مرکوز رکھی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن